DailyNewsMirpur

Chakswari, AJK; Farewell party held for Master Khalid Mahmood at Gov high school, Dangri Bhadur, Faiz Pur Shareef

خالدمحمود(ر) صدر معلم کے اعزاز میں ان کی ریٹائرمنٹ پرالوداعی پارٹی کااہتمام

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالا فیض پورشریف کے اساتذہ نے خالدمحمود(ر) صدر معلم کے اعزاز میں ان کی ریٹائرمنٹ پرالوداعی پارٹی کااہتمام کیااس موقع پرالوداعی تقریب منعقدہوئی تقریب کی صدارت صدر معلم مشتاق احمدنے کی تقریب میں خالدمحمود(ر) صدرمعلم کوعزت اوروقار کے ساتھ ملازمت سے ریٹائرمنٹ پرمبار کباد پیش کی اورشاندارخدمات پرخراج تحسین پیش کیاگیاتقریب سے تقریب کے مہمان خصوصی خالدمحمود(ر) صدرمعلم صدرتقریب مشتاق احمدصدر معلم حاجی اخلاق احمددانش صدرمعلم گورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی اللہ دتہ بسمل حاجی چودھری محمدیاسین مدرسین بھی تقریب سے خطاب کیاتقریب میں محمدشکیل اعوان (ر(سینئرمدرس گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری خالدمحمود(ر) پرائمری مدرس گورنمنٹ بوائزہائی سکول پنیام نے بطور خاص شرکت کی تقریب میں نظامت کے فرائض راجہ ا ٓفتاب گل پی ای ٹی نے انجام دیے تقریب میں ادارے سے تبدیل ہونے والے مدرسین نے بھی شرکت کی جن میں ذاکرحسین عدنان قصیرا للہ دتہ بسمل محمدعمر طاہرمنیر بٹ چودھری بشارت حسین شکیل بٹ شامل تھے تقریب کے تمام مہمان شرکاء نے الوداعی پارٹی کے اہتمام اورپرخلوص جذبات کے اظہارپرصوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالافیض پورشریف کے صدرمعلم اورجملہ اساتذہ کاشکریہ اداکیا (ر) صدرمعلم خالدمحمودکے علاوہ محمدشکیل اعوان اورخالدمحمود مدرسین کوبھی عزت اوروقار کے ساتھ ملازمت سے ریٹائرمنٹ پرمبار کباد اورشاندار تعلیمی خدمات پرخراج تحسین پیش کیاگیا تقریب کے اختتام پردعاکرائی گئی علامہ محمدمعروف ممتاز عربی مدرس نے تقریب کے آخر میں دعاکرائی۔


 چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) نیشنل پاورلفٹنگ چمپیئن شب چکسواری کے پہلوان محمدعدیل نے بینچ پریس مقابلہ میں 120کلووزن اٹھاکرنیاقومی ریکارڈ قائم کردیاپہلوان محمدعدیل نے نیشنل پاورلفٹنگ چمپیئن شب میں آزادکشمیرکی نمائندگی کی۔ پہلوان محمدعدیل کی کامیابی پرعوام کازبردست مسرت کااظہارپاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام نیشنل پاورلفٹنگ چمپیئن شب لاہورمیں منعقدہوئی۔نیشنل پاورلفٹنگ چمپیئن شب پولیس، واپڈا، ریلوے،آزادکشمیر، اسلام آباد، چاروں صوبوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔آزادکشمیرکی ٹیم نیشنل پاورلفٹنگ چمپیئن شب پہلی مرتبہ حصہ لیا۔اولمپیاجم چکسواری کے پہلوان محمدعدیل نے 59کلوگرام کیٹگری بینچ پریس مقابلہ میں 120کلووزن اٹھاکرنیاقومی ریکارڈ قائم کردیا۔ پہلوان محمدعدیل کی کامیابی پرچکسواری کے عوام نے زبردست مسرت کااظہارکیااورپہلوان محمدعدیل کومبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ آزادحکومت پہلوان محمدعدیل کی حوصلہ افزائی کرے


چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) مفتی محمدوسیم رضاچیئرمین مرکزی علماء مشائخ کونسل نے کہاکہ دینی مدراس اسلام کے قلعے ہیں۔اسلام امن محبت کادین ہے۔ دینی مدارس میں امن محبت کادرس دیاجاتاہے۔قیام پاکستان میں دینی مدارس سے فارغ التحصیل علماء کرام نے کلیدی کرداراداکیا۔پاکستان اسلام کے نام پرقائم ہوااوردینی مدراس ہی نظریہ پاکستان کے محافظ ہیں۔دہشت گردی سے دینی مدراس کاکوئی تعلق نہیں۔ دینی مدارس کے خلاف سازشیں پاکستان کوکمزورکرنے کی سازشیں ہیں۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں۔دینی مدراس کے حوالہ سے پالیسیاں علماء کرام کی مشاورت سے تشکیل دی جائیں۔ پاکستان کے تمام مسائل کاواحدحل نفاذنظام مصطفیﷺ ہے۔پاکستان میں قرآن وحدیث کے منافی کسی قانون کونافدنہیں ہونے دیں گے۔ان خیالات کااظہارانھوں نے میڈیانمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔مفتی محمدوسیم رضانے کہاکہ اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کے خلاف متحدہیں جبکہ امت مسلمہ ایک اللہ، ایک رسول،ایک کتاب ہونے کے باوجودبکھری ہوئی ہے۔ دنیامیں جب کوئی دہشت گردی کاواقعہ رونماہوتاہے تواسے اسلام سے جوڑاجاتاہے۔نیوزی لینڈمیں مساجدپرحملہ اورمعصوم مسلمانوں کی شہادت پرعالمی امن کے نام نہادعلمبرداروں نے خاموشی اختیارکرلی تھی۔ امت مسلمہ کے اختلافات کی وجہ سے عالمی برادری نے دوہرامعیاراپنارکھاہے۔


چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) یونین کونسل فیض پورشریف موضع تنگ دیوکے ممتاز سیاسی وسماجی راہنماچودھری اعظم المعروف لالہ مندری نے کہاہے کہ عوام کے جان ومال عزت وآبر و کاتحفظ اورامن وامان برقرار رکھناپولیس کی ذمہ داری ہے پولیس تھانہ چکسواری کے ایس ایچ اوانسپکٹرچودھری شہزاد احمداورپوراعملہ اپنی پیشہ وارانہ ذ مہ داریاں کماحقہ اداکررہے ہیں عوام علاقہ پولیس کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اورشاندار کارکردگی پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں انسپکٹرچودھری شہزاداحمدایس ایچ او پولیس تھانہ چکسواری فرض شناس باصلاحیت اوردلیرپولیس آفیسر ہیں تھانہ چکسواری کے تمام علاقوں کے انتہائی پرامن ماحول اورمثالی امن وامان کی فضابرقرار رکھنے کے حوالے سے جذبہ فرض شناسی سے فرائض منصبی کی انجام دہی پرعوام علاقہ انہیں خرا ج تحسین پیش کرتے ہیں مختلف علاقائی تنازعات کے فریقین کے مابین معاملات کے تصفیہ تک امن وامان برقراررکھنے اورکشیدگی کی روک تھام کے حوالے پولیس تھانہ چکسواری میں اہم اجلاس کاانعقاد نہایت خوش آئنداقدام ہے اس سے ایس ایچ او شہزاداحمدچودھری اور  اے ایس آئی شاہنواز اور ڈی ایف سی اکر م بیگ کی علاقہ میں امن وامان کے حوالے سے مخلصانہ کاوشیں قابل ستائش ہیں اس سلسلہ میں بابراورامجد سہیل وغیرہ کے مابین زمین کے تنازع کے حوالے سے یکم مئی کوپولیس تھانہ چکسواری میں اہم اجلاس کاانعقاد اہم پیش رفت ہے مخلصانہ کاوش ہے دونوں فریقوں کومزیدکشیدگی سے گریزکرنے کاپابندکیاگیا اس اجلاس میں چودھری سعود اقبا ل سابق امیدوار اسمبلی حلقہ نمبردوچکسواری ممبرعلی ارشدمٹھااورمیں (محمداعظم لالہ مندری) نے بھی شرکت کی انہوں نے ا ن خیالات کااظہار اپنے ایک بیان میں کیاہے۔

Show More

Related Articles