DailyNewsGujarKhanHeadline

Daultala, Gujar Khan; Taimoor Abid of Dera Muslim registers police report over being blackmailed

بلیک میلر میاں بیوی نے میرا جینا حرام کررکھاہے،دیرہ مسلم کے رہائشی تیمور عابد عرف ملک وحید

دولتالہ(نمائندہ اُمت) بلیک میلر میاں بیوی نے میرا جینا حرام کررکھاہے، ان کی بیٹی جو میری منگیتر تھی اپنے آشنا کے ساتھ بھاگ گئی، اس کو دیے گئے میرے آٹھ تولے طلائی زیورات اور میری ذاتی خرید دو موٹر بائیک پر بھی واپس کرنے سے انکاری ہیں، اس کے علاوہ لاکھوں روپے میں نے ان کی بیٹی جو اس وقت میری منگیتر تھی کو دیتا رہا، اب محمد نجیب اور اس کی بیوی اپنی چھوٹی بیٹی کی شادی مجھ سے کرنا چاہتے ہیں انکار پر مجھے طرح طرح سے بلیک میل کررہے ہیں، میں نے حقائق سے آگاہ کرنے کے لیے یونین کونسل کرنب الیاس میں بھی درخواست دی ہوئی ہے،چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعلیٰ سے اپیل کرتا ہوں کہ میری داد رسی فرمائی جائے ان خیالات کا اظہار دیرہ مسلم کے رہائشی تیمور عابد عرف ملک وحید نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیااس نے کہا کہ محمد نجیب اور روبینہ کوثر نے اپنی بیٹی سبیلہ کوثر کی منگنی مجھ سے کی، میں نے اپنی ہونے والی بیوی کو مختلف مواقع پر طلائی زیورات جن کا مجموعی وزن آٹھ تولے ہے اور لاکھوں روپے دیتا رہا، ان کے بیٹے کو سکول جانے کے لیے میں نے بائیک لے کر دیا خراب ہونے پر میں دوسرا موٹر سائیکل لے کردیا دونوں موٹر سائیکلز ابھی تک انکے پاس ہی ہیں، گزشتہ سال سبیلہ کوثر اپنے آشنا لاہور کے رہائشی رانا آصف علی کمال کے ساتھ بھاگ گئی، جس کی FIRنمبری 199/18بجرم 365/Bتھانہ جاتلی میں درج ہے، محمد نجیب اورروبینہ کوثر نے چاہا کہ میں ان کی چھوٹی بیٹی سے شادی کرلوں انکار پر انہوں نے طرح طرح کے الزامات لگا کر مجھے بلیک میل کرنا شروع کردیا، میں نے حقائق سے آگاہ کرنے کے لیے یونین کونسل کرنب الیاس میں بھی درخواست دی ہوئی ہے، چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعلیٰ سے اپیل کرتا ہوں کہ مجھے، 863590/-روپے کی رقم اور دو موٹر بائیک واپس اور بلیک میلر میاں بیوی سے نجات دلائی جائے

Daultala, Gujar Khan; Taimoor Abid of Dera Muslim Ilyas registered a police report in which he claims  that M Najeeb and his wife Robina Kausar had agreed given hand of their daughter and instead are blackmailing him and have taken jewellery and cash from him. But now they have refused to marriage and are not handing back cash and jewellery.


پوسٹ آفس جاتلی میں سہولیات کا فقدان بزرگ پنشنرز کو پینشن کے حصول میں دقت کا سامنا،

Pensioners made to suffer at Jatli post office

دولتالہ(نمائندہ اُمت)پوسٹ آفس جاتلی میں سہولیات کا فقدان بزرگ پنشنرز کو پینشن کے حصول میں دقت کا سامنا، بارش کے دنوں میں کیچڑ میں کھلے آسمان تلے بیٹھنا پڑتا ہے اعلی حکام سے اس مسئلے کے فوری حل اور اسے اپ گریڈ کرنے کا پُر زورمطالبہ تفصیلات کے مطابق پوسٹ آفس جاتلی میں رجنوں دیہات کے ہزاروں پینشنر ز پینشن وصول کرتے ہیں لیکن یہاں پر نہ تو بیٹھنے کے لیے مناسب جگہ کا بندوبست ہے اور نہ ہی پینے کا پانی موجود ہے، کیش ڈلیورکرنے والی گاڑی لیٹ آنے کی وجہ سے پینشن کے حصول کے لیے آنے والے بزرگ حضرات کو دیر تک بیٹھنا پڑتا ہے، نکاسی آب کا مناسب بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے بارشوں میں پوسٹ آفس کے صحن میں پانی جمع ہوجاتا ہے اور پینشنرزکو پانی میں کھڑے ہو کر پینشن وصول کر نا پڑتی ہے عوامی و سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے


تبدیلی کا نعرہ ایک فریب کے سوا کُچھ نہیں ہے۔

Slogan of change has turned out to be deception voice

دولتالہ(نمائندہ اُمت)حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، مخالفین سے بدترین سیاسی انتقام لیا جارہا ہے، حکمران یاد رکھیں کفر کی حکومت تو قائم رہ سکتی ہے لیکن ظلم کی نہیں، تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے غریبوں کا جینا مُشکل کردیا ہے، ان خیالات کا اظہار رہنما جماعت اسلامی دولتالہ ڈاکٹر عنائیت الرحمان نے اپنے دیرینہ دوست اور کلاس فیلو عرفان صدیقی کی رہائی پر ان سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا، اس موقع پر اظہر جیولر کے مالک راجہ اظہر اور دولتالہ پریس کلب کے سیکرٹری اطلاعات راجہ ابوبکر بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ عمرانی حکومت جمہوریت کا نعرہ لگا کر فسطائیت کا مظاہر ہ کررہی ہے، تحریروتقریر پر پابندی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ایسا صرف آمرانہ دور میں ہی ہوتا ہے، یک طرفہ احتساب ناقابل قبول ہے، صحافی ریاست کا چوتھا ستون ہیں انہیں انتقام کا نشانہ بنانا قلم کو پابند کرنے کے مترادف ہے جو کسی صورت برداشت نہیں، حکمرانوں نے مہنگائی کا طوفان برپا کرکے غریب کا جینا مشکل کردیا ہے، تبدیلی کا نعرہ ایک فریب کے سوا کُچھ نہیں ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button