DailyNewsHeadline

Rawalpindi; Armed gang in official number plate car commit robbery on GT road

سرکاری پلیٹ والی کار میں سوار ڈاکوؤں نے اپنے آپکو پولیس اہلکار ظاہر کر کے دو افراد سے ڈیڈھ لاکھ روپے نقدی چھین لی

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ روات کے قریب جی ٹی روڈ پرسرکاری پلیٹ والی کار میں سوار ڈاکوؤں نے اپنے آپکو پولیس اہلکار ظاہر کر کے دو افراد سے ڈیڈھ لاکھ روپے نقدی چھین لی ،واردات کے بعد ڈاکو باآسانی فرار روات پولیس کے ناقص گشت پر متاثرین و معززین کا شدید احتجاج ،تفصیلات کے مطابق تھانہ روات کی حدود میں بڑھتی ڈکیتی و چوری کی وارداتوں کے دوران سبز نمبر پلیٹ والی کار میں سوار ڈاکوؤں نے ہاتھوں میں وائرلیس سیٹ اٹھائے تھانہ روات کے بالمقابل نیو ستارہ بلال ہوٹل جی ٹی روڈ پر رات10 بجے راولپنڈی سے آنیوالی سوزوکی پک اپ میں سوار محمد اشرف اور ڈرائیور عمیر کو روک لیا اوراپنے آپکو پولیس اہلکار ظاہر کر کے ان سے نقدی مبلغ ایک لاکھ 50 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے قبل ازیں بھی ڈاکو درجنوں وارداتوں کے دوران دیہاتیوں کو زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم کر چکے ہیں مگر سیاسی دباؤ کے باعث افسران بالا کی جانب سے نااہل ایس ایچ او روات کی تبدیلی تو درکنار بازپرس بھی نہ ہو سکی جسکے باعث آئے روز وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے معززین و متاثرین نے پولیس اصلاحات کے نعرے پر عمل پیرا وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ماڈل تھانہ روات میں فرض شناس افسران کی تعیناتی اور بڑھتی وارداتوں کا ریکارڈ چیک کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Rawalpindi; An armed gang driving in official number plate car and dressed in fake police uniform committed armed robbery on GT road. Mohammad Ashraf and Umair were driving near New Sitara Bilal hotel on GT road around 10pm, when they were forced to stop by a gang in official number plate and dressed in fake police uniform, Both men were robbed of 1.5 Lakh Rps and then the gang fled.


ایم این اے پروفیسر صداقت علی عباسی کو وفاقی کابینہ میں شامل کیا جائے

Demand for Sadaqat Ali Abbassi to be included in PTI cabinet

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنماء ایم این اے پروفیسر صداقت علی عباسی کو وفاقی کابینہ میں شامل کیا جائے ،پارٹی کے وسیع تر مفاد اور حلقہ کی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے انکے خدمات ناگزیر ہو چکی ہیں اعلیٰ تعلیمی قابلیت اور مدبرانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک کی تعمیرو ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں پروفیسر صداقت علی عباسی کا شمار پارٹی کے چند اہم ترین بنیادی راہنماؤں میں ہوتا ہے اور پارٹی کیلئے انکی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں وہ تحریک انصاف کا اہم اثاثہ ہیں ان خیالات کا اظہار چےئرمین یو سی تخت پڑی چوہدری خلیل احمد ،جنرل کونسلر چوہدری مرزا خان ،جنرل کونسلر ملک بلال ،جنرل کونسلر راجہ جہانگیر ،جنرل کونسلر مقدس سروئیہ ،جنرل کونسلر ملک سعید احمد نے ایک مشترکہ بیان میں کیا انھوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ حلقہ این اے 57 سے منتخب رکن قومی اسمبلی پروفیسر صداقت علی عباسی کو فوری طور پر وفاقی کابینہ میں شامل کیا جائے ۔


ماڈل تھانہ روات کے علاقہ میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ سے ایک اور نوجوان زخمی

Man shot and injured by stray bullet at a air firing at wedding in village Jabber Darwaish, Rawat

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام )ماڈل تھانہ روات کے علاقہ میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ سے ایک اور نوجوان زخمی ،ایس ایچ او روات کی نااہلی کے باعث شادیوں پر ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کا سلسلہ بدستور عروج پر ،ضلعی افسران کے احکامات بھی ہوا میں اڑا دئیے گئے مذید سانحات رونماء ہونے کا اندیشہ تفصیلات کے مطابق سیاسی بنیادوں پر تعینات ایس ایچ او روات انسپکٹر اعجاز قریشی کی مبینہ نااہلی اور چشم پوشی کے باعث علاقوں میں شادی بیاہ کی تقریبات پر سرعام ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کا سلسلہ عروج پرپہنچنے سے نواحی علاقہ جبر درویش میں بلال آصف نامی نوجوان کی شادی پر ہوائی فائرنگ کے نتیجہ میں محمد سلیم نامی نوجوان کو گولی لگ گئی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جبکہ تین ہفتے قبل بھی نواحی گاؤں پنجگراں میں شادی کی تقریب پر آتشین اسلحہ سے فائرنگ کے دوران اعصام الحق نامی نوجوان سر میں گولی لگنے سے شدید مضروب ہو گیا مگر اسکے باوجود تھانہ روات میں نااہل ایس ایچ او کی تعیناتی کے باعث ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کا سلسلہ رک نہ سکا ہے ۔عوام علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب کیپٹن (ر)عارف نواز سے ماڈل تھانہ روات میں میرٹ پر فرض شناس ایس ایچ او کی تعیناتی اور ہوائی فائرنگ روکنے کا مطالبہ کیا ہے ۔


تھانہ روات کے علاقہ میں چوری کی واردات

Burglary committed at the residence of M Ishaq in Phase 7

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ روات کے علاقہ میں چوری کی واردات ،نامعلوم چوروں نے گھر کے تالے توڑ کر 50 ہزار روپے مالیت کا اسلحہ لوٹ لیا مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ فیز7 کے رہائشی محمد اسحا ق ولد محمد آمین کے گھر میں اہلخانہ کی غیر موجودگی میں نامعلوم چور داخل ہو گئے اور تمام سامان کی تلاشی کے بعد پسٹل 9 ایم ایم بمعہ لائسنس چوری کر کے لے گئے روات پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا مگر ملزمان کا سراغ نہ مل سکا ہے ۔


رشوت کا کمال ، سی پی او کے احکامات کھوہ کھاتے ،او ایس آئی برانچ نے ایس ایچ او روات کے تبدیل ہونے والے کرپٹ کار خاص اے ایس آئی بابر سجاد کی روانگی روک لی ،تبادلہ منسوخ

SHO Rawat transfer cancelled over claims bribe being handed out

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)رشوت کا کمال ، سی پی او کے احکامات کھوہ کھاتے ،او ایس آئی برانچ نے ایس ایچ او روات کے تبدیل ہونے والے کرپٹ کار خاص اے ایس آئی بابر سجاد کی روانگی روک لی ،تبادلہ منسوخ کرانے کی کوششیں جاری ،مانیٹرنگ سیل انچارج اے ایس آئی نزاکت اور ایس ایچ او روات اعجاز قریشی سونے کی چڑیا بنے تھانیدار کی مکمل سرپرستی میں مصروف ، جرائم بڑھنے کا اندیشہ عام طور پر تبدیل ہونے والے ملازمین کی روانگیاں فوری کر دی جاتی ہیں عوام علاقہ کا شدید احتجاج ،آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی سے فوری نوٹس کی اپیل تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی عباس احسن نے عوامی شکایات پر چند دن قبل تھانہ روات سے ٹرینی اے ایس آئی بابر سجاد کو تبدیل کر دیا مگر ایس ایچ او روات نے سالہا سال سے او ایس آئی برانچ مانیٹرنگ سیل میں تعینات اے ایس آئی نزاکت کی مبینہ ملی بھگت سے کار خاص تھانیدار کی روانگی رکوا لی اور دیگر تمام ملازمین کی فوری روانگیاں کر دی گئیں واضح رہے کہ مذکورہ اے ایس آئی بابر سجاد کے خلاف دیہاتیوں سے10 ہزار رشوت بٹورنے پر ایس پی صدر راولپنڈی نے شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے اسکے خلاف رپورٹ بھی سی پی او راولپنڈی عباس احسن کو ارسال کی ہوئی ہے مذکورہ کار خاص ٹرینی اے ایس آئی ایس ایچ او روات اعجاز قریشی کی ملی بھگت سے تمام اوقات فیز7 اور فیز8 میں سرگرمیوں میں ملوث رہتا ہے مؤقف جاننے پر مانیٹرنگ اے ایس آئی نزاکت نے بتایا کہ آج یا کل صبح پہلے ٹائم بابر سجاد کی روانگی کر دی جائے گی جبکہ محرر تھانہ روات اے ایس آئی زین نے بتایا کہ میں کسی مجبوری کی وجہ سے روانگی کرنے سے بے بس ہوں معززین علاقہ نے اعلیٰ پولیس حکام سے تبادلہ کے احکامات پر فوری عمل درآمد نہ کرنے پر او ایس آئی برانچ کے کرپٹ اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔  

Show More

Related Articles

Back to top button