DailyNewsGujarKhan

Islam purra jabber; Reception held for Mirza M Hafiz on being promoted to grade 18 area manager

مرزا محمد حفیظ کو ایریا منیجر گریڈ 18میں ترقی ملنے پر ایک پروقار تقریب

جبر(ممراز شیخ)مرزا محمد حفیظ کو ایریا منیجر گریڈ 18میں ترقی ملنے پر ایک پروقار تقریب مقامی ہال نمبردارہ میں منعقد ہوئی جس میں ذونل سربراہ راولپنڈی چوہدری رخسار اے قیصر،ریجنل چیف ناتھ چوہدری محمد یوسف فاروقی،سیکٹر ہیڈ گوجرخان چوہدری امجد جاوید،سابق امیدوار ایم این اے چوہدری محمد عظیم،راجہ جمشید احمد کیانی،راجہ مقصود کیانی،راجہ پرویز کیانی،سیلز منیجر چوہدری شاہد اقبال تھاتھی،چوہدری الیاس،قار بٹ،شیخ قدوس،مناظر کیانی،راجہ طارق کیانی،محمد اعجاز ایڈووکیٹ کہوٹہ،سیلز منیجر ذوہیب احمدقریشی،خواجہ یاسر یاسری،شاہد محمود مغل،بینک منیجر عثمان قمراسٹیٹ لائف انشورنس ورکرز،اساتذہ اکرام متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے مہمان خصوصی ذونل سربراہ راولپنڈی چوہدری رخسار اے قیصر نے مرزا محمد حفیظ کو ایریا منیجر گریڈ 18میں ترقی ملنے پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے لیے خوش قسمتی ہے کہ ایریا منیجر آپ کے علاقے سے ہے آپ کے سامنے مرزا حفیظ کے صورت میں ایک مثال قائم ہوگئی ہے کہ کس طرح ایک نوجوان دن رات محنت کر کے مختلف خاندانوں کا سوچتا رہا ہے اور آج اللہ تعالیٰ نے اس نوجوان کو18 واں گریڈ دیا ایک بیمہ کرنے ایک خاندان کا مستقبل سنورتا ہے کیونکہ اسٹیٹ لائف انشورنس روشن مستقبل کی ضمانت ہے تقریب سے چوہدری محمد عظیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے شک اللہ جس چاہیے عزت دیا اور جسے چائے ذلت دیں عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے آج مرزامحمدحفیظ کو اللہ کریم نے جو عزت عطاء کی ہے اس کے پیچھے ضرور ان کے والدین کی دعاؤں کا اثر ہے تقریب کے آخر میں مرزا محمدحفیظ نے کہا ہے کہ میرے علاقے کی خوش قسمتی ہے کہ میں ایریا منیجر بنا ہوں اگر کوئی نوجوان ایف پاس بیروزگار ہے میں اس کو روزگار مہیا کروں گا آج جو مقام اللہ کریم نے مجھے بخشا ہے اس میں میرے والدین کی دعائیں شامل ہیں میرے مرحوم والد کا آج دیرینہ خواب پورا ہو گیا ہے آخر میں مرزا محمد حفیظ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button