DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Khatija Begum registers police report after she and her family are given life threats in village Jiora Kangarh

خاوند اور بچوں کا قتل کی دھمکیاں دینے اور بے جا تنگ والے شخص کے خلاف جیوڑہ کانگڑھ کی رہائشی خاتون کی سی پی او راولپنڈی کو در خواست

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
خاوند اور بچوں کا قتل کی دھمکیاں دینے اور بے جا تنگ والے شخص کے خلاف جیوڑہ کانگڑھ کی رہائشی خاتون کی CPOراولپنڈی کو در خواست۔ سی پی او راولپنڈی نے انکوائری کے لیے درخواست پولیس تھانہ کہوٹہ کو بھیج دی۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ کانگڑھ کی رہائشی خدیجہ بیگم زوجہ محمد سعید سکنہ کانگڑھ تحصیل کہوٹہ نے سی پی او راولپنڈی کو در خواست دیتے ہوئے یہ موقف اختیا ر کیا کہ وسیم نامی شخص جو ہمارے پڑوس میں ہی رہتا ہے اس نے مجھے سخت تنگ و پر شان کر رکھا ہے میر ا راستہ مذکورہ شخص نے بند کر دیا ہے مجھے بار بار دھمکیاں دے رہا ہے کہ اپنے بچوں اور خاوند کو لے کر نکل جا و ورنہ میں تمہیں تیرے خاوند اور تیرے بچوں کو قتل کر دوں گا میرا خاوند بیچارہ چارپائی پر ہے میں مذکورہ شخص کے خلاف تھانہ کہوٹہ میں متعدد در خواستیں گزار کر چکی ہوں پر میری دی گئی در خواستوں پر پولیس تھانہ کہوٹہ نے اب تک اس کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جبکہ وسیم نامی اس شخص نے میری زندگی اجیرن کر رکھی ہے وہ مسلح کلہاڑی مجھے قتل کر نے کی نیت سے حملہ آور ہو چکا ہے اس نے راستہ بلاک کر کے مجھے میر ے بچوں کو گھر کے اندر ہی پابند کر دیا ہے میں انتہائی مجبور ہوں اور مجھے مذکورہ وسیم نامی شخص سے اپنی، اپنے بچوں اور اپنے خاوند کی جان کا سخت خطرہ ہے جو کسی بھی وقت میرے ساتھ کوئی بھی سنگیں وقوعہ کر سکتا ہے انہوں نے مذکورہ شخص کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لانے کی در خواست کی ہے۔سی پی او راولپنڈی نے انکوائری کے لیے درخواست پولیس تھانہ کہوٹہ کو بھیج دی ہے۔


سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے (16) ارب کے میگا پراجیکٹ کو موجو دہ حکومت کی جانب سے پسِ پشت ڈالنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ فائل کر دی گئی

Shahid Khaqan Abbassi registers writ file over 16 Billion Rps project being held by current administration

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے (16) ارب کے میگا پراجیکٹ کو موجو دہ حکومت کی جانب سے پسِ پشت ڈالنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ فائل کر دی گئی۔ عدالتی نوٹس پر پہلی سماعت ہوئی۔ ٹھیکدار نے رٹ پٹیشن میں موقف اختیار کیا کہ پنڈی کہوٹہ روڈ، سہالہ اوور ہیڈ بر ج، سہالہ بائی پاس اور کہوٹہ سٹی بائی پاس کے لیئے سابق حکومت نے خطیر گرانٹ مختص کی۔ ٹھیکہ حاصل کر نے کے بعد اب مجھے ورک آرڈر نہ دیا جا رہا ہے۔ عوامی حلقوں نے رٹ پٹیشن کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے۔ کہ فی الفور مذکورہ
منصوبے پر رکاوٹ دورکی جائے۔ سابق حکومت نے اس منصوبہ کے لیئے خطیر گرانٹ رکھی ہے۔مگر ٹھیکہ ہونے کے بعد حکومت تبدیل ہو نے کی وجہ اس منصوبہ کوپس پشت ڈال دیا گیا ہے۔ عدالت نے پلاننگ کمیشن کے نمائندے سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت کے لیئے یکم اگست مقرر کی۔ پٹیشنرکی جانب سے معروف قانون دان اور سابق چیف جسٹس اسلام ہائی کورٹ کے صاحبزادے بیرسٹرسردار تیمور اسلم پیش ہوئے۔ عوامی حلقوں نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے۔ کہ سہالہ پھاٹک پر آئے روز گھنٹوں گھنٹوں ٹریفک بلاک رہتی ہے۔ جس سے نہ صرف کہوٹہ بلکہ آزاد کشمیر کے سینکڑوں مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ مسافر ذلیل ہو رہے ہیں۔جبکہ پنڈی کہوٹہ سڑک اور مذکورہ منصوبہ کے لیئے سابق حکومت نے خطیر رقم بھی مختص کر دی تھی۔


معروف لیگی رہنماء راشد محمود بھٹی کے ہاں بیٹی کی ولادت

Rashid Mahmood Bhatti congratulated on birth of his daughter

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
معروف لیگی رہنماء راشد محمود بھٹی کے ہاں بیٹی کی ولادت۔ عزیز و اقارب اور دوستوں کی طرف سے مبارکباد۔مسلم لیگ ن کے رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت  راشد محمود بھٹی کے ہاں بیٹی کی ولادت پر سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم تحصیل کلر سیداں، سابق امیدوار برائے چیئرمین لیگی رہنماء تنویر ناز بھٹی، معروف سیاسی وسماجی شخصیت ارشد محمود بھٹی،سابق چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین، ڈاکٹر محمدعارف قریشی سٹی صدر مسلم لیگ ن،جنرل سیکرٹری راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ،راجہ رفاقت جنجوعہ صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ،راجہ عمران ضمیر صدر پریس کلب کہوٹہ، حاجی اصغر کیانی جنرل سیکرٹری،ممتاز عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی، نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ حامد ممتاز جنجوعہ آف یوکے، راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال حال مقیم یوکے،انجینئر راجہ بلال،راجہ محمد شکیل کیانی آف یو کے،راجہ رومان سعید،ملک شوکت مہان، عاصی جنجوعہ،ملک کلیم حسین اعوان، ملک سہیل انجم، حافظ صغیر احمد، حافظ ذوالفقار احمد،مولانا ممتاز حسین، چوہدری محمد جاوید،راشد مبارک عباسی،محمد زبیر ستی،سید مظاہر حسین شاہ، سید نجم الحسن نقوی، ممبران پریس کلب کہوٹہ احتشام اصغر کیانی،ارسلان اصغر کیا نی،کبیر احمد جنجوعہ نے راشد محمود بھٹی کو دلی طور پر مبارکباد پیش کی ہے اور ان کی معصوم بچی کی صحت یابی،دراز عمری کے لیے دعا کی ہے۔


معروف سیاسی،سماجی اور کاروباری شخصیت راجہ ناصر کیانی کی طرف سے اپنے دوستوں کے اعزاز میں پر تکلف دعوت

Raja Nasir Kiyani holds reception for his friends

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
معروف سیاسی،سماجی اور کاروباری شخصیت راجہ ناصر کیانی کی طرف سے اپنے دوستوں کے اعزاز میں پر تکلف دعوت۔ کثیر تعداد میں افراد کی شرکت۔ راجہ ناصر کیانی آف سموٹ نے دعوت کا اہتمام اپنی رہائش گیا میں کیا جس میں حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیت راجہ ثقلین آف ممیام، راجہ اقراب جنجوعہ آف ممیام، چوہدری اسد آف سموٹ،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے شر کت کی۔ راجہ ناصر کیانی آف سموٹ نے اپنے مہمانوں کی تواضع پر تکلف ڈیشززسے کیا جن میں بکرئے کا گوشت،دیسی مر غ،چھوٹے پائے،بٹیر،لسی،کھیر، سوئیاں،چکن بریانی،مر غ پکوڑہ، چاٹ اور لوازمات سے تواضع کی۔تمام مہمانوں نے اپنے معزز میزبان راجہ ناصر کیانی آف سموٹ کا شکر یہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button