DailyNewsKahuta

Kahuta; Al Habib Bank Kahuta branch manager and staff visit Dera Mushtaq Shah bazaar

الحبیب بنک کہوٹہ برانچ کے منیجر اور عملے کا ڈیرہ مشتاق شاہ بازار کا دورہ

الحبیب بنک کہوٹہ برانچ کے منیجر اور عملے کا ڈیرہ مشتاق شاہ بازار کا دورہ۔ممتاز سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی کے ہمراہ ان کے بنائے گے سکول میں پودا لگا یااور دعا کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزالحبیب بنک کہوٹہ برانچ کے منیجر نوید علی خان اور ان کے عملے کے دیگر افسران محمد علی نقوی، راجہ حسام، عامر کیانی اور راجہ سعد ندیم کے ڈیرہ مشتاق شاہ بازار کا دورہ کیا اور وہاں کی معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی سے ملاقات کی اور حسن شاہ روڈ ڈیر مشتاق شاہ پر واقع ان کے بنائے گے نئے سکول میں پودا لگایا اور دعا کی۔الحبیب بنک کہوٹہ برانچ کے منیجر نوید علی خان اور ان کے عملے کے دیگر افسران نے میڈیا کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ممتاز سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی کی شاندار الفاظ میں تعریف کی اور عوام اور اپنے علاقے کی لیے اس کی خدمات کو سراہا۔مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔


حاجی عبد الغفور کیانی آف نارہ سابق ممبر ضلع کونسل کے صاحبزادے محمد علی کیانی رشتہ ازواج میں منسلک ہو گے

Wallima ceremony of Mohammad Ali Kiyani celebrated in Kahuta

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
حاجی عبد الغفور کیانی آف نارہ سابق ممبر ضلع کونسل کے صاحبزادے محمد علی کیانی رشتہ ازواج میں منسلک ہو گے ان کی شادی کی دعوت ولیمہ”غوثیہ شادی ہال “پنجاڑ چوک کہوٹہ میں منعقدہوئی دعوت ولیمہ کی تقریب میں سول جج راجہ احتشام مقرب، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد،سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل محمد شبیر اعوان،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء راجہ محمد شکیل کیانی، راجہ ناصر کیانی،سابق نائب ناظم یوسی نارہ راجہ سجاد حیدر، مسلم لیگ ن کے رہنماء آفتاب حسین کیانی،حاجی منشی ریاض آف بیور سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔


سابق وفاقی وزیر عامر کیانی اور زاہد کیانی سے PTIکے سنیئر رہنماء راجہ وحید احمد خان،سردار مظہر حسین اور صحافی ملک عامر محمودکی ملاقات

PTI Leaders meet with journalist in Kahuta

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق وفاقی وزیر عامر کیانی اور زاہد کیانی سے PTIکے سنیئر رہنماء راجہ وحید احمد خان،سردار مظہر حسین اور صحافی ملک عامر محمودکی ملاقات۔تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی سیون کے سنیئر رہنماء راجہ وحید احمدخان نے ہمراہ سردار مظہر حسین اور صحافی ملک عامر محمودکے گذشتہ روزمر کزی سیکرٹریٹ پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر مر کزی جنر ل سیکرٹری پی ٹی آئی عامر کیانی اور مر کز نائب صدر پی ٹی آئی زاہد حسین کاظمی سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے پارٹی اور تنظیمی امور پر مشاورت کی گی عامر کیانی اور زاہد حسین کاظمی کو مر کزی عہدئے ملنے پر مبارکباد پیش کی۔ پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی سیون کے سنیئر رہنماء راجہ وحید احمدخان نے دونوں مر کزی رہنماؤں کو کہوٹہ دورے کی دعوت دی گئی جو انہوں نے قبول کر لی۔

Show More

Related Articles

Back to top button