DailyNews

Northampton; Modi has created another Pakistan within India, Abdul Halim Janjua

مودی کی ہندو توا پالیسی اور حماقتوں نے ہندوستان کے اندر ایک اور پاکستان کی بنیاد رکھ دی,عبدالحلیم جنجوعہ

نارتھ ہمپٹن,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔یوکے…   مودی کی حماقتوں نے بھارت کے اندر ایک اور پاکستان کی بنیاد رکھ دی۔ عبدالحلیم جنجوعہ۔ برطانیہ میں مقیم معروف اور ہردلعزیز بزنس مین و پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے مرکزی راہنماء عبدالحلیم جنجوعہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آر ایس ایس کے تربیت یافتہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے انتہاپسند ہندو بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کی ہندو توا پالیسی اور حماقتوں نے ہندوستان کے اندر ایک اور پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے۔ مودی کے عزائم نہ صرف خطہ جنوبی ایشیاء بلکہ دنیا کے لئے بھی خطرناک ہیں۔ اس نے بھارت کو مذہبی اور لسانی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی بنیاد رکھ دی ہے۔ جبکہ بھارتی زیر قبضہ ریاست جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی گئی ہے۔جس سے بھارت نواز کشمیری لیڈر بھی چوکنے ہو گئے ہیں۔ آرٹیکل 370 اور 35Aکا خاتمہ کرکے مقبوضہ کشمیر کے بھارت نواز کشمیریوں کے اندر بھی پاکستان کی محبت، قدر و منزلت کا جذبہ بیدار کر دیا ہے۔بھارت میں گاؤ رکھشاء اور جے شری رام کے نعرے سمیت بہانے بہانے سے بھارتی مسلمانوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔وہ بھی پاکستان کے ساتھ مل جانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی اس وقت بائیس کروڑ ہے۔ جب کشمیر اور بھارت کے مسلمان بھی ایکتا کرکے ہمارے ساتھ آ ملیں گے تو پاکستان 45 کروڑ کی ایک بڑی آبادی والا ایک بڑا اسلامی ملک بن کر دنیا کے نقشے پر ابھرے گا۔ عبدالحلیم جنجوعہ نے کہا کہ انڈیا اس وقت اسرائیل کی پٹی پڑھ رہا ہے مگر وہ جان لے کہ کشمیر کو دوسرا فلسطین نہیں بننے دیا جائے گا۔ کیونکہ کشمیریوں کے ہمسایہ میں دفاعی اور عسکری طور پر مضبوط اسلامی ملک پاکستان واقع ہے۔ بھارتی پردھان منتری نریندرا مودی، وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان کی امن کی پیشکش کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھے۔پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ مودی لائن آف کنٹرول پر فوجیں کھڑی کرکے چائے کی پیالی میں طوفان برپا کرنا چاہتا ہے۔ مگر اسے معلوم نہیں کہ وہ بارود کے ڈھیر پر بیٹھ کر آگ کی چنگاری سے کھیل رہا ہے۔وزیر اعظم عمران خان خطہئ جنوبی ایشیاء میں امن اور خوشحالی کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں۔ اور وہ برصغیر کے ڈیڑھ ارب افراد کو ایٹمی جنگ کے خطرات سے بچانا چاہتے ہیں۔ تاکہ خطہ سے غربت ختم ہو سکے۔ برصغیر پاک و ہند میں امن اور خوشحالی آئے۔ اور دونوں ہمسائیہ ملک ترقی کریں۔ مگر مودی ہے کہ مانتا نہیں۔ عبدالحلیم جنجوعہ نے کہا کہ امن کی کوششوں کے داعی عمران خان نوبل انعام کے حقدار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کو متحد ہو کر یہاں برطانیہ میں مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے لئے لابنگ کریں گے۔ یہاں پر مقیم سنجیدہ طبقے سے تعلق رکھنے والے برٹش ہندوؤں اور بالخصوص برطانوی سکھوں کو بھی پاکستان کی طرف سے خطہئ جنوبی ایشیاء میں امن کی بحالی کی کوششوں اور مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کیلئے آگاہ کرنا چاہیے بلکہ ساتھ ملانا چاہیے۔ بھارت کی مودی سرکار کے انتہاپسندانہ اور جارحانہ اقدامات سے پاک و بھارت کے درمیان سکھ کوریڈور کے بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button