DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Ex councillor Shamshair Masih killed in a fatal motorbike accident

بلدیہ کلر سیداں کے سابق کونسلر شمشیر مسیح موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق ہو گئے

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)بلدیہ کلر سیداں کے سابق کونسلر شمشیر مسیح موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق ہو گئے ان کا ساتھی بھی حادثے میں زخمی ہوا،تفصیلات کے مطابق شمشیر مسیح اپنے ساتھی نعمان کے ہمراہ موٹر سائیکل پر روات کی جانب جا رہے تھے کہ شاہ باغ کے قریب یوٹرن پر ان کی موٹر سائیکل سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی حادثہ اس قدر شدید تھا کہ شمشیر مسیح کا سر فٹ پاتھ پر لگنے سے وہ دم توڑ گئے ان کا ساتھی نعمان بھی زخمی ہوا ریسکیو 1122کلر سیداں نے نعش اور زخمی کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کلر سیداں منتقل کر دیا۔سابق چیئر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس نے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شمشیر مسیح کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

Kallar Syedan; Ex councillor Shamshair Masih was killed in a fatal motorbike accident near Shah Bagh, His motorbike collided head on with oncoming motorbike.


لر سیداں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران دو افراد سے مجموعی طور پر 2310 گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے

Two arrested in possession of drugs

 کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران دو افراد سے مجموعی طور پر 2310 گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔پولیس کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ ایک منشیات فروشوں دو کلو سے زائد چرس ہاتھ میں لئے مخصوص گاہکوں کے انتظار میں کھڑا ہے جسے بروقت کارروائی کر کے قابو کیا جا سکتا ہے جس پر پولیس فوری طور پر کلر سیداں بائی پاس کے قریب واقع ایک نجی تعلیمی ادارے کے پاس پہنچ گئی اور ایک مشکوک شخص جس کا بعد میں نام و پتہ عاصم سکنہ پکاکھو(بیول) معلوم ہوا کی جامعہ تلاشی کے دوران دائیں ہاتھ میں پکڑے ہوئے شاپنگ بیگ سے دو عدد پیکٹ چرس برآمد ہوئی جو وزن کرنے پر 2100 گرام نکلی جبکہ دوسری کارروائی میں منشیات فروش خالد سکنہ پکا کھوہ کے قبضہ سے 210 گرام چرس برآمد کر لی۔


رقم موجود نہ ہونے کی وجہ سے دونوں چیک ڈس آنر ہو گئے۔

Sajjad Ahmed of Dhok sabri registers police report after cheque given to him are dishonoured

 کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) سجاد احمد سکنہ ڈھوک صابری کلر سیداں نے پولیس کو تحریری درخواست میں بیان کیا کہ میں المونیم/شیشے کی دکان کا مالک ہوں۔چنام تحصیل کلر سیداں کے رہائشی مسمی زائد محمود نے مجھ سے کچھ شیشہ مالیت ایک لاکھ اسی ہزار روپے پر لیا اور تیس ہزار روپے نقد ادا کئے جبکہ بقایا رقم کیلئے اس نے دو عدد چیک دیے جب انہیں کیش کروانے بنک گیا تو وہاں مطلوبہ رقم موجود نہ ہونے کی وجہ سے دونوں چیک ڈس آنر ہو گئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button