DailyNewsGujarKhan

Chak Bale Khan; Separate grid station for Chak Bale Khan, Iesco Chakwal circle

چک بیلی خان شہر کے لئے الگ گرڈ اسٹیشن بنایا جائے

چک بیلی خان (نامہ نگار)   آئیسکو چکوال سرکل نے چک بیلی خان میں بجلی کے مسائل کے حل کے لئے الگ گرڈ اسٹیشن بنانے کی تجویز دے دی ہے SEچکوال سرکل جناب عمر فاروق شاہ نے چک بیلی خان میں عوام کی کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  چک بیلی خان کو بجلی سروبہ، جاتلی اور روات کے گرڈ اسٹیشن سے فراہم کی جا رہی ہے جو طویل فاصلے پر واقع ہیں جس سے آئے روز مسائل پیدا ہوتے ہیں اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ چک بیلی خان شہر کے لئے الگ گرڈ اسٹیشن بنایا جائے انھوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے واضع احکامات ہیں اسی سلسلے میں آئیسکو چیف جناب شاہد اقبال کے خصوصی حکم پر اس کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ہے SEچکوال سرکل نے کہا کہ بہت جلد آئیسکو میں نئی بھرتیاں کی جائیں گی جو خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر ہوں گی اس سے آئیسکو کے اندر سٹاف کی کمی کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گاانھوں نے لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات بھی جاری کئے اس موقع پر ڈھڈیال خالد خان بھی موجود تھے


چک بیلی خان(نامہ نگار) رمضان میں امن و امان برقرار رکھنے میں کو ئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی اس کے لئے عوامی تعاون کی بھر پور ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او چونتر ہ جناب ملک نعیم اختر نے تھانہ چونترہ میں علاقہ کے عمائدین کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا علاقہ کے معززین تنازعات کو گھروں تک حل کرنے کی روایات کو بڑھائیں البتہ جہاں ضرورت ہو گی پولیس اپنا کردار ادا کرے گی انھوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں امن و امان کی حالت کافی حد تک تسلی بخش ہے لیکن پھر بھی پڑوسی دشمن ملک کی حرکات کو دیکھتے ہوئے ہمیں کسی بھی شرارت سے نمٹنے کے تیار رہنا چاہئے ہم اپنی عبادات میں کسی خلل اندازی کو برداشت نہیں کریں گے انھوں وہاں موجود مساجد کے خطیبوں کے ساؤنڈ ایکٹ پر عمل درآمد کرنے پران کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اسے رمضان میں بھی برقرار رکھیں گے اور فرقہ واریت کی بنیاد بننے والی ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے

Show More

Related Articles

Back to top button