DailyNews

Rawalpindi; Three new SHO appointed at 3 police stations in Rawalpindi

راولپنڈی کے تین تھانوں میں نئے ایس ایچ اوتعینات

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے احکامات کی تعمیل میں سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ہٹائے جانے والے سٹاف آفیسر زمان رضا کو ریلیو کر دیا انہیں سنٹرل پولیس آفس لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،عوامی نمائنددوں کی شکایات پر جن تین تھانوں کے ایس ایچ او ز کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر معطل کیا گیا انہوں نے پولیس لائنز رپورٹ کر دی ہے۔ سی پی او نے تینوں تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کر دیئے ہیں تھانہ سٹی میں اورنگ زیب خان،تھانہ رتہ امرال میں عادل عباس اور تھانہ پیر ودھائی میں ظہیر احمد کوایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے فیصل رانا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر جن تین ایس ایچ اوز کا معطل کیا گیا انہیں شو کاز نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں ان کے خلاف جو شکایات ہیں ان کی مکمل انکوائری کروائی جائے گی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button