DailyNewsKahuta

Kahuta; Inauguration ceremony of business opened by Malik Asama Malik at Kahuta tehsil chauk

کہوٹہ تحصیل چوک میں ملک اسامہ اشفاق کے نئے کاروبای سنٹر کا افتتاح۔

کہوٹہ تحصیل چوک میں ملک اسامہ اشفاق کے نئے کاروبای سنٹر کا افتتاح۔ کثیر تعداد میں مذہبی، سیاسی، سماجی اور ادبی شخصیات کی شرکت۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزکہوٹہ تحصیل چوک میں “نیشنل پلاسٹک اینڈ کراکری سنٹر”کے نام سے ملک اسامہ اشفاق کے نئے کاروباری سنٹر کا افتتاح ہوااس موقع پر ممتاز عالم دین خطیب جامع مسجدمکی قاری عثمان عثمانی، مولانا عبد الشکور حمادی،حاجی ملک خالق چیئرمین زکوۃ کمیٹی، سابق کونسلر حاجی ارشد محمود، حاجی ملک محمد بشارت، ملک محمود، کرنل(ر) اختر،ملک واجد،ملک رشید،حوالدار سعید احمد کھٹڑ، ملک محمد اخلاق، ملک محمد عباس، ملک محمد غلام مرتضیٰ سابقہ وائس چیئرمین،ملک عابد، ملک طارق، ملک طلال،ملک اصاف اور کثیر تعداد میں مذہبی، سیاسی، سماجی اور ادبی شخصیات کی شرکت۔ملک اسامہ اشفاق نے بتایا کہ ہمارے ہاں اعلیٰ کوالٹی کے برتن اور دیگرسامان موجود ہیں جو کہ بازار سے انتہائی کم ریٹ پر موجود ہے اور یہاں سے 100روپے کی سیل بھی لگائی ہے جس میں کئی اشیاء 100روپے کی ملتی ہیں۔ مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔

Kahuta; Large number of people were at the Inauguration ceremony of business opened by Malik Asama Malik at Kahuta tehsil chauk.


ڈیر ہ مشتاق شاہ بازار میں اے ٹی ام سروس شروع

ATM Service starts at Allied Bank, Dera Mushtaq shah bazaar

ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ڈیر ہ مشتاق شاہ بازار میں ATMالائیڈ بینک شروع ہو گیا۔ممتاز سماجی شخصیت آغا سید مشتا ق حسین نقوی کی 8سالہ محنت رنگ لے آہیں۔ اہلیان علاقہ کی طر ف سے آغا سید مشتا ق حسین نقوی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کا علاقہ ڈیر ہ مشتاق شاہ بازارترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا وہاں کے رہائشی ممتاز سماجی شخصیت آغا سید مشتا ق حسین نقوی اپنے علاقے کی عوام کوجس بھی مسلے میں درپیش دیکھتے ہیں انہوں نے جب دیکھا کہ ڈیرہ مشتاق شاہ بازار میں کسی بھی بینک کا ATMمشین نہیں ہے عوام کو اگر پیسوں نکلوانے ہوں تو وہ شہر جاتے ہیں تو انہوں نے اس مسلے کے حل کے لیئے گذشتہ کئی سال سے مختلف بینکوں کے افسراں سے میٹنگ کر رہے تھے جس پر گذشتہ ہفتے الائیڈ بینک کہوٹہ برانچ نے عوام کی سہولت کے لیے اپنا ATMلائیڈ بینک شروع کر دیا ہے یہ واحد بینک ہے جس کے دو ATMپہلے سے کہوٹہ شہر میں چل رہے ہیں اور اب تیسرا انہوں نے ڈیر ہ مشتاق شاہ میں نصب کر دیا ہے جس سے ڈیر ہ مشتاق شاہ کے ارد گرد کے گاؤں لونہ سیداں، دکھالی، کھرانگ، ساعی، کوٹ، بملوٹ، پیکاں، کلاہنہ،ڈیری اور دیگر گاؤں کے لوگ اس سے فائدہ اٹھاہیں گے۔آغا سید مشتاق حسین شاہ نے نمائندئے کو بتایا کہ اس سلسلے میں تقریبا2سال سے اعجاز حسین پرنسپل ریٹائر، قائم مقام پر نسپل سید مبشر حسین بخاری کا بہت تعاون آخر میں الائیڈ بینک کے منیجر عمران احمد کی مہر بانی سے ATMشروع ہو گیا انہوں نے کہا انشاء اللہ اپنے علاقے کی مزید تعمیر و ترقی کے لیے دن اپنے اپنی خدمات صرف کر وں گا۔


صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدکا راجہ مطلوب کے بیٹے کی وفات پر اظہار تعز

Raja Sagheer Ahmed pays condolences to Raja Matloob on death of his son

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدکا راجہ مطلوب کے بیٹے کی وفات پر اظہار تعزت۔یوسی بیور کے گاؤں کانگڑھ کے رہائشی راجہ مطلوب کا جوانسالہ بیٹاراجہ نبیل گذشتہ ہفتے قبل وفات پا گیا تھا گذشتہ روزصوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدنے راجہ مطلوب کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی جبکہ انہوں نے راجہ مطلوب کے جوانسالہ بیٹے کی قبر پرجا کر فاتحہ خوانی بھی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button