DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Allegations of PPL Adhi oil field officers collaborate with tanker driver to sell oil illegally

پی پی ایل آہدی آئل فیلڈ کو ماہانہ کروڑوں کا ٹیکہ

دولتالہ(نامہ نگار)پی پی ایل آہدی آئل فیلڈ کو ماہانہ کروڑوں کا ٹیکہ، کروڈ آئل لے جانے والے ٹینکرز کے مالکان آہدی آئل فیلڈ کے اعلیٰ افسران کی ملی بھگت سے روزانہ ہزاروں لیٹر آئل رستے میں ہی بیچ دیتے ہیں، ذرائع کے مطابق یہ سلسلہ کئی سالوں سے جاری ہے اور تبدیلی سرکار کے دور حکومت میں بھی دھڑلے سے یہ کرپشن ہورہی، ذرائع کے مطابق پولیس تھانہگوجرخان اور اعلیٰ افسران کے ملوث ہونے کی وجہ سے انہیں کوئی پوچھنے والا ہی نہیں، تفصیلات کے مطابق آہدی آئل فیلڈ کے اعلیٰ افسران کی ملی بھگت سے راجہ سعید اینڈ کو کے ٹینکرز میں مقررہ مقدار سے زیادہ کروڈ یا ایل این جی آئل بھر دیا جاتا ہے، یہ زائد مقدار تھانہ گوجرخان کی حدود میں پٹرولنگ پوسٹ مِسہ کسوال کے نزدیک محمد نذیر گولڈن نامی شخص کے ڈیرے پر دے جاتے ہیں،ذرائع کے مطابق اس کام میں انہیں اعلیٰ افسران کے علاوہ ایس ایچ او تھانہ گوجرخان راجہ سعید اینڈ کو کے مالک راجہ سعید اور پٹرولنگ پوسٹ کے اہلکاروں کی بھی اشیر باد حاصل ہے، تمام فریق ہر مہینے اپنا اپنا حصہ وصولتے ہیں، ایک اطلاع کے مطابق سات سے دس ہزار لیٹر کروڈ اور ایل این جی آئل کا ہر مہینے آہدی آئل فیلڈ کو ٹیکہ لگایا جارہا ہے، نذیر گولڈن نامی یہ کروڈ آئل منڈی بہاؤالدین کے کسی شخص کو بیچتا ہے جس نے کروڈ آئل صاف کرنے کا اپنا ایک کارخانہ لگایا ہوا ہے، قومی دولت کو لوٹنے کا یہ کام پٹرولنگ پوسٹ مِسہ کسوال کے زیر سایہ تھانہ گوجرخان کی حُدود میں جی ٹی روڈ کے کنارے کھُلے عام ہورہا ہے، آئل فیلڈ سے آئل لے کر جانے والے ٹینکرز کا پانچ بجے سے پہلے مورگاہ میں داخلہ ممنوع ہے، جبکہ فیلڈ سے یہ ٹینکرز صبح نو بجے سے نکلنا شروع ہوجاتے ہیں، ان کا رُوٹ پیرپھُلاہی سے سوہاوہ موڑ براستہ گوجرخان ٹو مورگاہ ہے، ان کے پاس آئل ٹینکرز کی سیل توڑ کر تیل نکالنے کے لیے کافی ٹائم ہوتا ہے اور یہ کام بڑی آسانی سے انجام پاتاجاتا ہے، قوم کا درد رکھنے والے حلقوں کا سوال ہے کہ ملک و قوم کی دولت لوٹنے کا یہ سلسلہ جو کئی سالوں سے جاری ہے کیا تبدیلی سرکار میں بھی جاری رہے گا یا کوئی ہے اس کو روکنے والا؟

Gujar Khan; Allegations have been made of PPL Adhi oil field officers collaborating  with tanker driver to sell oil illegally while on journey to deliver oil. The oil company officials have been asked to take notice.


دولتالہ, تصدق خلیل مغل رشتہ ازداواج میں منسلک ہو گئے

Wedding of Tusadaq Khalil Mughal celebrated in Daultala

دولتالہ(نمائندہ)تصدق خلیل مغل رشتہ ازداواج میں منسلک ہو گئے،دعوت ولیمہ میں صحافتی اور ایجوکیٹر برادری کی کثیر تعداد میں شرکت، گزشتہ روز معروف صحافی و ممبر پریس کلب دولتالہ کے ممبر شکیل مغل کے برادر اصغر تصدق خلیل مغل رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ان کی ولیمہ کی تقریب ان کی رہائش گاہ دولتالہ میں منعقد ہوئی جہاں صدر ریجنل یونین آف جرنلسٹس گوجر خان راجہ صدیق کیانی صد رپریس کلب دولتالہ محمد نجیب جرال جنرل سیکرٹری صغیر احمد چوہدری صدر سوشل و الیکٹرونک میڈیا یاسر اقبال مغل محمد احتشام جرال وضاحت شاہ سمیت AEOیاسر اکرام مغل پروفیسر حمید اصغر دیگر احباب نے شرکت کی دولہے کے لیے مہمانوں نے زندگی کے نئے سفر پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ 


معروف کاروباری شخصیت راجہ اکرام حج کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب روانہ

Businessman Raja Akram departs for Hajj

دولتالہ(نمائندہ)معروف کاروباری شخصیت راجہ اکرام حج کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب روانہ دوست احباب اور فیملی کے کا ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار، گزشتہ روز سابقہ کونسلر عبدالحق کے برادر اصغر معروف کاروبارری شخصیت راجہ اکرام آف نتھہ چھتر حج کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب روانہ ہو گئے دوست احباب اور تمام فیملی ممبران راجہ رفاقت اور دیگر نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے انکی روانگی کے موقع پر تمام حجاج اکرام کے لیے خصوصی دعا کی گئی کے تمام احباب بہترین فریضہ انجام دینگے۔

Show More

Related Articles

Back to top button