RawalpindiHeadlineDailyNews

Rawalpindi; Kallar businessman robbed by fake custom officers near Rawat police station

کلر سیداں کے تاجر کو روات تھانے کے قریب جی ٹی روڈ پر کسٹم کی وردیوں میں ملبوس جعلی افسران نے اسلحے کے زور پر روک کر تین لاکھ روپے چھین لیے

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کے تاجر کو روات تھانے کے قریب جی ٹی روڈ پر کسٹم کی وردیوں میں ملبوس جعلی افسران نے اسلحے کے زور پر روک کر تین لاکھ روپے چھین لیے اور فرار ہو گئے،یہ واقعہ منگل کی شام مغرب کے قریب جی ٹی روڈ پر پولیس سٹیشن روات کے قریب چھنی عالم شیر میں پیش آیا کلر سیداں کے تاجر شیخ ضیا معمول کے مطابق اپنی گاڑی میں ایک ملٹی نیشنل کمپنی کی مصنوعات روات سے مندرہ سیل کر رہے تھے کہ چھنی عالم شیر کے قریب کسٹم کی وردیوں میں ملبوس نوسر بازوں نے اپنی گاڑی آ گے کر کے انہیں روکا اور اپنا تعارف کسٹم حکام کے طور پر کرایا ان کے پاس واکی ٹاکی او ر اسلحہ بھی تھا ملزمان نے گاڑی میں موجود سامان کے بارے میں دریافت کیا اور پھر اسلحہ کے زور پر ان سے تین لاکھ روپے کی نقدی چھین لی اور گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہو گئے۔

Rawalpindi; Kallar Syedan businessman Sheikh Zia was robbed by fake custom officers with full official uniform near Rawat police station a village called Channi Allam Sher. The armed gang fled with 3 Lakh Rps.

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *