DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Fatal accident at Nala Ling, One dead

کہوٹہ کلب کے قریب نالہ لنگ کے موڑ میں موٹر سائیکل اور ٹریکٹر میں خوفناک تصادم۔ موٹر سائیکل سوار جان بحق

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔کہوٹہ کلب کے قریب نالہ لنگ کے موڑ میں موٹر سائیکل اور ٹریکٹر میں خوفناک تصادم۔ موٹر سائیکل سوار جان بحق جبکہ اس کی بیوی شدید زخمی حالت میں راولپنڈی ریفر کر دی گی۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر کے قریب کہوٹہ کلب کے پاس موٹر سائیکل پر سوار ندیم احمد والد حاجی صادق اپنی اہلیہ کے ہمراہ جا رہا تھا کہ دوسری جانب سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی کے ساتھ جا ٹکر ایا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار ندیم احمد والد حاجی صادق موقع پر جان بحق ہو گیا جبکہ اس کی بیوی کو شدید زخمی حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔ جائے حادثہ پر سٹی ٹریفک پولیس کے ملک جہانگیر، محمد عمران،سول ڈیفنس کہوٹہ کے عبد الشکور کھٹڑ اور محکمہ پولیس تھانہ کہوٹہ کے اہلکار موقع پر پہنچ گے ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ اس کی بیوی کو شدید زخمی حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔

Kahuta; Nadeem Ahmed son of Haji Sadiq was riding his motorbike along with his wife, when they were hit by oncoming tractor trolley at Nala Ling bend. Nadeem Ahmed was killed while his wife was badly injured and fighting for her life in hospital.

Show More

Related Articles

Back to top button