DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Nasir Kiyani of Kallar Seydan passed away in road accident while saving a dog

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے اہلکار ناصر کیانی شاہ باغ کے مقام پر ایک آوارہ کتے کو بچاتے ہوئے سڑک پر گر کر جاں بحق

کلر سیداں میں مختلف حادثات دوا فراد جاں بحق،چودہ سالہ نوجوان کو سانپ نے ڈس لیا۔تفصیلا ت کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے اہلکار ناصر کیانی اپنی موٹر سائیکل پر راولپنڈی جا رہے تھے کہ شاہ باغ کے مقام پر ایک آوارہ کتا سڑک پر آ نکلا جس کو بچانے میں اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور سڑک پر گر کر جاں بحق ہو گئے یہ معروف سماجی کارکن راشد کیانی کے بھائی تھے۔ادھر مسلم لیگ ن یوسی سموٹ کے رہنماراجہ طارق محمود کا 14سالہ بھانجا محمد منیب کو گزشتہ شب سڑک پر چلتے ہوئے سانپ نے ڈس لیا اسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کلر سیداں پہنچایا گیا جہاں فوری طور پر اس کو ویکسین لگا کر اس کی جان بچائی گئی اور اسے مذید بہتر علاج کے لیے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔دریں اثنا اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کلر سیداں سکندر فیاض کے ماموں اور معروف لیگی کارکن راجہ محمدسلیم دماغ کی شریان پھٹ جانے سے انتقال کر گئے راجہ محمد سلیم اور ناصر کیانی کی نماز جنازہ کلر سیداں میں ادا کی گئی جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد، راجہ ندیم احمد، چوہدری شفقت محمود، شیخ عبدالقدوس، چوہدری ضیارب منہاس، حاجی اخلاق حسین، شیخ حسن ریاض، راجہ ظفر محمود، حاجی محمد اسحاق، صوفی ضابر حسین، عابد حسین زاہدی، لطیف بھٹی، چوہدری مشتاق، محمد قاسم کیانی، شیخ خورشید احمد، محمد اعجاز بٹ،مولانا احسان اللہ چکیالوی، نمبردار اسد عزیز، چوہدری شاہد گجر، چوہدری فیصل حفیظ، سردار صلاح الدین احمد، احسان الحق قریشی، چوہدری توقیر اسلم، مسعود بھٹی، جاوید چشتی، چوہدری طارق تاج، راجہ اشفاق جنجوعہ، ارسلان کیانی اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

گرڈ سٹیشن روات میں مرمت کے کام کے دوران گرڈ سٹیشن بیٹھ گیا

گرڈ سٹیشن روات میں مرمت کے کام کے دوران گرڈ سٹیشن بیٹھ گیا جس سے آئیسکو سب ڈویژن روات،وڈھالہ، کہوٹہ، سواں،نارہ مٹور، چوآخالصہ، کلر سیداں،بیول، بھڈانہ،گوجرخان، مندرہ، دولتالہ، چک بیلی خان سمیت درجنوں سب ڈویژنوں میں بجلی کا بحران سنگین ہو گیا۔گزشتہ روز سے گرڈ سٹیشن کی تعمیر و مرمت کے نام پر آٹھ اگست تک روزانہ چھ چھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول دیا گیا تھا مگر پیر کی صبح دوران کام گرڈ سٹیشن روات مکمل طور پر بیٹھ گیا جس سے تحصیل ہائے کلر سیداں،کہوٹہ، گوجرخان، شرقی راولپنڈی، اسلام آباد کے ملحقہ علاقوں اور چکوال کے کئی دیہات میں مسلسل پانچ گھنٹے تک بجلی بند رہی شدید گرمی اور حبس میں لوگوں کا برا حال ہو گیا بچوں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اس دوران آب نوشی سکیمیں بھی بند رہیں بعض علاقوں میں آٹھ آٹھ گھنٹوں تک بجلی بند رہی۔

قاری محمد سعید احمد نقشبندی کے نواسے محمد رضا چشتی رشتہ ازدواج میں منسلک

جماعت اہلسنت برطانیہ کے مرکزی رہنما الحاج قاری محمد سعید احمد نقشبندی کا نواسہ محمد رضا چشتی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گیا دعوت ولیمہ کی تقریب کلر سیداں میں ہوئی جس میں شیخ الحدیث علامہ قاری محمد حفیظ سعیدی، پیر غلام محی الدین سلطان،راجہ ازرم حمید سیالوی، علامہ سعید احمد قادری، قاری غلام رسول، حافظ محمد رضوان، حاجی محمد اسحاق، ماسٹر عقیل الرحمان اور دیگر نے شرکت کی۔

نلہ مسلماناں کے نوجوان سیاسی کارکن قمر سلیم کی ہمشیرہ کو نلہ مسلماناں میں سپردخا ک کر دیا گیا

نلہ مسلماناں کے نوجوان سیاسی کارکن قمر سلیم کی ہمشیرہ کو نلہ مسلماناں میں سپردخا ک کر دیا گیا نماز جنازہ میں چوہدری شفقت محمود، تنویر ناز بھٹی،کیپٹن محمد اشرف، چوہدری توقیر اسلم، علی افسر بھٹی، راجہ فقیر محمد، ماسٹر ارشد، راجہ یاسر محمود، عامر محمود، محبوب حسین بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔

کلر سیداں پولیس نے دوران گشت نارہ مٹور کے ایک شخص سے دوران تلاشی 10 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا

کلر سیداں پولیس نے دوران گشت نارہ مٹور کے ایک شخص سے دوران تلاشی 10 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس چوکی چوکپنڈوری کے انچارج سب انسپکٹر محمد اسرار نے مخبر کی اطلاع پر کہوٹہ روڈ پر ناکہ لگایا تو اس دوران ایک شخص ہاتھ میں شاپنگ بیگ اٹھائے پیدل آ رہا تھا جس کو روک کر تلاشی لی گئی تو ملزم کا نام رفاقت ولد پنو ں سکنہ نارہ مٹور پتہ چلا پولیس نے دوران تلاشی ملزم سے دس لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button