DailyNewsKallar Syedan

Sakot; Wheat harvest season starts in Sakot and rest of Pothwar region

خطہ پوٹھوار میں گندم کی کٹائی شر وع، بازاروں کی رونقیں ماند پڑ گئیں

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) خطہ پوٹھوار میں گندم کی کٹا ئی شروع ہو گئی۔کسانوں نے دن رات ایک کر کے گندم کی کٹائی شروع کر دی، رواں سیزن بروقت بارشوں سے گندم کی اچھی فصل پک کر تیار ہو چکی ہے، گندم کی کٹائی کی وجہ سے بازاروں کی رونقیں ماند پڑ گئی ہیں اور دکاندار ہاتھ پر ہاتھ دھر ے گاہک کا دن بھر انتظار کر تے رہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں کی تعداد نہ ہو نے کے برابر تھی۔ ۔ امکان ہے کہ گندم کی کٹائی کا عمل مئی کے پہلے ہفتے تک مکمل ہو جا ئے گا۔


دوبیرن کلاں، سفید موتیا کا فری آئی کیمپ 23اپریل کو منعقد ہو گا

Free eye camp being set up in village Tayala, Doberan Kallan on 23rd April

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے)المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ (یو کے )کے زیر اہتمام حاجی محمد بشیر(مرحوم) کے کے ایصال ثواب کے لیے ہر سال کی طرح اس سال بھی چوتھا سالانہ سفید موتیا کا فری آئی کیمپ مو رخہ 23اپریل بروز منگل ٹیالہ دوبیرن کلاں میں منعقد ہو رہا ہے۔ کیمپ میں مریضوں کا مفت معائنہ کے ساتھ ساتھ سفید مو تیا کے مریضوں کا فری آپریشن ماہر ڈاکٹرز کے زیر نگرانی کیا جا ئے گا۔کیمپ حاجی جلال خان، حاجی محمد منیر اور ذرین بھٹی آف ٹیالہ دوبیرن کلاں کے خصوصی تعاون سے منعقد ہو رہا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button