DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Household grocery prices increased due to price increase on petroleum fuel on arrival of Ramadhan

پٹرولیم مصنوعات میں اضافے اور رمضان کی آمد کے باعث اشیائے روزمرہ کے نرخوں میں آگ لگ گئی

پٹرولیم مصنوعات میں اضافے اور رمضان کی آمد کے باعث اشیائے روزمرہ کے نرخوں میں آگ لگ گئی خریداری کے خواہشمند نرخ پوچھ کر ہی پلٹ جاتے رہے یوٹیلیٹی اسٹور پر چینی،آٹا،چاول،دالیں نایاب،رمضان سستا بازار میں مندی کا رجحان  چینی دستیاب نہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند ایام سے اشیائے روزمرہ کے نرخوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا تمام سبزیوں کے نرخ بھی چالیس فیصد بڑھ گئے مگر پٹرولیم مصنوعات میں اضافے اور رمضان کی آمد کی وجہ سے ہفتہ اور اتوار کے درمیان اشیاء روزمرہ کے نرخوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا گیا ہفتہ کے روز ساٹھ روپے کلو فروخت ہونے والے ٹماٹر رات گزرنے کے بعد اتوار کے روز ایک سو بیس روپے فی کلو فروخت ہو رہے تھے آٹے کے تھیلے میں بیس روپے کا اضافہ ہوا چینی چاول چائے مصالحہ جات،مشروبات کے نرخوں میں بھی غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا کلرسیداں کے یوٹیلیٹی اسٹور بھی سونا سونا ہے اس کے بیشتر شیلف خالی پڑے ہیں یہاں آٹا چینی دالیں چاول تک دستیاب نہیں البتہ مشروبات اور چائے کی پتی وافر مقدار میں موجود ہے،انتظامیہ نے چوآروڈ کی مناسب جگہ پر رمضان سستا بازار قائم کیا ہے مگر اتوار کے روز یہاں بھی بڑی مندی کا رجحان رہا متعدد اسٹال سامان سے خالی پڑے تھے تاہم آٹے کی فروخت جاری رہی یہاں پر بھی چینی نایاب تھی تمام سبزیوں اور کھجوروں کے نرخوں میں بھی حیران کن اضافہ ہوا مٹن ہزار روپے فی کلو تک جا پہنچا۔


پی ٹی آئی نے گزشتہ نو ماہ سے پنجاب بھرکے بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی کام روک رکھے

PTI Administration accused of holding funds for development work at local authorities

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)یونین کونسل ساگری کے سابق چیئرمین راجہ شہزاد یونس نے بلدیاتی اداروں کو تحلیل کرنے کے حکومتی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے عدالت عالیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ نو ماہ سے پنجاب بھرکے بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی کام روک رکھے تھے اور اب وہاں موجود اربوں روپے ہڑپ کرنے کے لیئے بلدیاتی اداروں کو تحلیل کر دیا گیا جبکہ کے پی کے سمیت دیگرصوبوں میں بلدیاتی ادارے گزشتہ نو ماہ سے مسلسل کام کر رہے ہیں مگر پنجاب کے بلدیاتی اداروں اور عوام کو ترقیاتی منصوبوں سے محروم رکھ کے پنجاب دشمنی کی گئی تبدیلی اور نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والی پی ٹی آئی نے نہ صرف نو ماہ میں فنڈز کا اجراء روکے رکھا بلکہ بلدیاتی اداروں کے پاس موجوداپنے فنڈز بھی استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی اور اب اسی فنڈ کو ہڑپ کرنے کے لیئے بلدیاتی اداروں کو تحلیل کیا گیا انہوں نے کہا کہ وہ اسکے خلاف عدالت عالیہ سے رجوع کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے پراپرٹی کی دنیا کے ایک بے تاج بادشاہ سے نہ صرف صلح کر لی ہے بلکہ انہی کی رقم سے تعمیر ہونے والی سوہاوہ میں ایک نجی یونیورسٹی کا بھی افتتاح کیا گیا ہے۔


راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے اہلکار کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی

Residence of Maqsood Shah burnt due to negligence of Rawalpindi waste management

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے اہلکار کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی اوردو کمروں میں موجود لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا یہ واقعہ دوبیرن روڈ پر مقصود شاہ کے گھر اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے کنبے کے ہمراہ کسی عزیز کے گھر گئے ہوئے ہیں ریسکیو کلرسیداں نے آگ پر قابو پایا۔


شاہد خاقان عباسی کو مسلم لیگ ن کا سینیئر نائب صدر نامزد ہونے پر دلی مبارکباد

Shahid Khaqan Abbassi congratulated on being appointed PML-N Vice President

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)بھلاکھر سے چوہدری کامران عزیز ایڈووکیٹ،چوہدری فیصل حفیظ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو مسلم لیگ ن کا سینیئر نائب صدر نامزد ہونے پر دلی مبارکباددیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ مسلم لیگ ن کو فعال بنانے میں اپنا کردارادا کریں گے۔


مسلم لیگ ن کے سرگرم کارکن راجہ محمد ناصر منہاس کی والدہ محترمہ اور بھائی کی رسم چہلم

Dua e Chelum observed for late mother and brother of Raja M Nasir Minhas in Jocha


کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے سرگرم کارکن راجہ محمد ناصر منہاس کی والدہ محترمہ اور بھائی کی رسم چہلم کی تقریب اتوار کو گاؤں جوچھہ میں ہوئی جس میں راجہ ندیم احمد،راجہ ظفر محمود،راجہ پرویز اختر منہاس،جہانگیر منہاس،طارق عزیز،مسعود احمد بھٹی،حاجی جاوید اقبال،چوہدری فیصل،مولانا عبدالحمید سیالوی اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button