DailyNewsGujarKhanHeadline

Bewal, Gujar Khan; Bride’s doli arrives from Sohawa to Bewal on helicopter (See video report)

بیول میں آج پہلی مرتبہ دلہن کی ڈولی ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر دلہا کے گھر آئی

بیول میں آج پہلی مرتبہ دلہن ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر دلہا کے گھر آئی۔جاوید بٹ کے صاحبزادے عاقب بٹ کی شادی کے موقع پر اس کی دلہن سوہاوہ سے ہیلی کاپٹر میں سوار ہو کر آئی جس کے لئے ہیلی پیڈ بنایا گیا تھا جیاں پر ہیلی کاپٹر نے لینڈ کیا اور اس میں سوار دلہا اور دلہن اترے اور ان کے رشتہ داروں نے ان کا استقبال کیا اور وہاں سے دولہا اور دلہن کو گاڑی پر اپنے گھر لے جایا گیا۔ اس موقع پر اہل علاقہ کی کثیر تعداد وہاں پر ہیلی کاپٹر کو اور دولہا دلہن کو دیکھنے کے لئیے جمع ہو گئی۔  بیول(راجہ طارق ایوب) نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم::

Bewal; Aqib Butt son of Javed Butt of Bewal married in Sohawa and the bride and bride groom arrived on helicopter as hundreds witnesses first ever helicopter marriage landing in Bewal.

A Helipad was hand created near the home


نمبردار حاجی ابو ذر خان آف ڈھیرہ کنیال، بیول رضائے الٰہی سے وفات پا گئے

Bewal, Gujar Khan; Nambardar Haji Abuzar Khan passed away in village Dera Kaniyal

نمبردار حاجی ابو ذر خان آف ڈھیرہ کنیال، بیول رضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔ مرحوم حاجی عابدذر، چوہدری مشکور حسین اور حاجی مغفور حسین کے والد محترم تھے۔ ان کی نماز جنازہ ڈھیرہ کنیال بیول میں آج شام چار بجے ادا کی جائے گی۔

Bewal, Gujar Khan; Nambardar Haji Abuzar Khan passed away in village Dera Kaniyal, namaz e janaza will be held at 4pm on Friday 2nd August.


بیول کو ملانے والی ملحقہ سڑکوں کو شدید بارش نے مزید ناکارہ بنا دیا

Road linkwork connecting Bewal turned in pond due to planning of sewerage

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔۔بیول کو ملانے والی ملحقہ سڑکوں کو شدید بارش نے مزید ناکارہ بنا دیا بیول گوجرخان روڈ،بیول کلر روڈ،بیول جبر روڈ،بیول سموٹ روڈ جو پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی حالیہ شدید بارشوں نے رہی سہی کسر بھی نکال دی سڑکیں اب پیدل چلنے کے بھی قابل نہ رہیں کہاں گئے نئے پاکستان اور تبدیلی کے نعرے لگانے والے؟ موجودہ حکومت نے پاکستان کا حلیہ بگاڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے علاقائی نمائندے راجہ پرویز اشرف نے کامیابی کے بعد بیول کا رخ تک نہیں کیا جبکہ ایم پی اے کبھی کبھار بیول کا چکر تو لگاتے ہیں لیکن ترقیاتی کام زیرو ہیں ان خیالات کا اظہار فیصل اقبال،زاہد محمود،وسیم حسین،محمد شعیب اور دیگر نے کیاہے۔


بیول سب دویثرن کے قائم مقام ایس ڈی اونے دفتر میں اپنا راج قائم کر رکھا ہے

SDO Sub division Bewal accused of being of law while on duty

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔۔تحریک انصاف کے رہنما خان اسمعیل خان نے کہا کہ بیول سب دویثرن کے قائم مقام ایس ڈی اونے دفتر میں اپنا راج قائم کر رکھا ہے اور خود کو قانون سے بالا تر سمجھتا ہے جی چاہتا ہے کام کرتا ہے تمام شکایات کے باوجود واپڈا اعلی حکام نے نوٹس نہ لیا نہ جانے بیول کے ساتھ محکمے نے کونسا انتقام لیا اگر اس کرپٹ افسر نے رویہ نہ بدلہ تو دفتر کاکام روک دیا جائے گا۔جائز کام کرانے کے لیے بھی پیسے دینے پڑتے ہیں جو پیسے نہ دے اسکا کام نہیں ہوتا اعلی حکام کو متعدد بار شکایت کر چکے ہیں لیکن محکمہ ٹس سے مس نہیں ہوا اسے اعلی افسران کی آشیر باد حاصل ہے اگر اسکے خلاف فوراً کاروائی نہ کی گئی تو واپڈا سب دویثرن بیول کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button