DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Two Youngsters drown in Nala Sareen near Dhok Gohar, Choa Khalsa due to heavy rainfall

کلرسیداں اور گردونواح میں موسلادھار بارش،ندی نالوں میں طغیانی،دو کمسن بچے پانی میں ڈوب کر جاں بحق

کلرسیداں اور گردونواح میں موسلادھار بارش،ندی نالوں میں طغیانی،دو کمسن بچے پانی میں ڈوب کر جاں بحق،تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح شروع ہونے والی موسلادھار بارش مسلسل پانچ گھنٹے جاری رہی جس سے ندی نالوں میں طغیانی آئی اور کھیت بھی تالابوں میں بدل گئے چوآخالصہ کے قریب نالہ سریں میں شدید طغیانی سے دو کمسن بچے پانی میں ڈوب گئے بارہ سالہ حسنین ولد بشارت،نبیل ولد نوید عمر نوسال ساکن موتی مسجد ڈھوک گوہر شام چار بجے اپنی اپنی سائیکلو ں پر گھروں سے نکلے اور قریبی نالہ سریں پر مچھلیاں پکڑنے میں مصروف ہو گئے اس دوران گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔غوطہ خور وں نے شب نو بجے دونوں کمسن بچوں کی نعشیں بازیاب کر لیں ایس ایچ او کلرسیداں بشارت عباسی نے پولیس اہلکار بھی جائے وقوعہ پر روانہ کر دیئے ہیں۔

Kallar Syedan; Two children have drowned in local nalah after havey rain fall, the two children went for alleged fishing and drowned, they have been identified as Hasnian, 12, son of Basharat and Nabil son of Naveed of village Moti Masjid Dhok Gohar.

 

Show More

Related Articles

Back to top button