DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Prime Minister Imran Khan letter of appreciation to Raja Ijaz Hussain for work on Pakistan Citizen Portal

تحصیل کہوٹہ کے لیے اعزاز۔ پاکستان سیٹیزن پورٹل کو کامیاب بنانے پروزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کی طرف سے کہوٹہ کے رہائشی راجہ اعجاز حسین کوپر تعریفی سند اورخراج تحسینی لیڑ

تحصیل کہوٹہ کے لیے اعزاز۔ پاکستان سیٹیزن پورٹل کو کامیاب بنانے پروزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کی طرف سے کہوٹہ کے رہائشی راجہ اعجاز حسین کوپر تعریفی سند اورخراج تحسینی لیڑ۔ راجہ اعجاز حسین کہوٹہ کے علاقہ مواڑہ راجگان کے رہائشی ہیں وہاں کی معروف سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیت راجہ محمد جاوید کے صاحبزادے،معروف قانون دان وسوشل ور کر راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ اور معروف معالج و سماجی شخصیت ڈاکٹر سجاد جنجوعہ کے چھوٹے بھائی ہیں۔ عوامی،سماجی،سیاسی اور مذہبی شخصیات کی طرف سے راجہ محمد جاوید، راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ، ڈاکٹر سجاد جنجوعہ اور راجہ اعجاز حسین کو مبارکباد پیش کی ہے۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے علاقہ مواڑہ کے رہائشی راجہ اعجاز حسین کو پاکستان سیٹیزن پورٹل کو کامیاب بنانے کے لیے شب روز محنت کر نے کے اعتراف پروزیر اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان نے خود راجہ اعجا ز حسین کو تعریفی سنددی اورخراج تحسینی لیٹر بھی بھیجا۔وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کی طرف تعریفی سنددی اورخراج تحسینی لیٹرملنے پر کہوٹہ کے عوامی، سماجی، سیاسی،اور مذہبی شخصیات نے راجہ اعجاز حسین اور والد اور بھائیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔

Kahuta; Prime Minister Imran Khan has sent a letter of appreciation to Raja Ijaz Hussain of village Moawara Rajgaan for work on Pakistan Citizen Portal.

Pakistan Citizen Portal is an integrated citizens grievance redressal system connecting all government organizations both at federal and provincial levels. The system serves as carrier of complaints to their respective offices across all over Pakistan. Eventually, the citizen feedback will be linked to an officer’s performance and promotion. The App will serve as complementary channel between citizen and government.


حکومت کے تما م وعدے پانی کا بلبلہ ثابت ہوئے ہیں۔

Abdul Majid Mughal questions PTI election promises

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء عبدالمجید مغل بیان میں کہا کہ حکومت کے تما م وعدے پانی کا بلبلہ ثابت ہوئے ہیں۔ایک سال ہونے کو مگر کوئی بھی کاکردگی ناں دیکھا سکتے۔100روزہ پلان بھی فلاپ ہو گیا ہے موجودہ اپوزیشن اپنا رول احسن طریقے سے ادا کر رہی ہے۔حکومت آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کی خاطر ان کے تمام مطالبات مان رہی ہے جس کی وجہ سے عوام ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبی جا رہی ہے۔ن لیگ اور پی پی پی قیادت نے ملک و عوام کی خاطر ایک پلیٹ فارم پر اگھٹے ہو کر اپنے سیاسی مخالفین کی رات کی نیندیں اڑا کر رکھ دی ہیں۔ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء عبدالمجید مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حکومت وقت تمام اشیائے خوردونوش پر لگائے گے ٹیکس واپس لیں مہنگائی دن بدن بڑھ رہی ہے آٹا، چینی، دالیں،گھی،تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہے جبکہ ڈالر اورسونے کی قیمتیں بھی آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ملک اور عوام کی خیر خواہ ایک جماعت ہے وہ ہے پاکستان مسلم لیگ ن انشاء اللہ جب بھی الیکشن ہو نگے کامیابی پاکستان مسلم لیگ ن کی ہو گئی۔


حکومت کی جانب سے جاری کر دہ ایسٹس ڈیکلریشن آرڈینس2019ٹیکس ایمنسٹی کی ہسٹری کاسب سے بہترین آر ڈینس ہے

Launch of Estate declaration ordinance welcomed

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ممتازلیگی رہنماء وٹیکسیشن کے تجربے کار وکیل راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کی جانب سے جاری کر دہ ایسٹس ڈیکلریشن آرڈینس2019ٹیکس ایمنسٹی کی ہسٹری کاسب سے بہترین آر ڈینس ہے ٹیکس نادئندگان اور اندرون وبیرون ملک کے غیر ظاہر شدہ اثاثہ جات کو ظاہر کر نے اور حکومت پاکستان کی جانب سے شروع کر تا ٹیکس نادئندگان ا ور اندرون و بیرون ملک غیر ظاہر شدہ اثاثہ جات کو ظاہر ناں کر نے والوں کے غلاف قانونی کاروائی سے بچنے کا ایک سنہری موقع پر ایف بی آر نے اس ضمن میں ایک معیاری اور آسان نظام بنایا ہے جس سے ڈیکلریشن فائل کر نا نہائت ہی آسان و کار آمد ہے ایف بی آر اور آر ٹی او راولپنڈی کی جانب سے تمام شہروں اور بازاروں میں نصب ایسٹس ڈیکلریشن آرڈینس2019کے ضمن میں اشتہار ات اور ہینڈ پمٹلٹ کی تقسیم کا مقصد ہر خاص و عام تک اس ایسٹس ڈیکلریشن آرڈینس2019کی آگائی اور ڈیکلریشن کو سہل بنانا ہے آنے والے دور میں نادئندہ رہنا اور اثاثہ جات کو ناممکن فعل ہے لہذا عوام کو چاہے کہ وہ دیر ناں کر یں اور اپنی قانونی بے ضابطگیوں کو قانون کے مطابق لانے کے لیے اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھاہیں اس سے پہلے کہ دیر ناں ہو جائے ایسٹس ڈیکلریشن آرڈینس2019کی تفصیل جاننے کے لیے اور کسی بھی قسم کے سوال کے لیے میری خدمات دن رات حاضر ہے میرا رابطہ نمبر03235069046ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایسٹس ڈیکلریشن آرڈینس2019کے آگاہی سے مطلق ایک سمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا سمینار میں تحصیل کہوٹہ کے کاروباری حضرات اور آر ٹی او راولپنڈی کا وفد اسسٹنٹ کمشنر مجید عالم کی قیادت میں موجود تھا۔


سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی محمد بن اشرف کی خصوصی ہدائت پر کہوٹہ شہر میں بھی ٹریفک آگاہی مہم شروع

Traffic awareness campaign starts in Kahuta bazaar

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی محمد بن اشرف کی خصوصی ہدائت پر کہوٹہ شہر میں بھی ٹریفک آگاہی مہم شروع۔اے ایس پی ملک سعود خان،ڈی ایس پی ٹریفک جنید محسن اور انچارج سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ مرزا خرم نے گاڑیوں کے ڈراہیوروں اور پبلک میں پفلنٹ تقسیم کیے۔ تفصیل کے مطابق سی ٹی او روالپنڈی محمد بن اشرف کی خصوصی ہدائت پر اے ایس پی کہوٹہ ملک سعود خان، ڈی ایس پی ٹریفک جنید محسن اور انچارج سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ مرزا خرم اور دیگر اہلکاروں نے پبلک ٹرانسپورٹ اور نجی گاڑیوں کے ڈرائیوروں حضرات میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگائی مہم کے حوالے سے پفلنٹ تقسیم کیے اور زبانی طور پربھی ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہ کیا کہوٹہ کے شہر یوں ٹریفک اہلکاروں اور افسران کی تعریف کر تے ہوئے شعور آگائی کی اس مہم کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button