DailyNewsHeadline

Birmingham; Pakistani and Kashmiri communities to hold protest in London and Birmingham

لندن، برمنگھم، مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور حریت رہنمائوں کی گرفتاری کیخلاف مظاہرے کئے جائیں گے

برمنگھم نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔۔۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت اور طاقت کے استعمال پر برطانیہ میں مقیم کشمیری اوورسیز کمیونٹی میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے، مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت اور بڑھتے مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا۔ کشمیر رابطہ کمیٹی کے صدر چوہدری محمد عظیم نے کہا کہ حالیہ کچھ دنوں سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور تشدد میں بے پناہ اضافے اور حریت قیادت کی گرفتاریوں کے خلاف جمعہ کے روز برمنگھم میں بھارتی قونصل خانے کے باہر مظاہرہ کیا جائے گا۔ مظلوم و محکوم کشمیریوں سے مکمل اختیار یکجہتی کیا جائے گا۔ آزاد کشمیر مسلم لیگ (ن) مڈلینڈ کے صدر راجہ امجد خان نے کہا کہ کشمیر رابطہ کمیٹی کے پلیٹ فارم سے حالیہ دنوں تشدد کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی جا رہی ہے۔ برمنگھم اور لندن میں مظاہرے ترتیب دیئے جا رہے ہیں جبکہ برطانوی ممبران پارلیمنٹ سے بھی رابطے کرکے انہیں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔

Birmingham; Pakistani and Kashmiri community leaders are to hold protest in London and Birmingham over the arrest of political leaders and current brutal activities of Hindu nationalist BJP in Kashmir.c

Show More

Related Articles

Back to top button