DailyNewsGujarKhanHeadline

Bewal; Shops on Jabber road burgled during the night

بیول میں چوری کی واردات،چور رات کی تاریکی میں لاکھوں کی مالیت کا سامان لے اڑے

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔بیول میں چوری کی واردات،چور رات کی تاریکی میں لاکھوں کی مالیت کا سامان لے اڑے۔رات کی تاریکی میں چوروں نے جبر روڈ پر واقع حیدری گارمنٹس اور بٹ جیولرز کی دکان کے تالے توڑے اور جیولرز شاپ سے لاکھوں روپے کی مالیت کازیوراور حیدری گارمنٹس سے قیمتی کپڑا چوری کر کے فرار ہو گئے اس واردات کی اطلاع پولیس چوکی قاضیاں کو دی گئی جو بروقت پہنچ گی اور کاروائی کا آغاز کر دیا۔

Bewal, Gujar Khan; Two shops on Jabber road, Haidre Garments and Butt jewellers were burgled during the night, large amount of goods were taken according to the owners. the incident is being investigated by Qazian police.


ملک میں موجودہ مہنگائی کا طوفان سابق حکمرانوں کی نااہلی لوٹ مار کی وجہ سے ہے,سابق وائس چیئرمین یوسی قاضیاں راجہ جلیل احمد

Raja Jalil Ahmed (PTI) blames current crisis of inflation on previous administration

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملکی مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہے عمران خان کی قیادت میں ملک میں تبدیلی کا سفر جاری رہے گا چالیس سال تک ملک میں لوٹ مار بیرون ملک جائیدادیں بنانے والے دس ماہ کا حساب مانگ رہے ہیں ثابت ہو چکا پی پی پی اور ن لیگ ایک ہی سکے کے دو رخ ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وائس چیئرمین یوسی قاضیاں راجہ جلیل احمد نے میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں موجودہ مہنگائی کا طوفان سابق حکمرانوں کی نااہلی لوٹ مار کی وجہ سے ہے سابق حکومتوں نے ملک کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جس کا خمیازہ آج پوری پاکستانی قوم مہنگائی کی صورت میں بھگت رہی ہے احتساب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتساب کا عمل جاری رہے گا جس جس نے بھی اس ملک کو لوٹا اس کا بلا تفریق احتساب ہونا چاہئے ملک میں پہلی بار عمران خان کی قیادت میں شفاف احتساب کا عمل جاری ہے گوجرخان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر گوجرخان کی نمائندگی کا حق درست معنوں میں ادا کر رہے ہیں چوہدری جاید کوثر کی قیادت میں گوجرخان کے مسائل حل ہوں گے۔


Show More

Related Articles

Back to top button