DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Large amount of fire works stock confiscated by Kallar police in a raid at warehouse

کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کے ایک گودام میں چھاپہ مار کر بھاری تعداد میں آتش بازی کا سامان قبضے میں لے کر ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ایس ڈی پی او کہوٹر سرکل اے ایس پی سعود خان نے تھانہ کلر سیداں میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ کلر سیداں میں بڑے پیمانے پر آتش بازی کا سامان راولپنڈی اور کشمیر میں لے جا کر فروخت کیا جاتا ہے جس پر مخبر نے انہیں اطلاع دی کہ کلر سیداں شہر میں واقع ایک گودام میں بھاری تعداد میں آتش بازی کا سامان موجود ہے جس پر ایس ایچ او انسپکٹر بشارت عباسی کی زیر نگرانی چھاپہ مار پارٹی تشکیل دی گئی جنہوں نے فوری طور پر مطلوبہ گودام میں چھاپہ مارا تو جہاں ماچس پٹاخہ 50 درجن،سوتر گولا (چھوٹا بڑا) دو توڑے،شرنائیاں چھ توڑے،چھوٹی شرنائیاں دو درجن،چھوٹا انار دو توڑے اوربڑا انار ایک توڑا قبضہ میں لے کر خان نواز سکنہ لونی جندراں کو گرفتار کر لیا۔ قبضے میں لئے گئے آتش بازی کے سامان کی مالیت ساڑھے چار لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی ) کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کے ایک گودام میں چھاپہ مار کر بھاری تعداد میں آتش بازی کا سامان قبضے میں لے کر ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ایس ڈی پی او کہوٹر سرکل اے ایس پی سعود خان نے تھانہ کلر سیداں میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ کلر سیداں میں بڑے پیمانے پر آتش بازی کا سامان راولپنڈی اور کشمیر میں لے جا کر فروخت کیا جاتا ہے جس پر مخبر نے انہیں اطلاع دی کہ کلر سیداں شہر میں واقع ایک گودام میں بھاری تعداد میں آتش بازی کا سامان موجود ہے جس پر ایس ایچ او انسپکٹر بشارت عباسی کی زیر نگرانی چھاپہ مار پارٹی تشکیل دی گئی جنہوں نے فوری طور پر مطلوبہ گودام میں چھاپہ مارا تو جہاں ماچس پٹاخہ 50 درجن،سوتر گولا (چھوٹا بڑا) دو توڑے،شرنائیاں چھ توڑے،چھوٹی شرنائیاں دو درجن،چھوٹا انار دو توڑے اوربڑا انار ایک توڑا قبضہ میں لے کر خان نواز سکنہ لونی جندراں کو گرفتار کر لیا۔ قبضے میں لئے گئے آتش بازی کے سامان کی مالیت ساڑھے چار لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔

Kallar Syedan; The Kallar Syedan police raided a warehouse in Kallar warehouse and confiscated large amount of stock of fire works. According to police who displayed the confiscated stock to media said that the fire work stock was being stocked to deliver it to Azaad Kashmir.

The man who has been arrested has been identified as Khan Nawaz of village Looni Jandran. According to police the fire work stock is valued at around four Lakh Rps. Manufacturing or trading in fireworks is also prohibited without a valid permit, and their use is illegal. All the fireworks, pertaining to weapons possession stipulate that no one has the right to import trade or carry weapons and munitions unless they have a government-issued permit. This offence is bailable and falls under section 285 and 286 of Pakistan Penal Court (PPC).


اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں امبر گیلانی نے درکالی معموری میں واقع اینٹوں کے بھٹے میں کام کرنے والے مزدوروں کے بچوں کو پولیو ویکسین پلا کر تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا

Assistant commissioner Amber Gillani launches polio campaign with children at brickyard in Darkali Mehmuri

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں امبر گیلانی نے درکالی معموری میں واقع اینٹوں کے بھٹے میں کام کرنے والے مزدوروں کے بچوں کو پولیو ویکسین پلا کر تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا۔ڈی ڈی ایچ او کلر سیداں ڈاکٹر سید عابد حسین شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس مہم کے دوران محکمہ صحت کے عملہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ اس دوران اہلکاروں کی سو فیصد حاضری کو یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی اہلکار کی کوتائی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال کے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین ہر صورت پلا کر اپنے بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچائیں۔انہوں نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر سید عابد حسین شاہ نے بتایا کہ مرکزی شاہراہوں،خارجی و داخلی راستوں اور عوامی جگہوں پر پوسٹرز لگا ئے جا رہے ہیں تا کہ لوگوں کو پولیو مہم کے حوالے سے مکمل اگاہی حاصل ہو سکے۔ انہوں نے بتایا کہ اس مہم کے دوران 36 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے 123 موبائل اور 12 فکسڈ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ایریا انچارج 27 جبکہ13 یوسی ایم اوز پولیو مہم کی نگرانی کریں گے۔ 270 کے قریب عملہ اس قومی فریضہ کی ادائیگی میں شامل ہے۔


ملزم کو چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ کر کلر سیداں پولیس کے حوالے کیا تو پولیس نے اس کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرنے کے بجائے اس پر بلا لائسنس پستول ڈال دیا

Kallar Syedan police accused of corruption after a man is set free after citizen arrest

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )کلر سیداں کے نوجوان تاجر زوہیب اکرام نے الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے ایک ملزم کو چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ کر کلر سیداں پولیس کے حوالے کیا تو پولیس نے اس کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرنے کے بجائے اس پر بلا لائسنس پستول ڈال دیا۔انہوں نے بتایا کہ چوکپنڈوری میں دوکان کے باہر سے مسلسل سریا چوری ہو رہا تھا اور ہم نے تنگ آ کر اپنے وہاں دو آدمی تاک میں بٹھا دئیے کہ شب تین بجے ملزم آیا اور وہ 70کلو گرام کے سریا کے رنگ اٹھا کر چل پڑا ہم نے پکڑ کر قریب ہی چوکپنڈوری پولیس چوکی کے حوالے کیا جہاں اس نے اعتراف جرم بھی کیامگر پولیس نے چوری کا مقدمہ درج کرنے کے بجائے اس کے خلاف 13,20/65کا مقدمہ درج کر دیا یہ ہے کلر سیداں پولیس کی انصاف پسندی جس کی موجودہ حکومت بڑے چرچے کرتی ہے۔


سابق ناظم یوسی منیاندہ محمد تاج کیانی نے کلر سیداں دھانگلی سڑک کی خستہ حالی پر شدید غم و غصے کا اظہار

Taj Kiyani disappointed at current state of Kallar Dhuangalli road

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )سابق ناظم یوسی منیاندہ محمد تاج کیانی نے کلر سیداں دھانگلی سڑک کی خستہ حالی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الصوبائی شاہراہ مکمل طو ر پر کھنڈرات میں بدل چکی ہے پانچ سات برس قبل سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپنا حلقہ انتخاب نہ ہونے کے باوجود اس کی کروڑوں کی لاگت سے مرمت کرائی تھی کئی دھائیاں گزر گئیں پنجاب ہائی وے نے از خود اس کی تعمیر و مرمت کی ضرورت محسوس نہیں کی سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اسے دورویہ تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا مگر نئے پاکستان میں اس منصوبے کو ہی ختم کر دیا گیا اور سڑک کی مرمت پر بھی کوئی توجہ نہ دی گئی جس کی وجہ سے کلر سیداں کی یوسی کنوہا ،چوآخالصہ ،سموٹ اور میناندہ کے علاوہ شرقی گوجرخان اور آزاد کشمیر کے اضلاع میرپور ،بھمبر اور کوٹلی سے راولپنڈی اسلام آباد آنے جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔


چیمبر زآف کامرس کے رکن معروف کاروباری راجہ جاوید کیانی کی دختران کی تقریب رخصتی ہفتہ کے روز ڈھیری راجگان بھلاکھر میں ہوئی

Daughter’s of Raja Javed Kiyani wedding celebrated in village Dheri Rajgaan, Balakhar

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )چیمبر زآف کامرس کے رکن معروف کاروباری راجہ جاوید کیانی کی دختران کی تقریب رخصتی ہفتہ کے روز ڈھیری راجگان بھلاکھر میں ہوئی جس میں رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر، سابق ارکان اسمبلی چوہدری محمد ریاض، راجہ جاوید اخلاص، چیئرمین بلدیہ گوجرخان الحاج شاہد صراف، حافظ سہیل اشرف ملک، چیئر مین راجہ صفدر کیانی، چیئر مین راجہ ندیم احمد، سہیل کیانی، قاضی شوکت محمود، ملک فیاض سندھو، راجہ محمد آصف، مسعودبھٹی، چوہدری توقیر اسلم، طیب بشیر قریشی، راجہ مجید، گلاب خان اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button