DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Two die while two other are seriously injured in various accidents

کہوٹہ میں تین مختلف حادثات میں 2نواج جان بحق2شدید زخمی

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔کہوٹہ میں تین مختلف حادثات میں 2نواج جان بحق2شدید زخمی۔ نبیل اور سیف اللہ بجلی کا کر نٹ لگنے سے جان بحق جبکہ کار ایکسیڈ نٹ میں دو سگے بھائی شدید زخمی ایک قومے میں چلا گیا ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سردار ذوالفقار احمد ، سول ڈیفنس کہوٹہ کے انچار ج خرم شہزاد ،ملک جہانگیر ، سول ڈیفنس کہوٹہ کے پوسٹ وارڈ ن عبد الشکور کھٹڑ سمیت کثیر تعداد میں شہری ہسپتال پہنچ گے ۔ شد ید زخمیوں کو روالپنڈی کے ہسپتال ریفر کر دیا ۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ گریڈ اسٹیشن کے رہائشی شفیق کا 22سالہ بیٹا نبیل لاری اڈے کے قریب دوکان کی چھت پر لٹکتی بجلی کی تاروں سے کر نٹ لگنے کی وجہ سے جان بحق ہو گیا جبکہ گذشتہ روز کنگ بیکری تھانہ روڈ پر کام کر نے والا جوانسالہ سیف اللہ ولد اورنگزیب دوکان کی چھت کے قریب سے گزرنے والی ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرا کر جان بحق ہو گیا جبکہ ایک اور حادثے میں کہوٹہ کے قریب دوبیرن کے مقام پر میران کار اور ٹر ک میں تصادم کی وجہ سے دو سگے بھائی اویس اور عاصم شدید زخمی ہو گے جن کو فی الفور تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں لایا گیا جہاں ان کو ابتدائی طبعی امداد دینے کے بعد روالپنڈی ریفئر کر دیا ان میں سے ایک قومے میں چلا گیا ہے ۔

Kahuta; Nabeel, 22 son of Shafiq was killed when he was touched by live wires hanging near bus station, while Saif Ullah son of Aurangzaib was also killed while touching live wire cables. While two brothers Asim and Awais driving a car near Doberan were hit by oncoming truck and are seriously injured.


چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر عمرئے کی اداہگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گے

Chairman UC Hothla Raja Amir Mazhar departs for Umrah pilgrim

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر عمرئے کی اداہگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گے ۔ حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہرامیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ کو گذشتہ روز ان کے قریبی ساتھی دوستوں نے فتح جنگ اہرپورٹ سے نیک دعاؤں کے ساتھ الوادع کیا ۔ راجہ عامر مظہر وہاں 15دن رہیں گے اور انشاء اللہ ان کی واپسی 3مئی 2019بروز جمعتہ المبارک واپس آہیں گے ۔


محکمہ مال تحصیل آفس کہوٹہ کرپشن کا گڑھ بن گیا ہے ,ارسلان شفیق ستی

Arsalan Shafiq Satti accused revenue office Kahuta of corruption

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
ارسلان شفیق ستی نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا کہ محکمہ مال تحصیل آفس کہوٹہ کرپشن کا گڑھ بن گیا ہے ۔تحصیل دار اور رجسٹری محرر نے انت مچا دی رکھی ہے ۔ کہوٹہ شہر میں تبدیلی حکومت کے منفی اثرات نمائیاں دیکھائی دینے لگے ۔ ان خیالا ت کا اظہار تحصیل کہوٹہ کے علاقہ دوپری کے رہائشی ارسلان شفیق ستی نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا کہ کہوٹہ کے تحصیل دار اور رجسٹری محرر نے رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے غریب عوام سے فی رجسٹری 7ہزار روپے کھلے عام لیے جا رہے ہیں غریب عوام ویسے بھی تبدیلی حکومت میں پس چکی ہے اور باقی کی رہی سہی کسر محکمہ مال کے یہ افراد نکال رہے ہیں ۔ تحصیل دار نے فی رجسٹری کے لیے 7ہزار روپے وصول کر نے کے لیے اپنے مخصوص بندے رکھے ہوئے ہیں ہر رجسٹری کی رقم نیچے سے اوپر تک تقسیم کی جاتی ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے انصاف مہیا کیا جائے ۔ تحصیل دار کہوٹہ کے خلاف مکمل ثبوت موجود ہیں ۔موجود ہ حکومت تبدیلی کے جو نعرئے لگائے تھے وہ سب کے سب ریت کی دیوار ثابت ہو رہے ہیں کیا یہی تبدیلی ہے کون بدلے گا اس نظام کو سیاسی عہدیداران کہوٹہ کو بھی بتایا مگر انہوں نے بھی مجھے جواب دے دیا ہے کہ ہم ان کے خلاف کچھ نہیں کر سکتے میری حکومت وقت اور اعلیٰ افسران سے اپیل ہے کہ مذکورہ تحصیل دار کا تبادلہ کیا جائے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button