DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; New state of art school building in it last phase of construction in Dera Mushtaq Shah bazaar

کہوٹہ کے قریب ڈیرہ مشتاق شاہ بازار میں تعمیر کیا جانے والا سکول آخری مراحل میں

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ کہوٹہ کے قریب ڈیرہ مشتاق شاہ بازار میں ممتاز سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی کی طرف سے تعمیر کیا جانے والا سکول آخری مراحل میں۔تحصیل بھر میں تمام سر کاری اور پرائیویٹ بلڈنگ میں سب سے اعلیٰ قسم کی یہ بلڈنگ ہے عوامی حلقوں کی طر ف سے ممتاز سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر کے ڈیرہ مشتاق شاہ بازار کے مقام پر علاقے کی معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی نے ایک بہت اعلیٰ قسم کی بلڈنگ تیار کی ہے جس میں اعلی قسم کا سکول ہو گا جس سے علاقے کے بچیاں مستعفید ہونگے ڈیر مشتاق شاہ بازار سے ملحقعہ علاقے لونہ سیداں، دکھالی،ناڑہ، ساعی، کوٹ، نوگراں، پیکاں، کلاہنہ اور دیگر سے جو بچیاں شہر جاتی ہیں وہ اس سے مستعفید ہونگیں۔

Kahuta; The new state of art school building being constructed is in last phase of construction in Dera Mushtaq Shah bazaar. Local social and political personality Agha Syed Mushtaq Hussain Naqvi has been praised for his contributions.


صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد سے ناراض دوستوں کا راضی نامہ ہو گیا

MPA Raja Sagheer Ahmed and revenue department officials declare peace after falling out with each other

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد سے ناراض دوستوں کا راضی نامہ ہو گیا۔کہوٹہ محکمہ ما ل کے پٹواری راجہ عبرت اقبال، راجہ تیمور اور سردار ماجد کی کوششوں سے ایم پی اے راجہ صغیر احمد سے ناراض دوستوں ملک عثمان اقبال اور ملک آصف کا راضی نامہ آئندہ الیکشن میں مل کر چلنے کا اعلان۔ تفصیل کے مطابق سابق کونسلر ایم سی کہوٹہ ملک عثمان اقبال اور معروف کاروباری شخصیت ملک آصف فنڈز کی تر سیل نہ ہونے پرگذشتہ انہوں نے اپنی ناراضگی کا اظہار اور آنے والے الیکشن میں کسی اور حمائت کا اعلان کیا تھا جس پر کہوٹہ محکمہ ما ل کے پٹواری راجہ عبرت اقبال، راجہ تیمور اور سردار ماجد کی کوششوں سے ایم پی اے راجہ صغیر احمد سے ناراض دوستوں ملک عثمان اقبال اور ملک آصف کا راضی نامہ ہو گیا اور آئندہ الیکشن میں مل کر چلنے کا اعلان کیا۔ راجہ صغیر احمد نے سب دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔


پوسٹ وارڈن عبد الشکور کھٹڑ اور عدیل امتیاز قریشی نے شدید بارش میں اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سر انجام دی

Wardens praised for guarding Nalah Ling during heavy rainfall

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ میں ساون کی شدید بارشوں کی وجہ ندی نالوں میں شدید تغیانی کہوٹہ کے قریب سے بڑھے بر ساتی نالے “لنگ “میں بھی پانی بہت زیادہ مقدار میں آیا جس کودیکھنے کے لیے شہر سے کافی افراد اپنے بچوں کے ساتھ آئے اور بعض شکاری مچھلیوں کا شکار کر نے کے لیے بھی جوکہ انتہائی خطر ناک انداز میں کرتے ان تمام حالا ت پر کنٹرول کر نے کے لیے کہوٹہ سول ڈیفنس کے اہلکار پوسٹ وارڈن عبد الشکور کھٹڑ اور عدیل امتیاز قریشی نے شدید بارش میں اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سر انجام دی اور کسی قسم کا کوئی بھی حادثہ پیش نہ آیا۔


تحصیل کہوٹہ کے رہائشی فرحت نامی شخص نے اپنی بیوی (س) کو طلاق دینے کے بعد دوبارہ نکاع کیے بغیر اپنے ساتھ رکھا

Man accused of keeping his wife after he gave her divorce, demand for social boycott

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
تحصیل کہوٹہ کے رہائشی فرحت نامی شخص نے اپنی بیوی (س) کو طلاق دینے کے بعد دوبارہ نکاع کیے بغیر اپنے ساتھ رکھا ہوا۔مفتی حضرات نے اہل علاقہ اور مذکورہ شخص کی تمام برادری کوان سے سوشل بائیکاٹ کر نے اور ان کی کسی بھی خوشی غمی میں شرکت نہ کر نے کی تاکید کی ہے جبکہ مذکورہ عورت کو اس کے خاوند نے تقریباً اکیس سال قبل تینوں طلاقیں ایک ساتھ دے دی تھیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button