DailyNewsGujarKhan

Islam purra jabber; Pothwar Sports club will be established soon in Jabber, Ch Zaffar Pagara

جبرمیں پوٹھوہار سپورٹس کلب کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا

جبر(ممراز شیخ )چوہدری ظفر پگاڑا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہاسلام پورہ جبرمیں پوٹھوہار سپورٹس کلب کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا جس کی منظم اور سپورٹس سرگرمیوں میں دلچسپی لینے والے افراد پر مشتمل ایک تنظیم بنائی جائے گی اس کلب کا مقصد یہ ہوگا کہ پورے سال میں مختلف مواقعوں پر کھیل کے پروگرام آرگنائز کیے جائیں گے کبڈی،فٹ بال،کرکٹ،والی بال سمیت دیگرثقافتی پروگرام ہوں گے یہ کلب باقاعدہ رجسٹرڈ ہوگا جس کے باقاعدہ ہر سال الیکشن ہوں گے کوئی بھی موقع ہو اس موقع کی نسبت سے کھیل کا پروگرام ہو گاچوہدری ظفر پگاڑا نے کہا اس کا مقصد صرف اور صرف نوجوان نسل کو بری عادات سے دور رکھنا ہے کیونکہ آج کل ہمارے معاشرے میں منشیات جیسی لعنت پھیل چکی ہے نوجوان نسل تباہی کی طرف جارہی ہے اور ہم نے مل کر معاشرتی برائیوں کا ختم کرنا ہے اور ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دینا ہوگا


سی او ہیلتھ آفیسر ضلع اٹک ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان ایک فرض شناس آفیسر ہیں

CO Health officer Sohail Ijaz Awan praised for his contributions

جبر(ممراز شیخ )سابق انچارج کلاس فورملازمین سید آصف محمود شاہ نقیبی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سی او ہیلتھ آفیسر ضلع اٹک ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان ایک فرض شناس آفیسر ہیں وہ جب تک ضلع راولپنڈی تحصیل گوجرخان میں تعنیات رہے ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کی ہے اور غریب مریضوں کا خیال رکھا ہے اب ضلع اٹک کی غیور عوام کی خوش قسمتی ہے کہ ان کو اتنا اچھا اور فرض شناس آفیسر ملاہے ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان نے سختی سے تمام ہسپتال کے ڈاکٹروں اور عملے کو حکم دے رکھا ہے کہ کسی غریب مریض کے ساتھ کوئی انصافی نہ کی جائے اور ان کی دیکھ بھال بہتر طریقے سے کی جائے ہسپتال کے اندر سے دوائیاں دی جائیں اس بارے میں کوئی کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی ایسے لاپرواہی کرنے والے ملازمین کے ساتھ سختی سے پیش آیا جائے گا اور جو اچھا کام کرئے گا اس کو انعام ملے گا۔


تعزیت

جبر(نامہ نگار)چےئرمین یونین کونسل قاضیاں چوہدری ناصر تاج نے ہردوسرکھی چوہدری غلام یثرب کی اہلیہ اور چوہدری عامر کی والدہ کی وفات پر ان کے گھر جا کر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی ۔

Show More

Related Articles

Back to top button