DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Civil defence organise safety defence awareness campaign at Brightway school in Kahuta

برائٹ وے سکول میں طلباء کو سیفٹی اور سیلف ڈیفنس کے حوالے سے آگاہی مہم کے حوالے سے منعقدہ تقریب

ٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔طلباء معاشرے کا بہترین مستقبل ہیں اور ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ہم نے ہمیشہ بے لوث علاقے کی خدمت کا عزم کیا ہوا ہے قدرتی آفات ہوں روڈ ایکسیڈنٹ ہوں یا کوئی بھی حادثہ سول ڈیفنس کے اہلکاران نے دلیری کے ساتھ اپنا اہم کردار ادا کیا انشا اللہ ہمیشہ انسانیت کی خدمت بلا معاوضہ کریں گے ہمارا مشن نبی ﷺ کی حدیث سے شروع اور ختم ہوتا ہے کہ جس نے ایک انسانیت کی جان بچائی گویا اس نے انسانیت کو بچایا ان خیالات کا اظہار چیف انسٹریکٹر سول ڈیفنس کہوٹہ ساجد مہناس نے برائٹ وے سکول میں طلباء کو سیفٹی اور سیلف ڈیفنس کے حوالے سے آگاہی مہم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے کیا اس موقع پر سول ڈیفنس کے اہلکار عبد الشکور کھٹڑ،عدیل قریشی بھی انکے ہمراہ تھے انھوں نے اس موقع پر طلباء کو قدرتی آفات یا ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے حوالے سے آگاہ کیا اور مظاہرے بھی کر کے دکھائے سکول کے طلباء اور اساتذہ نے بڑھ چڑھ کر اس مہم میں حصہ لیا۔

Kahuta; The Civil defence department organised a safety defence awareness campaign at Brightway school in Kahuta, The campaign was launched under the guidance of Sajid Minhas who is Chief instructor civil defence Kahuta.

Sajid Minhas said that it is very important for students to be aware of natural or man made disaster and how they should deal with it, Student and staff participated in the campaign.


 مسلم لیگ ن ،پیپلز پارٹی کی حکومتوں کے بعد عوام نے پی ٹی آئی کی تبدیلی کو بھی دیکھ لیا

After PPP and PML-N and now PTI we have seen all the changes

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔ممتاز سماجی اور مذہبی شخصیت راجہ عمران وحید آف لونہ سیداں نے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن ،پیپلز پارٹی کی حکومتوں کے بعد عوام نے پی ٹی آئی کی تبدیلی کو بھی دیکھ لیا ستر سالوں سے چند خاندان پاکستان پر حکمرانی کر کے لوٹ رہے ہیں عوام کی نظریں اب صرف اسلامی نظام پر لگی ہیں جب تک صاف ستھری قیادت نہیں ہو گی اسوقت ہم بھیگ مانگتے رہیں گے پاکستان اسلام کے نام پر بنا اور اس ملک میں اللہ اوراسکے رسول ﷺ کا قانون نافذ کرنا ہوگا ملک کی معشیت تباہ ہو چکی ہے کرپشن نے پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے۔ انہوں نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر آٹھ لاکھ بھارتی افواج کی طرف سے بے پناہ کیے جانے والے ظلم و بربریت کی مذمت کی انھوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا جسکی وجہ سے غریبوں کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا۔غریب آدمی کی زندگی دوزخ بن چکی ہے ۔دووقت کی روٹی کھانابھی مشکل ہو گیا ہے حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ مدینے والے آقائے دوجہاں ﷺ کے سنت پر عمل کرتے ہوئے ان کے بنائے ہوئے قانون پر چلیں تاکہ ملک میں امن و امان ہو اور ملک مسائل کی دلدل سے نکل سکے ۔


سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے دست مبارک سے افتتاح کیئے جانے والا 17ارب کا میگا پراجیکٹ سیاست کی بھینٹ چڑھ گیا

Mega projects launched Ex PM Shahid Khaqan abbassi are stopped on political fight, Raja M Fiaz, Bior

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔راجہ محمد فیاض چیئرمین یوسی بیور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے دست مبارک سے افتتاح کیئے جانے والا 17ارب کا میگا پراجیکٹ سیاست کی بھینٹ چڑھ گیا ۔ سہالہ اوور ہیڈ برج ، راولپنڈی کہوٹہ ایکسپریس وے اور کہوٹہ شہر کے ارد گرد خوبصورت و وسیع بائی پاس پر کام بند ہونے سے شہری ، ٹرانسپورٹر اور علاقہ بھر کی عوام سراپا احتجاج ۔سہالہ پھاٹک بند ہونے سے صبح و شام کئی گھنٹے ٹریفک بلاک ، بزرگ مسافروں اور مریضوں ، خواتین ، بچوں ، طلباء و طالبات ، ملازمین ، وکلاء کو سخت پریشانی اور دشواری کا سامنا کرنا پڑتاہے ۔لوگ گھنٹوں گھنٹوں انتظار کرتے رہتے ہیں ۔ جبکہ کہوٹہ شہر میں ٹریفک کئی کئی گھنٹے بلاک رہتی ہے ۔ شہر کے ارد کرد بائی پاس ، سہالہ پھاٹک پر اوور ہیڈ برج اور پنڈی کہوٹہ ایکسپریس وے کے لیئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 17ارب کی گرانٹ جاری کرکے مزکورہ منصو بے کا افتتاح کیا اور مشینری آنے کے بعد کام کا آغاز بھی مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ہوا ۔ تحریک انصاف موجودہ حکومت کے آنے بعد مزکورہ منصوبے پر کام بند ہونا علاقہ بھر اور آزاد کشمیر کے مسافروں ، شہریوں کے ساتھ زیادتی اور ناا نصافی ہے ۔ مزکورہ منصوبہ پر جلد از جلد دوباہر کام شروع کرکے عوام علاقہ کو ذلیل خوار ہونے سے نجات دلائی جائے ۔ ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن کے رہنماء چیئرمین یوسی بیور راجہ محمد فیاض نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ آ ٹھ ماہ سے تحریک انصاف کی نئی آنے والی حکومت نے مزکورہ منصوبہ پر کام روک دیا ۔ سی پیک میں شامل کہوٹہ بائی پاس اور کہوٹہ پنڈی روڈ کی تعمیر کا کام بدستور بند رہنے سے متاثرین پریشانی میں مبتلا ہوگئے ۔ تقریباایک سال قبل بائی پاس کے نشانات لگاتے ہوئے مکئی کی فصل بھی کاشت نہ کرنے دی گئی ۔ جبکہ بعد ازاں گندم کی فصل بھی مالکان کو کاشت کرنے سے منع کیا گیا ۔تفصیل کے مطابق ساڑھے سولہ ارب روپے کی لاگت سے کہوٹہ پنڈی روڈ اور کہوٹہ شہر کے اردگرد بائی پاس کا کام بند ہو نے سے مختلف خبریں گر دش کرنے لگیں ۔ساڑھے سولہ ارب کے سی پیک منصوبہ کہوٹہ پنڈی روڈ اور کہوٹہ بائی پاس پر جاری کام بند کردیا گیا ۔تفصیل کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بطور وزیر اعظم ساڑھے سولہ ارب کے سی پیک منصوبہ کا افتتاح اپنے دست مبارک سے کر کے بڑے جلسہ عام میں اہلیان کہوٹہ کے لیئے بلاشبہ ایک بڑے تحفہ کا اعلان کیا اور کام بھی شروع کرادیا ۔ مگر مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خاتمے کے بعد تحریک انصاف کی حکومت کے آتے ہی اس منصوبہ پر کام بند کردیا گیا ۔


چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ مخدوم بلال کا کہوٹہ شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ہزاروں روپے جرمانہ جبکہ متعد تاجروں کا دکانوں کے باہر سڑک پر لگایا ہوا سامان ضبط

Kahuta authorities take action against illegal encroachment

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ مخدوم بلال کا کہوٹہ شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ہزاروں روپے جرمانہ جبکہ متعد تاجروں کا دکانوں کے باہر سڑک پر لگایا ہوا سامان ضبط ۔ کسی سفارش دباؤ اور لالچ کو خا طر میں نہ لاؤں گا ۔ عوامی مفاد پر کوئی کمپرومائز نہ ہو گا ۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر میں تجاوزات کی بھرمار تھی۔ سبزی فروٹ اور دیگر سامان فروخت کرتے ہیں ۔اور شہر کی سڑکیں بند ہو جاتی ہیں۔ جسکی وجہ سے چیف میونسپل آفیسر مخدوم بلال ، راجہ منیر اور دیگر عملہ نے کہوٹہ شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا اور ہزاروں روپے جرمانہ کیا ۔جبکہ سڑک پر لگایا گیا سامان ضبط بھی کیا۔ مخدوم احمد بلال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کیا جائیگا ۔تاجر برادی نالی اور شٹرسے باہر سامان نہ رکھے ورنہ سخت کاروائی ہو گی۔ تجاوزات کی وجہ سے اکثر ٹریفک جام رہتی ہے۔ اور عوام شدید تکلیف سے گزرتے ہیں۔ 

 

Show More

Related Articles

Back to top button