DailyNewsKahuta

Kahuta; timber mafia set alight trees at Kahuta jungle

محکمہ جنگلات کہوٹہ کی غفلت و لاپر وائی کہوٹہ جنگلات میں ٹمبر مافیا نے ہر سال کی طرع اس سال بھی آگ لگا دی

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
محکمہ جنگلات کہوٹہ کی غفلت و لاپر وائی کہوٹہ جنگلات میں ٹمبر مافیا نے ہر سال کی طرع اس سال بھی آگ لگا دی۔ کروڑوں، لاکھوں کے مالیتی درخت جل کر خاک،بے زبان جانور، چرند پرنداور حشرات آگ کی لپیٹ میں آگے۔ہر سال کروڑوں روپے مالیت کی رقم خرچ کر کے “کاغذی”شجر کاری مہم کر نے والے اگر یہی رقم جنگلات کے بچاؤ کے لیے مختص کر یں تو جنگلات کی کٹائی اور اس میں لگائی جانے والی آگ پر قابو پایا جا سکتا ہے۔محکمیں کو اچھی طرع خبر ہوتی ہے کہ ہر سال مئی، جون اور جولائی میں کہوٹہ کے جنگلات میں آگ لگائی جاتی ہے مگر محکمہ اس کام کی روک تھام کے لیے کوئی بھی موثر اقدام نہیں کر تا صرف خانہ پری کی جاتی ہے اور اعلیٰ حکام کو “سب اچھا”کی رپورٹ کی جاتی ہے کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیات راجہ مجیب اللہ ستی اور راجہ عنائیت اللہ نے کہا کہ اللہ پاک نے ہمارے خطے کوخوبصورت درختوں سے شاد باد کیا ہے اور کسی بھی ملک کے لیے اس کے رقبے میں 25فیصد حصہ جنگلات پر مشتمل ہو نا چاہے مگر بدقمستی سے ہمارے ملک میں یہ شرع صرف2فیصد ہے وہ بھی محکمہ جنگلات کی ملکی بگھت سے ٹمبر مافیا کے نرغے میں ہے جس کو وہ بے دردی سے کاٹ رہے ہیں انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان، چیف جسٹس آف پاکستان سے اس نازک معاملے پر فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔


ساہیں غلام فرید (مرحوم) کی اہلیہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائے چہلم کی محفل

Dua e Chelum observed for wife of late Sain Ghulam Farid

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ساہیں غلام فرید (مرحوم) کی اہلیہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائے چہلم کی محفل۔ سابق ایم پی اے کرنل(ر) محمد شبیر اعوان سمیت کثیر تعداد میں معززین کی شر کت۔گذشتہ روز ساہیں غلام فرید (مرحوم) کی اہلیہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائے چہلم کی محفل ان کی رہائش گاہ گریڈ اسٹیشن کہوٹہ میں منعقد ہوئی جس میں حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق ایم پی اے کرنل(ر) محمد شبیر اعوان،ملک شاہ زیب اعوان،مولانا قاری صغیر احمد قادر ی، محمد عدیل سمیت دیگر افراد نے شر کت کی۔اپنے خطاب میں مولانا قاری صغیر احمد قادر ی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا کے تمام رشتوں میں افضل رشتہ ماں او ر باپ ہوتا ہے ماں باپ اپنی اولاد کے لیے دنیا جان سے مقابلہ کرتے ہیں اور ان کی تعلیم و تر بیت کے لیے اپنی ساری زندگی جد و جہد کرتے ہیں اور پھر اولاد پر بھی یہ فرض ہے کہ وہ اپنے بڑھے ہو کر اپنے والدین کی خدمت کریں قرآن و سنت کی روشنی میں اگر ان کو بڑھاپے میں پاہیں تو ان کی خدمت کر یں اور ان کے آگے اف تک ناں کہیں انہوں نے کہااو لاد کے لیے ماں اورباپ کا پیار مخلص ہوتا ہے اس میں کسی قسم کا کوئی بھی لالچ نہیں ہوتا۔آخر میں مر حومہ مائی صاحبہ کے ایصال ثواب،درجات بلندی کے لیے دعا کی گئی اور شر کاء کو لنگر کھلایا گیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button