DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Muree Kahuta development authorties department restored by MNA Sadaqat Ali Abbassi

ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کی کاوشوں سے مری کہوٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو بحا ل کر دیا گیا

ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کی کاوشوں سے مری کہوٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو بحا ل کر دیا گیا۔ کوٹلی ستیاں اور کلرسیداں کو شامل کر کے نیا نام ”کوہسار ڈویلپمنٹ اتھارٹی“ رکھ دیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کی درخواست پر ”ایم کے ڈی اے“ کو بحال کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ جبکہ مری میں ”کوہسار یونیورسٹی“ کے قیام کی منظوری بھی آئندہ اجلاس میں دی جائے گی۔ ممبر قومی اسمبلی و تحریک انصاف کے مرکزی رہنما صداقت عباسی نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات اور میری کاوشوں سے ایم کے ڈی اے کو بحال کر دیا گیا ہے۔ جس کے تحت کہوٹہ اور مری کے ساتھ ساتھ کلرسیداں اور کوٹلی ستیاں کی تحصیلوں کو بھی اس میں شامل کیا گیا ہے۔ اور اس کا نیا نام ”کوہسار ڈویلپمنٹ اتھارٹی“ رکھا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز لاہور میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی قیادت ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کی۔ جبکہ اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری بلدیات، سیکرٹری لاء، سیکرٹری ٹورازم پنجاب اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ صداقت عباسی نے مزید کہا کہ مری میں کوہسار یونیورسٹی کے قیام کی منظوری آئندہ اجلاس میں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مری کہوٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی بحالی ایک مشن تھا۔ جس پر وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے شکر گزار ہیں۔ صداقت عباسی نے تبایا کہ کہوٹہ میں ریسکیو 1122کے قیام اور سٹاف و فائر بریگیڈ، ایمبولینس اور دیگر گاڑیوں ایمرجنسی سکوارڈ و سامان کے لیئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اور ریسکیو 1122کے سربراہ سے لاہور میں ملا قات کر ے یہ مسلۂ اٹھایا ہے۔ عوامی مسائل سے آگاہ ہوں۔ حلقہ این اے 57کی عوام کے حقوق کی جنگ ہر محاذ پر لڑوں گا۔

Kahuta; The Prime Minister Imran Khan has approved to restore Muree Kahuta development authorities department on the request of local MNA Sadaqat Ali Abbassi. The announcement was also made to include Kallar Syedan and Kotli Sattian to make Kohsar development authority.

 

Show More

Related Articles

Back to top button