AJKDailyNewsHeadline

Chakswari, AJK / London; All parties announce to hold protest in front of Indian high commission on 15th August

تمام جماعتوں کے راہنماؤں نے بھرپور شرکت کی اجلاس میں یہ فیصلہ کیاگیاکہ15 اگست کو برطانیہ میں بھار تی سفارخانہ کے سامنے ااحتجای مظاہرہ کیاجائے گا

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پاکستان مسلم لیگ ن سرگودھاڈویژن کے صدر راجہ خضرحیات خان نے کہاہے راجہ جاویداقبال مشیرحکومت آزادکشمیر کی صدارت میں گزشتہ اتوار کے روز برطانیہ کے شہربرمنگھم میں ایک اہم میٹنگ منعقدہوئی جس میں تمام جماعتوں کے راہنماؤں نے بھرپور شرکت کی اجلاس میں یہ فیصلہ کیاگیاکہ15 اگست کو برطانیہ میں بھار تی سفارخانہ کے سامنے ااحتجای مظاہرہ کیاجائے گا احتجاجی مظاہر ے میں پاکستانی کشمیری اوربرٹش کمیونٹی بھرپور شرکت کرے گی احتجاجی مظاہرے میں بھارتی کالے قوانین کی بھرپور مذمت کی جائے گی حکومت برطانیہ کویاداشت پیش کی جائے گی جس میں بھارتی مظالم کی مذمت کی جائے گی متنازعہ بھارتی بل فوری طورپرواپس لینے کامطالبہ کیاجائے گاجس سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کوختم کرنے کی مذموم جسارت کی جارہی ہے کشمیریوں نے پہلے بھی بھارت کے ہرکالے قانون کومسترد کیاہے اب بھی کریں گے بھارت کے ہر ظلم کاڈٹ کامقابلہ کیاہے اورآئندہ بھی ہرظلم کاڈٹ کرمقابلہ کریں گے لیکن کوئی ایساقانون تسلیم نہیں کریں گے جس سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہوتی ہو کشمیر ی کشمیرکی مکمل آزادی تک اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے انہوں نے کہاکہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہین اوران کے ساتھ اظہاریک جہتی کرتے ہیں بھارتی متنازعہ بل کی مذمت کرتے ہیں بھارت کالے قوانین کے ذریعے مقبوضہ کشمیر پراپنے غاصبانہ ظالمانہ قبضے کوبرقرار رکھنے کی سازش کررہاہے یہ بھارتی سازش ناکام ہوگی ہم بھارتی مظالم اوربھارتی مذموم ہتھکنڈوں کی مذمت کرتے ہیں ہمارے دل مقبوضہ کشمیر کے نہتے اورمظلوم کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ہم انہیں کبھی تنہانہیں چھوڑیں گے ہم کشمیریوں کیساتھ ہیں اورساتھ رہیں گے اورکشمیرکی مکمل آزادی تک ہم کشمیریوں کی ہرسطح پرحمایت جاری رکھیں گے مسئلہ کشمیر دنیاکاسب سے بڑا اوراہم ترین مسئلہ ہے اس کے حل کے بغیر پوری دنیاکاامن خطرے میں رہے گاپائیدار عالمی امن کے لئے مسئلہ کشمیر کاحل ناگزیر ہے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظمیں فوری طورپراس مسئلہ کے حل کے لئے اپناکردار اداکریں دیر کی صورت میں عالمی امن تباہ وبرباد ہوجائے گاپاکستان اوربھارت دونوں ایٹمی قوتیں ہیں ان کے درمیان مسئلہ کشمیر بہت بڑاایشو ہے جس پرکسی بھی جنگ برپاہوسکتی ہے جس کی لپیٹ جنوبی ایشیاہی نہیں بلکہ پوری دنیاآسکتی ہے اس لیے عالمی برادری اپنارول اداکریں اوربھارتی مظالم فوری طورپربندکروائے اوربین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کانوٹس لے بھارت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی مذموم جسارت کی آڑمیں اپنے مکروہ عزائم کی تکمیل چاہتاہے جسے مقبوضہ کشمیر کے کشمیری اورپوری دنیامیں بسنے والے پاکستانی کشمیری اورآزادی پسندلوگوں اس کاناکام بنادیں گے بھارت کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی کیونکہ بھارت ظالم غاصب ہے ظلم جب بڑھتاہے تومٹ جاتاہے وہ دن ضرور آئے گاجب تمام بھارتی مظالم دم توڑ دیں گے کشمیریوں کی آزادی کے لئے لازوال قربانیاں رنگ لائیں گی اورمقبوضہ کشمیر میں آزادی کاسورج طلوع ہوگا

Chakswari; All the major parties have announced to hold protest in front of Indian high commission on 15th August, Everyone requested to contact their local political organisation.


ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)
تحصیل پریس کلب اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام ڈڈیال میں نہتے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں لون مارکیٹ بھٹی چوک سیاحتجاجی ریلی نکالی گئی اس موقع پرمظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ آٹھا رکھے تھے جن میں یہ لکھا تھا بکہ پاک فوج زندہ باد کشمیر بنے گا پاکستان مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج کی بریت کی بھر مذمت کرتے ہیں آرٹیکل 370کا خاتمہ جموں وکشمیر کی قومی شناخت مٹانے کی گھناؤنی سازش مقبوضہ کشمیر پر ظلم وستم بند کرو کشمیر عالمی توجہ چاہتا ہے بھارتی فوج کو کشمیر سے فوج نکالوخواتین بچوں پر ظلم وستم بند کرواور مودحکومت کے خلاف شدید نعر ے بازی بھی کی گی احتجاجی ریلی شہر بھر کا چکر لگاتے ہو ئے مقبول بٹ شہید چوک بٹ شہید چوک میں اہتمام پذیز ہو ئی اور جلسہ عام کی شکل اختیار کر گیااس موقع پر سیاسی وسماجی جماعتوں کے نمائندگان انتظامیہ سمیت صحافیوں،وکلاء تاجروں اور سوسائٹی کے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر ایس ڈی ایم چوہدی نعیم اختر، صدرپرکلب اقبال تبسیم،سابق امیدوار نیشنل عوامی پارٹی آرگنائز چوہدری صغیر حسین،خواجہ ایاز،انٹر نیشنل صحافی تنویر،سابق امیدوار چوہدری آفتاب حسین ایڈووکیٹ،سابق میدوار مسلم لیگ ن علی زمان راجہ ایڈووکیٹ،کے ڈی چوہدری،مسلم کانفرنس کے ممبر مجلس عاملہ چوہدری اور نگزیب لکھیا،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری ساجد نزیر،انجمن تاجران صدر انوار لطیف ڈار بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر ابرار شاہ یڈووکیٹ جماعت اسلامی کے امیر ڈڈیال راجہ ادریس ایڈووکیٹ سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ آج احتجاجی جلوس اور ہمارا یہاں جمع ہو نے کا بنیاد ی مقصوصرف اور صرف یہ کہ گو ایڈیا گوبیگ بھارتی فوج نے کشمیرمیں مسلمانوں کا جنیادوبھر کر دیا آئے روز ایل او سی پر فائرنگ اور گولہ باری سے نہتے کشمیر یوں کو شہید کیا جارہا ہے اور باالخصوص کلسٹر بمعوں کے زریعے خواتین اور بچوں کو ٹارکٹ بنایا جارہا ہے جو ناقابل برداشت ہے ایڈیا کی اپوزیشن جمواعت کانگرس نے بھی انتباہ کیاہے کہ دفعہ A35اور370ختم کرنے کامنصوبہ انتہائیہ خطرناک ہے کشمیر کی آئینی حیثیت سے انخراف غلط ثابت ہو گا یعنی کہ کشمیر ہاتھوں سے نکل جا ئے گا کچھ لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ بھارت نے جو کرنا تھا کر لیا وہ یہ نہیں جانتے کہ ٹکر اب شروع ہو ئی ہے بھارت نے آئینی دفعہ 370ختم کر کے کشمیر کی علیحد ہ حیثیت ختم کر نے کا اقدم کیا ہے مگر یہ ہم کرنے دیں گے نہ مقبوضہ کے کشمیری۔یہ بات بھی یاد رکھنے والی ہے جنگ بزدلوں کا کام نہیں ہم مسلمان جنگجوہیں گاندی نے کہا تھا پاکستان صرف میری لاشپر بن سکتا ہے پھر کیسے بن کیا پاکستان انشاء اللہ ہماری افواج اور مسلمان کی طاقتیں سر پرائز دیں گے پاکستان نے جس طرح مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے ایڈیا نے یہ قدم خوف میں اٹھایا ہے آخر میں تمام شرکاء مظاہرین نے اقوام متحدہ اپیل کی ہے اس پر فوری نوٹس لیا جائے اور پاکستان کی حکومت،افواجپاکستان احساس ادارے بھی اس ایشوکو تحریک کریں اور وزیراعطم آزاد کشمیر تحریک آزادی کشمیر میں اپنا اہم کردار ادا کریں آخر میں شہدے کشمیر کے لئے دعا مانگی گئی


ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)
حسب ہدایت سیکرٹری تعلیم راجہ امجد پرویز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع میرپور راجہ بشارت اقبال کی زیرصدارت تعلیمی حوالہ سے ایک اجلاس منعقدہوا اجلاس میں صدیق الرحمن چغتائی اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر شرقی، چوہدری طالب حسین اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر غربی،ہیڈ کلرک فیاض خان اور جونیئر کلرک شیراز خان سمیت دیگر شامل تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راجہ بشارت اقبال نے کہاکہ جن پرائیویٹ تعلیمی ادادرہ جات کی ابھی تک تجدید یارجسٹریشن نہیں ہوئی ایسے ادارہ جات کے سربراہان فوری طورپر اپنے اپنے ادارہ جات کی تجدید وہ رجسٹریشن کرائیں تجدید / رجسٹریشن نہ کرانے والے ادارہ جات کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی راجہ بشارت اقبال سڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع میرپور نے کہاکہ ایسے تمام سرکاری مدرسین جن کے بچے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم ہیں وہ فوری طور پراپنے بچوں کو سرکاری تعلیمی اداروں میں داخل کرائیں محکمہ تعلیم کے قوانین پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کو کسی بھی قسم کی امراعات حاصل نہ ہوں گی مثلاََََ ترقیابی، بہترتعلیمی سکیل، ہوم اسٹیشن پر تبادلہ وغیرہ شامل ہیں اس موقع پر انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم میں بہتری کے لیے کلیسٹر سسٹم دوبارہ رائج کیا جارہا ہے اور کلیسٹر کا سربراہ صدر معلم گورنمنت ہائی سکول ہوگا اور ان کی زیرنگرانی مڈل و پرائمری ادارہ جات ہوں گے اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران اپنے زیرنگرانی ادارہ جات کا ریکارڈ مکمل طورپر کمپیوٹرائز کرائیں تاکہ حسب ضرورت ان کی ترسیل کو آسان بنایا جائے انہوں نے کہاکہ اساتذہ طلباء کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت کو بھی یقینی بنائیں طلباء کی جدید انداز میں تربیت کو یقینی بنائیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میرپور راجہ بشارت اقبال نے کہا کہ مدرسین سختی سے وقت کی پابند کریں وقت کی پابندی نہ کرنے والے اپنے نقصان کے خود ذمہ دارہوں گے اس وقت تمام ہائی سکولز میں بائیومیٹرک سسٹم نصب کردیاگیا ہے جبکہ مڈل اور پرائمری سکولز میں بھی عنقریب بائیومیٹرک سسٹم نصب کردیا جائے گا انہوں نے کہاکہ تعلیمی ماحول کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے سکولز کی تعلیمی کمیٹیاں اپنا کردار ادا کریں


ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)
آزاد کشمیر حکومت کے سابق وزیر اوقاف وعشرہ زکوۃچوہدری افسر شاہد برطانیہ کے دو ماہ نجی دورہ کے بعد گزشتہ روزوطن واپس پہنچ گئے اسلام آباد انٹر نیشنل ایرپورٹ میں ان کے رفقاء اور جماعتی کارکنان ن استقبال کیا استقبالیہ سے لوگوں نے خطاب کرتے سا بق نائب سدر پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری افسرشاہد نے کہا برطانیہ میں پیپلز پارٹی ایک ناقابل تسخرقوت بنے چکی ہے آئند ہ پیپلز پارٹی کی حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر کچھ لوگ غلط فہمی میں مبتلاہیں لیکن غلط فہمی مبتلا آزاد کشمیر میں جو کارنامہ پیپلز پارٹی قیادت نے کئے ہیں ان میں تعلیمی پالیسی اور لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے ہے تعلیمی ادارے کی عمارتے پی پی پی حکومت کاسنہری کارنامہ ہے انہوں ڈڈیال پریس کلب کے صدر ڈاکٹر محمد اسحاق سے ان کے چھوٹے بھائی ڈاکٹرعبدالروف کی ناگہانی موت پر ان کے گھر جاکر افسو س کیا ان کے گھر والوں میں طارق عقیل،محمد شبیر،محمد شفیق،محمد نثار سے بھی اظہار افسو س کیا انہوں نے کہا کہ ان کی وفات سے ڈڈیال ایک عظیم دوست سے محروم ہو گیا ہے

Show More

Related Articles

Back to top button