DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Staff and class room shortage at government girls elementary school in village Kingar

گورنمنٹ گرلز ایلمینٹری سکول کنگر نمبر1میں سٹا ف کی شدید کمی

جبر(نامہ نگار)گورنمنٹ گرلز ایلمینٹری سکول کنگر نمبر1میں سٹا ف کی شدید کمی 200سے زائد طالبات کے لیے صرف چار فی میل ٹیچر سے طالبات کامستقبل تاریک ہونے لگا متعلقہ محکمہ نوٹس لے اور سکول ہذا میں فی الفور سٹاف کی کمی کو پورا کرئے تاکہ طالبات آسانی سے اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں جبکہ اسی یونین کونسل کے علاقے نوٹلہ سرکاری گرلز سکول میں صرف 60 طالبات کے لیے چھ ٹیچر کام کر رہی ہیں اسی طرح پلینہ میں 120طالبات کے لیے چھ ٹیچر خدمات دے رہی ہیں کنگر نمبر 1سکول میں طالبات کی تعداد زیادہ ہے لیکن سٹاف کی شدید کمی ہے دوردراز علاقوں میں باہر سے ٹیچر تعلیمی خدمات ادا کرنے سے بھی کتراتی ہیں موضع کنگر ممبران کمیٹی سکول نے ایم پی اے چوہدری جاوید وکوثر اور چوہدری محمد عظیم سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ سکول میں سٹاف کی کمی کو جلد از جلد پورا کیا جائے اس کے ساتھ ساتھ بیسٹ وے کے زیر اہتمام سکول میں سٹاف کی کمی کو بھی پورا کیا جائے تاکہ علاقے کی طالبات کو تعلیم حاصل کرنے میں کسی بھی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

جبر(نامہ نگار)گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول کنگر نمبر1میں طالبات کی زیادہ تعداد کمرے نہ ہونے کی وجہ سے طالبات دھوپ میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں یونین کونسل تھاتھی جو کہ سابق امیدوار برائے ایم این اے چوہدری محمد عظیم کی بھی یونین کونسل ہے کے موضع کنگر کے گورنمنٹ گرلز المینٹری سکول کنگر نمبر1میں طالبات کو تعلیم حاصل کرنے کے لیے شدید دشواری کاسامنا ہے دوسو سے زائد طالبات کے لیے صرف دو کمرے ہیں جو کہ ناکافی ہیں طالبات شدید گرمی میں کمروں سے باہر دھوپ میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں اسی طرح کلاس فور ملازمین کی بھی سہولت نہیں ہے موضع کنگر کے رہائشیوں نے ایم اپی اے چوہدری جاوید کوثر،چوہدری محمد عظیم اور بلخصوص انگلینڈ میں مقیم دوستوں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ سکول میں اپنی مدد آپ کے تحت سکول میں دو کمروں کے لیے تعاون کریں تاکہ طالبات اپنی تعلیمی سرگرمیاں آسانی سے جاری رکھ سکیں،

Islam purra jabber; Staff shortage and lack of class rooms at government girls elementary school (No1) in village Kingar is causing problems for girls at the school, currently only 4 teachers are dealing with 200 students. Local authorities are asked to take notice.

Show More

Related Articles

Back to top button