DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Punjab teachers union Distt Rawalpindi protest over hill allowance not being paid to Tehsil Kallar Syedan teachers

پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام اساتذہ کا احتجاجی جلسہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلر سیداں میں منعقد ہوا

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام اساتذہ کا احتجاجی جلسہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلر سیداں میں منعقد ہوا جس کی صدارت ڈویژنل نائب صدر سید حامد علی شاہ نے کی اجلاس میں پی ٹی یو مراکز کلر سیداں چوآخالصہ کے سینکڑوں اساتذہ نے شرکت کی۔اجلاس سے ضلعی صدر قاضی محمد عمران،نائب صدرچوہدری ظہیر الحق،صدر چوآخالصہ راجہ عبدالرؤف،ضمیر بھٹی،ارشد بھٹی، راجہ اشراک،ناصر شہزاد ستی، طاہر حمید ساہر، قاسم بخاری، میڈم گلشن رحمان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ پنجاب حکومت نے یکم جولائی2016کو ہل الاؤنس کے اضافے کا نوٹیفیکیشن کیا تھا لیکن تحصیل کلرسیداں کے ملازمین کو اس اضافے سے محروم رکھا گیا۔تحصیل ہائے مری، کوٹلی ستیاں اور کہوٹہ کے صوبائی سرکاری ملازمین کو ہل الاؤنس باقاعدگی سے ملتا ہے جبکہ کلر سیداں کے صوبائی ملازمین اس اضافے سے کئی برسوں سے محروم ہیں۔انہوں نے تحصیل کلر سیداں کے لیے بھی ہل الاؤنس کے اضافے کے ساتھ ان سروس پرموشن کوٹے کو مکمل کرنے مدارس کے اوقات کار ختم ہونے کے بعد دفاتر میں منعقدہ اجلاس رخصت اتفاقیہ پر اے ای او اور ڈپٹی کی غیر اعلانیہ پابندی،ایجوکیٹر کی تاریخ تقرری سے انہیں ریگولرائز کرنے کا مطالبہ کیا او ر طے کیا گیا کہ اگر مطالبات فوری منظور نہ کیے گئے تو اساتذہ چار مئی کو پریس کلب راولپنڈی کے سامنے احتجاجی ریلی نکالیں گے۔

Kallar Syedan; The Punjab teachers union Distt Rawalpindi held a meeting at government boys high school, Kallar Syedan to protest over hill allowance not being paid to Tehsil Kallar Syedan teachers.

The hill allowances was announced in July 2016 and is being paid to neighbouring Tehsils of Kahuta, Muree and Kotli Sattian but Tehsil Kallar Syedan teachers were overlooked and are not being paid the hill allowance.

At the meeting at government boys high school, Kallar Syedan, The teachers Divisional vice president Syed Hamid Ali Shah said unless the Tehsil Kallar Syedan teachers are paid allowance we will hold protest in Pindi.


دو سال سے کم عمر کے بچوں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی ٹیکوں کے عالمی ہفتے کا آغاز

Safety injections being made available to children under 2 years age

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)محکمہ صحت کلر سیداں نے یونیسف اور پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے دو سال سے کم عمر کے بچوں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی ٹیکوں کے عالمی ہفتے کا آغاز کر دیا ہے جو 30 اپریل تک جاری رہے گا۔ڈی ڈی ایچ او کلر سیداں ڈاکٹر سید عابد حسین شاہ نے بتایا کہ تحصیل کلر سیداں میں دو سال سے کم عمر کے بارہ سو کے قریب بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا ٹارگٹ ہے جس کیلئے تمام ویکسی نیٹرز،ایل ایچ ڈبلیوز اور محکمہ صحت کے عملے کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔اس دوران ویکسی نیٹرز گاؤں گاؤں اور گلی محلوں میں جا کر بچوں کو 9 بیماریوں سے محفوظ کرنے کیلئے حفاظتی ٹیکے لگائیں گے جبکہ ایل ایچ ڈبلیوز تمام ہیلتھ یونٹس میں اپنا یہ قومی فریضہ ادا کریں گی۔ 117 کے قریب ایل ایچ ڈبلیوز، گیارہ ویکسی نیٹرز اور سنٹری پٹرول سمیت ڈیڈھ سو کے قریب محکمہ صحت کا عملہ اس پروگرام کو کامیاب بنانے پر مامور کر دیا گیا ہے۔


درجہ چہارم کے ملازمین کو بیت الخلاکی صفائی ستھرائی کے کاموں سے روک دیا گیا

Grade 4 workers stopped to working cleaning toilets

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) حکومت پنجاب کی ہدایت پر تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں کام کرنے والے درجہ چہارم کے ملازمین کو بیت الخلاکی صفائی ستھرائی کے کاموں سے روک دیا گیا ہے۔ یہ اقدام درجہ چہارم کے ملازمین کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی مں کیا گیا ہے۔حکومت پنجاب کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو جاری ایک سرکاری مراسلے میں سختی سے ہدایت جاری کی ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں تعینات درجہ چہارم کے ملازمین کوبیت الخلاکی صفائی پر مامور نہیں کیا جائے گا اور اس کام کیلئے  خاکروب بھرتی کئے جائیں اور جس سکول میں خاکروب کی آسامی خالی ہو وہاں عارضی بنیادوں پر خاکروب کا انتظام کر لیا جائے۔


کلر سیداں کے نواحی شہر میں حساس ادارے کی کارروائی، بیکری میں کام کرنے والے مالک اور سیلز مین کو گرفتار کر لیا

Shah Bagh Bakery owner and staff member arrested by secret services

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) کلر سیداں کے نواحی شہر میں حساس ادارے کی کارروائی، بیکری میں کام کرنے والے مالک اور سیلز مین کو گرفتار کر لیا جبکہ اصل ملزم ان کے ہتھے نہ چڑھ سکا۔حساس ادارے نے جمعہ کے روز شاہ باغ میں واقع ایک بیکری پر چھاپہ مار کر بیکری کے مالک محمد ارشد اور سیلز میں محمد شیراز کو گرفتار کر کے لیا۔ ادارے کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ مطلوب ملزم ان کی پناہ گاہ میں ہے تا ہم چھاپے کے وقت ملزم وہاں موجود نہ تھا۔


نیا پاکستان بنانے کا دعوی کرنے والے حکمران اور تبدیلی سرکار ہر محاز پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے, شیخ وسیم اکرم

Those leaders trying to make new Pakistan have failed, Sheikh Waseem Akram

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار اپنے رویے سے نیب کاروائیوں کو متنازع بنا رہی ہے۔حکومت عوامی مسائل کی جانب توجہ دے جس میں وہ بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔حکومتی پالیسیوں کے باعث اہم ادارے مفلوج ہوچکے ہیں،عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبا کر عام شہری کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نالائق اور نااہل ہے۔عمران خان ذاتیات پر اتر آئے ہیں،مہنگائی کرکے عوام پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔یہ حکومت کارکردگی تو دکھا سکتی نہیں اورذاتی حملوں کے علاوہ ان کے پاس بچا کچھ نہیں۔نیا پاکستان بنانے کا دعوی کرنے والے حکمران اور تبدیلی سرکار ہر محاز پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کی نئے پاکستان کے سہانے خواب دکھا نے والوں نے غریب اور سفید پوش طبقے کی کمر توڑ دی ہے۔


وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران دفتری اوقات کار کا اعلان

Federal Government announces working timetable during Ramadhan

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران دفتری اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے،ہفتے میں پانچ ایام کام کرنے والے دفاتر میں پیر سے جمعرات صبح نو بجے سے دوپہر تین بجے اور جمعہ کو صبح نو بجے سے دوپہر ایک بجے جبکہ ہفتے میں چھ ایام کام کرنے والے دفاتر پیر سے جمعرات صبح نو بجے سے دوپہر دو بجے اور جمعہ کے روز صبح نو سے دن ایک بجے تک کھلیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button