DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Assistant commissioner listens to advice from local residents to improve traffic situation during Ramadhan

اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں امبر گیلانی نے رمضان المبارک کے دوران ٹریفک کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے شہریوں سے تجاویز طلب کر لیں

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی) اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں امبر گیلانی نے رمضان المبارک کے دوران ٹریفک کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے شہریوں سے تجاویز طلب کر لیں۔صبح 7 بجے سے 9 بجے اور ایک بجے سے سہ پہر تین بجے کے درمیان مسافرگاڑیوں کو ون وے کرنے اور بھاری گاڑیوں کے شہر میں داخلے پر پابندی سمیت دیگر تجاویز کو زیر بحث لایا گیا۔شہر کی حدود سے باہر واقع تعلیمی اداروں کے بچوں کی گاڑیوں کو بائی پاس استعمال کرنے کی تجویز۔پارکنگ کے مسئلے ے کو حل کرنے کیلئے الفلاح بنک کے عقب میں خالی جگہ کو پارکنگ اڈا میں تبدیل کرنے اور ٹریفک بھاؤ کو کم کرنے کیلئے مرید چوک میں ایک عدد ٹریفک وارڈن تعینات کرنے کی تجویز دی گئی۔تفصیلات کے مطابق ٹریفک کے گھمبیر مسائل پر قابو پانے کیلئے اے سی آفس کلر سیداں میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں امبر گیلانی نے کی۔اجلاس میں چیف آفیسر کلر سیداں محمد خالد رشید،انچارج ٹریفک وارڈنز عمران نواب خان،ڈیوٹی آفیسر سہیل قمر،پی ٹی آئی کے رہنما و فوکل پرسنز آصف محمود کیانی، عاصم مغل اور صحافیوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران ٹریفک مسائل کو زیر بحث لایا گیا اور اس دوران مختلف تجاویز پر غور و غوض کیا گیا۔اجلاس میں انچارج ٹریفک وارڈن عمران نواب خان نے تجویز دی کہ تمام گاڑیوں کو سپورٹس گراؤنڈ میں منتقل کر دینے سے ٹریفک کے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔پی ٹی آئی کے فوکل پرسن آصف محمود کیانی نے الفلاح بنک کے عقب میں خالی جگہ کو پرائیویٹ گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے موزوں ترین جگہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اگر مرید چوک کلر سیداں میں ایک عدد وارڈن تعینات کر دیا جائے تو ٹریفک کے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے بتایا کہ پیر کے روز کلر سیداں میں لگائی جانے والی منڈی مویشیاں عوام کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں جس کی وجہ سے پورا دن ٹریفک کی آمدورفت شدید تعطل کا شکار رہتی ہے جس پر چیف آفیسر خالد رشید نے بتایا کہ منڈی مویشیاں میں غیر قانونی تجاوزات کو روکنے کیلئے عملہ کی دو شفٹوں پر ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں جس پر اے سی نے چیف آفیسر کو پولیس کے اہلکار ساتھ رکھنے کی بھی ہدایت جاری کی۔چیف آفیسر نے اس موقع پر اے سی کو بتایا کہ کلر سیداں میں تمام تر خرابیوں کی جڑھ تاجر برادری ہے۔ٹریفک انچارج عمران نواب خان نے تجویز دی کہ اگر پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کا روٹ ون وے کر دیا جائے تو ٹریفک کا مسٗلہ ہمیشہ کیلئے حل ہو سکتا ہے،عاصم مغل نے بتایا کہ شام چار بجے کے بعد برگر ریڑھیاں روڈ کے اوپر آ جاتی ہیں انہیں چھ بجے سے پہلے آنے کی اجازت نہیں دی جائے جس پر اے سی نے واضح کیا کہ برگر ریڑھیوں کو چھ بجے کے بعد بھی روڈ پر آنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔اجلاس اب دوبارہ پیر کے روز منعقد ہو گا جس میں تمام تجاویز کو حتمی شکل دی جائے گی۔

Kallar Syedan; Assitnat commissioner Ambar Gillani met with local residents along with social and political personalities to discuss how to improve traffic problems in coming month of Ramadhan. There was serious issue of the Kallar Market which is causing severe traffic problems in Kallar bazaar also discussed and traffic wardens to be used to stop illegal parking ion market day. Amongst the plans which are being considered are

  1. From 7- 9am and 1pm to 3pm to make one way for passenger vehicles and to ban heavy goods vehicles.

  2.  Education centres students using vehicles asked to use bypass

  3.  Empty space near Al Falah Bank to be used as parking place

  4.  To install traffic warden at Mureed Chauk


کلر سیداں شہر اور مضافات میں اندھا دھند فائرنگ زبر دست آتش بازی اور مجروں کا سلسلہ تیزی سے جاری

Air firing and fire works incidents continuously taking place in Kallar region

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )کلر سیداں شہر اور مضافات میں اندھا دھند فائرنگ زبر دست آتش بازی اور مجروں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے کلر سیداں پولیس نے اس ساری صورتحال میں مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے روزانہ شام فائرنگ اور آتش بازی کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے جو رات گئے تک جاری رہتا ہے اس دوران مجرے بھی ہوتے ہیں آتش بازی اور فائرنگ سے علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کر رہا ہوتا ہے مگر کلر سیداں پولیس ٹس سے مس نہیں ہوتی جس سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ کلر سیداں پولیس اس سارے دھندے میں برابر کی شریک ہے اور اس کی شراکت داری کے بغیر یہ سب ممکن نہیں ۔کلر سیداں پولیس اطلاع ملنے پر بھی حرکت میں نہیں آتی گزشتہ روز بھی کلر سیداں کے قریب رسم حنا کی تقریب میں زبردست فائرنگ اور آتش بازی سے پورا علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کرتا رہا اور یہ سارا منظر کلر سیداں پولیس سٹیشن سے بھی باخوبی نظر آ رہا تھا مگر کلر سیداں پولیس حرکت میں نہ آئی۔لوگ یہ پوچھنے کا حق رکھتے ہیں کہ کلر سیداں پولیس کتنی رشوت کے عوض میں اس طرح کے دھندے کرنے کی اجازت دیتی ہے ۔


صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد نے جمعرات کو شاہ باغ کا دورہ

MPA Raja Sagheer Ahmed visits Shah Bagh region

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد نے جمعرات کو شاہ باغ کا دورہ کیا جہاں حاجی شعیب ،ماسٹر عبدالمجید ،راجہ ظفر نے انہیں مختلف مسائل سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ شاہ باغ کے مسائل کے مستقل حل کے لیے پولیس کی پکٹ قائم کر دی گئی ہے پولیس کی نفری اور گشت میں اضافہ کیا جار ہا ہے جس سے حالات کو بہتر بنانے میں مد دملے گی ۔


جی ٹی روڈ پر سواں کے علاقے میں گاڑیوں کا ہجوم ٹریفک کی بے ضابطگیاں اپنے پورے عروج پر

Severe traffic problems being caused on GT road near Sawan bridge

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )جی ٹی روڈ پر سواں کے علاقے میں گاڑیوں کا ہجوم ٹریفک کی بے ضابطگیاں اپنے پورے عروج پر ہیں موٹر وے ہائی وے پولیس بڑے بڑے قانون شکنوں کے خلاف کاروائی کرنے سے کترا رہی ہے ۔دو برس قبل ہی نالہ سواں سے ٹی چوک تک سڑک کو کشادہ کیا گیا تھا جس پر لوگوں نے سکھ کا سانس لیا تھا مگر سڑک کشادہ ہوتے ہی بڑے بڑے ناموں والے نجی تعلیمی ادارے سواں کیمپ کے آمنے سامنے جی ٹی روڈ پر قائم کر دئیے گئے جہاں آنے اور جانے والے طلبا کی دو چار نہیں سینکڑوں گاڑیاں گھنٹوں جی ٹی روڈ پر پارک کر دی جاتی ہیں اور اکثر اوقات جی ٹی روڈ مسافر گاڑیوں کے لیے بند کر دی جاتی ہے ۔سڑک کے اطراف میں طلبا کے انتظار میں سینکڑوں گاڑیاں کھڑی کر دی جاتی ہیں جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے ہائی وے اور موٹر وے پولیس اس صورتحال کو بہتر بنانے کے بجائے وہاں سے ہی رفو چکر ہو جاتی ہے جس سے جی ٹی روڈ سے گزرنے والی ہزاروں گاڑیاں ہجوم میں پھنس کر رہ جاتی ہیں اور چند سو میٹر کا علاقہ گھنٹوں بعد ہی کلیر ہوتا ہے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button