DailyNews

Rawalpindi; FIA arrest four men for human smuggling as 65 passports are confiscated

انسانی سمگلنگ میں ملوث 4ملزم گرفتار، 65پاسپورٹ برآمد

ایف آئی اے نے جڑواں شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث 4ملزموں کو گرفتارکرکے 65 پاسپورٹ برآمدکر لئے۔ انسدادانسانی سمگلنگ سیل نے فیض آبادمیں بس سٹینڈکے قریب ریڈکرکیانسانی سمگلر راشد محمود کوگرفتار کرکے اس سے 15پاسپورٹ برامد کرلئے،بعدازاں راشد محمود کی نشاندھی پر حکام نے بلیو ایریا میں چھاپہ مارکرمزید 3ایجنٹوں تنویر، فاروق اعظم، اور ظفراقبال کو گرفتارکرکے ان سے50 پاسپورٹ برآمد کرلئے۔ ملزمان نے قطر کے جعلی ورک پرمٹ پر لوگوں سے پاسپورٹ لئے تھے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button