DailyNewsOverseas news

Norway; Ghazali education forum to hold charity dinner in three major citis of Norway

’’ غزالی ایجوکیشن فورم ‘‘ کے زیر اہتمام ناروے کے تین بڑے شہروں میں چیرٹی مشاعروں اور ڈنر ز کا اہتمام

اوسلو(عقیل قادر) غزالی ایجوکیشن فورم ایک غیر سیاسی فورم ہے جس کا مقصد پاکستان کے طول و عرض میں لوگوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہے۔ غزالی ایجوکیشن فورم وطن عزیز کے پسماندہ دیہی علاقوں میں علم کے فروغ کے لیے جہدوجہد کر رہا ہے۔ اس ادارہ کے تحت سینکڑوں سکولز اور کالجز قائم ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں طلبہ و طالبات اپنی تعلیم مکمل کر کے عملی زندگی میں ایک اچھے شہری کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ ناروے میں غزالی ایجوکیشن فورم کے روح رواں میاں محمد طیب نے پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بے سہارہ ، یتیم اور غریب بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے ناروے کے تین بڑے شہروں میں مشاعروں کا انعقاد کرنے جارہے ہیں جن میں پاکستان کے مایہ ناز شعراء امجد اسلام امجد ،سید وصی شاہ اورسید سلیمان گیلانی شرکت کریں گے ۔ جبکہ ’’ غزالی ایجوکشن ٹرسٹ پاکستان ‘‘ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید عامر محمود ان کے ہمراہ ہوں گے۔ ’’ غزالی ایجوکیشن فورم ‘‘ کے صدر نذر حسین عباس ، سیکرٹری جنرل میاں محمد طیب ، ڈپٹی سیکرٹری ضیاء الدین ، فنانس سیکرٹری محمد اظہر علی نے مہمان شعرا ء کو ناروے آمد پر ان کو خوش آمدید کہا اور ناروے میں موجود پاکستانیوں کو ان مشاعروں میں شرکت کی خصوصی دعوت دی ہے۔ 
پہلا مشاعرہ 26 اپریل بروز جمعۃ المبارک شام 6 بجے ناروے کے شہر برگن (Bergen) میں ہوگا 
جبکہ دوسرا مشاعرہ 27 اپریل بروز ہفتہ شام 6 بجے ستاوانگر (Stavanger) میں ہوگا
تیسرا اورآخری مشاعرہ 30 اپریل بروز منگل شام 6بجے اوسلو (Oslo) میں منعقد ہوگا۔ 
ناروے میں بسنے والے محب وطن پاکستانی ان مشاعروں میں پاکستان کے مایہ ناز اور قابل فخر شعراء کرام سے ملاقات بھی کریں گے اور کلام شاعر بزبان شاعر سنیں گے۔ اردو ادب سے محبت کرنے والے اور پاکستانی ثقافت سے دلچسپی رکھنے والے تمام مردوخواتین سے پرزور اپیل ہے کہ وہ ان پروگرامز میں خصوصی دلچسپی کے ساتھ بھرپور شرکت کریں ۔ 
پروگرامز سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے میاں محمد طیب سے فون نمبر +47 99 85 11 33 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Norway; Ghazali education forum is to hold charity dinner and poetry evening in three major cities of Norway, On 26th April charity dinner will be held in Bergan, on 27th April in Stavanger and finally is Oslo on 30th April.

Show More

Related Articles

Back to top button