DailyNewsHeadline

Rawalpindi; Four armed men arrested for attempted armed robbery with a jewellers in Rawat

تھانہ روات پولس نے جعلی سونا دکھا کر شہری سے گن پوائنٹ پر 3 لاکھ روپے چھین کر فرار ہونے والے چاروں ڈاکوؤں کو اسلحہ سمیت گرفتار

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ روات پولس نے جعلی سونا دکھا کر شہری سے گن پوائنٹ پر 3 لاکھ روپے چھین کر فرار ہونے والے چاروں ڈاکوؤں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا مال مسروقہ برآمد مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق محمد شہزاد حسین ولد محمد حسین نے روات پولیس کو رپٹ درج کرائی کہ ملزمان محمد اسماعیل،محمد حنیف،سرور اور عابد کے ساتھ میرے تعلقات تھے جنھوں نے مجھے فون کیا کہ ہمارے پاس بھاری مقدار میں سونے کے سکے موجود ہیں آپ فیز8 سٹیچیو لبرٹی ریس روڈ پر رقم لے کر آ جاؤ جب رات 10 بجے میں وہاں پہنچا تو تو انکے پاس موجود سکے مجھے جعلی لگے میں نے خریدنے سے انکار کیا تو ملزمان نے پسٹل نکال کر مجھے یرغمال بنا لیا اور میرے پاس موجود نقدی مبلغ3 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے تاہم بعدازاں ایس ایچ او روات اعزاز عظیم نے بروقت اور بہترین حکمت عملی کے باعث واردات میں ملوث چاروں ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے مال مسروقہ نقدی مبلغ3 لاکھ روپے،جعلی سونے کے سکے اور پسٹل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

Rawalpindi; Rawat police have arrested four men who showed fake gold coins to a Jeweller Mohammad Shezad and then robbed him of 3 Lakh Rps. Police arrested the gang and found fake coins and 3 Lakh Rps cash in their possession.


روات جی ٹی روڈ پر مقامی پولیس اور انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے اجازت کے بغیر درجنوں ہوٹل گاہکوں کو سرعام کھانے پیش کرنے لگے

Hotels on GT road Rawat accused of serving food during Ramadhan

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)رمضان المبارک کا تقدس پامال،روات جی ٹی روڈ پر مقامی پولیس اور انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے اجازت کے بغیر درجنوں ہوٹل گاہکوں کو سرعام کھانے پیش کرنے لگے،تھانہ روات کا ڈی ایف سی اہلکار بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے لگا عوام علاقہ کا شدید احتجاج ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تھانہ روات کے قریب جی ٹی روڈ پر درجنوں ہوٹل مالکان مقامی پولیس اور انتظامیہ کی مٹھی گرم کر کے رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں بھی کھلے ہوئے ہیں ان ہوٹل مالکان نے ہوٹلوں کے باہر مریضوں اور مسافروں کے کھانے کا انتظام کے بڑے بینرز آویزاں کر کے کاروبار چمکا رکھا ہے ذرائع کے مطابق روات پولیس کا کانسٹیبل ڈی ایف سی منصور نامی غیر قانونی طور پر کھلے ہوٹلوں کی سرپرستی کے عوض50 ہزار روپے فی ہوٹل وصولیاں کر رہا ہے جسکے باعث پولیس اور انتظامیہ کاروائی کی بجائے ہوٹل مالکان کی پشت پناہی میں مصروف ہیں اس سلسلہ میں مؤقف جاننے کیلئے ڈی ایف سی منصور سے اسکے موبائیل نمبر پر رابطہ کیا گیا تو موصوف نے بتایا کہ کچھ ہوٹلوں نے اجازت نامہ لے رکھا ہے باقی بھی اجازت نامہ لے لیں گئے،عوام علاقہ نے ڈی سی او راولپنڈی کی اجازت کے بغیر اہلکاروں کو رشوت دیکر چلنے والے ہوٹلوں کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے آر پی او راولپنڈی،سی پی او راولپنڈی اور ڈی سی او راولپنڈی سے فوری نوٹس اور سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


فیز8 میں نامعلوم چوروں نے اہلخانہ کی غیر موجودگی میں گھر سے 9 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات،85 ہزار روپے نقدی،موبائیل فون لوٹ لئیے

Over 9 Lakh Rps burglary committed in phase 8 Rawat

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ روات کے علاقہ فیز8 میں نامعلوم چوروں نے اہلخانہ کی غیر موجودگی میں گھر سے 9 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات،85 ہزار روپے نقدی،موبائیل فون لوٹ لئیے مقدمہ درج ملزمان فرار تفصیلات کے مطابق فیز8 کے رہائشی سجاد احمد ولد محمد خان اپنے گھر کو تالے لگا کر بھائی کے گھر گئے ہوئے تھے جب واپس آئے تو دیکھا کہ پچھلی سائیڈ کی کھڑکی ٹوٹی ہوئی تھی اور نامعلوم چور گھر سے15 تولے طلائی زیورات،85 ہزار روپے نقدی،موبائیل اور دیگر قیمتی دستاویزات چوری کر کے لے گئے تاہم روات پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button