DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Revenue officer Chak Bale Khan, Abdul Aziz bull wins races held in village Karrai

محکمہ مال کے پٹواری عبدالعزیز کے انتہائی قیمتی بیل نے موضع کڑاہی میں ہونے والا بیل دوڑ کامقابلہ جیت لیا

چک بیلی خان( نامہ نگار) محکمہ مال کے پٹواری عبدالعزیز کے انتہائی قیمتی بیل نے موضع کڑاہی میں ہونے والا بیل دوڑ کامقابلہ جیت لیاچوہدری ذوالفقار علی آف کڑاہی اور محکمہ مال کے لوگوں نے یہ مقابلہ جیتنے پر عبدالعزیز پٹواری کو مبارکباد دی ہے

Gujar Khan; Revenue officer (Patvari) Chak Bale Khan, Abdul Aziz bull has won bull race tournament held in village Karrai, Abdul Aziz who owns the very expensive bull was congratulated for the victory at the races.


نیشنل بینک چونترہ کی جانب سے محکمہ ایجوکیشن کے نائب قاصد کے اکاؤنٹ سے33لاکھ روپے کی جعلی ٹرانزیکشن کا پہلے دعویٰ کیا گیا بعد میں تردید کر دی گئی

Concern over 33 Lakh Rps fake transaction taking place at National Bank Chauntra and then later denied by Bank

چک بیلی خان(نامہ نگار) نیشنل بینک چونترہ کی جانب سے محکمہ ایجوکیشن کے نائب قاصد کے اکاؤنٹ سے33لاکھ روپے کی جعلی ٹرانزیکشن کا پہلے دعویٰ کیا گیا بعد میں تردید کر دی گئی تاہم لگتا ہے کہ معاملہ کے پیچھے کچھ نہ کچھ ضرور موجود ہے جسے بینک انتظامیہ چھپانے کی کوشش کر رہی ہے تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول چک بیلی خان کا نائب قاصد وحید افضل ولد محمد افضل سکنہ روپڑ کلاں تحصیل و ضلع راولپنڈی جب نیشنل بینک چونترہ برانچ کوڈ 0798میں اپنی تنخواہ نکلوانے گیا تو بینک انتظامیہ نے اسے یہ کہہ کر سہہ پہر 3بجے تک بٹھائے رکھا کہ4مارچ سے16مارچ کے درمیان اس کے اکاؤنٹ سے مبلغ33لاکھ روپے کی بذریعہ ATMٹرانزیکشن ہوئی ہے لہٰذا اس کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے گانائب قاصد نے مؤقف اختیار کیا کہ اس نے تو ATMکارڈ بنوایا ہی نہیں سہہ پہر 3بجے نائب قاصد کو دوسرے روز12بجے دوبارہ آنے کا کہہ کر چھوڑ دیا گیانائب قاصد وحید افضل نے واپس آکر سکول انتظامیہ کو واقع کی تفصیلات بتائیں دوسرے روز 12بجے جب وحید افضل بینک گیا تو اطلاع پا کر میڈیا کے نمائندے بھی بینک پہنچ گئے جہاں بینک انتظامیہ نے اسے ایک معمولی بائیومیٹرک تصدیق کی غلطی کہہ کر معاملہ کی حقیقت سے انکار کر دیا اور نائب قاصد کو رقم بھی ادا کر دی لیکن معاملہ اس وقت مشکوک ہو گیا جب اکاؤنٹ ہولڈر نائب قاصد نے اپنی بینک ٹرانزیکشن کی رپورٹ طلب کی اس وقت دی گئی رپورٹ پر اکاؤنٹ نمبر4050644067درج تھا جبکہ اکاؤنٹ ہولڈ رکی پہلے سے موجود چیک بک پر اکاؤنٹ نمبر1559-3درج تھا اب اکاؤنٹ ہولڈر اس بات پر پریشان ہے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ اس کے اکاؤنٹ سے جعلی ٹرانزیکشن کی گئی ہو اور اب بینک انتظامیہ اپنے معاملات کو چھپانے کے لئے دوسرے اکاؤنٹ کا سہارا لے رہی ہو


خان سرورکی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے,ملک نعیم آف چک امرال

Khan Sarwar praised by Malik Naeem of Chak Amral

چک بیلی خان(نامہ نگار)خان سرورکی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے ، ہم امید کرتے ہیں کہ تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر پیٹرولیم خان غلام سرور خان کے دیرینہ ساتھی و پی ٹی آئی کے راہنما ملک نعیم آف چک امرال نے وفاقی وزیر پیٹرولیم کی طرف سے چک بیلی خان کے لئے چک بیلی خان کو تحصیل کا درجہ دینے ،100 بستروں کا ہسپتال ،چک بیلی خان کے آٹھ دیہات کو گیس کی فراہمی اور دو ڈگری کالجز کے علاوہ 25 کروڑ کے مزید میگا پروجیکٹس کے اعلانات پر وفاقی وزیر پیٹرولیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 35 برسوں سے چونترہ اور روات کے لوگوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیاگیس یہاں سے نکلنے کے باوجود دور دراز ملک کے طول و عرض میں اس کی سپلائی کی جارہی ہے لیکن چونترہ کے کسی ایک گاؤں کو بھی پچھلے ادوار میں سوئی گیس کی سہولت فراہم نہ کی گئی جو ان کا بنیادی حق تھا اور حکومت کی پالیسی بھی ہے کہ جس علاقہ سے گیس نکلے اس کے پانچ کلو میڑ کے علاقہ میں ان دیہات کو گیس فراہم کی جائے انہوں نے کہا کہ غلام سرور خان کا تعلق چونترہ سے نیا نہیں ہے بلکہ 88 سے یہ تعلق چلا آ رہا ہے اس علاقہ کے مسائل سے وہ بخوبی آگاہ ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے چک بیلی خان اور روات کے علاقے پسماندگی کا شکار تھے جن کی پسماندگی کا خاتمہ کئے بغیر وفاقی وزیر چین سے نہیں بیٹھیں گے ان کی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے


چک بیلی خان میں نوجوان کا موٹر سائیکل گاڑی سے ٹکرانے کے نتیجہ میں نوجوان جاں بحق

Sher Jang of village Ladwa, Chak Bale Khan killed in a fatal motorbike accident

چک بیلی خان(نامہ نگار) چک بیلی خان میں نوجوان کا موٹر سائیکل گاڑی سے ٹکرانے کے نتیجہ میں نوجوان جاں بحق ہو گیا تفصیلات کے مطابق چک بیلی خان کے نواحی موضع لڈوہ کا نوجوان موٹر سائیکل پر چک بیلی خان کی طرف آ رہا تھا کہ تیز رفتار گاڑی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں موقع پر جاں بحق ہو گیا متوفی کو چک بیلی خان پولیس چوکی پرلے جایا گیا بعدا ازاں سپر خاک کر دیا گیا جاں بحق ہونے والے نوجوان کے والد کا نام شیر جنگ ہے 

Show More

Related Articles

Back to top button