DailyNews

Rawalpindi; GM Rural Zaffar Shafiq solves issue at Rawat telephone exchange

جی ایم رورل ظفر شفیق نے صارفین کو درپیش مشکلات کا فوری نوٹس لیکر سخت احکامات جاری

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)جی ایم رورل پی ٹی سی ایل کی ذاتی دلچسپی کے باعث صارفین کے کئی کئی دن سے خراب نمبر چالو ہونے لگے ،ٹیلیفون اور انٹرنیٹ صارفین کا اظہار مسرت ،تفصیلات کے مطابق ٹیلیفون ایکسچینج روات کے ملحقہ ایکسچینج پنڈ جھاٹلہ ،بسالی ،جھٹہ ہتھیال ،کے ٹیلیفون صارفین نمبر خرابی کے باعث گزشتہ کچھ عرصہ سے شدید مشکلات کا شکار تھے فون نمبر اور انٹرنیٹ سروس کئی کئی دن معطل رہنا معمول تھا شکایات کے باوجود عملہ کی کمی کا جواز پیش کر کے صارفین کو ٹرخا یا جاتا رہا جس پر جی ایم رورل ظفر شفیق نے صارفین کو درپیش مشکلات کا فوری نوٹس لیکر سخت احکامات جاری کرتے ہوئے صارفین کے خراب نمبر درست کروا کر انٹر نیٹ سروس بھی بحال کروا دی صارفین نے بروقت نوٹس پر جی ایم رورل ظفر شفیق کا شکریہ ادا کیا ہے۔


روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)واپڈا سب ڈویزن وڈالہ اور روات میں سالہا سال سے تعینات لائن سپرٹنڈنٹ کی تعیناتی رشوت خوری میں اضافہ کا سبب بننے لگی ،غیر قانونی میٹروں کی تنصیب ،پول کی فراہمی اور کیبل کے نام پر صارفین سے ہزاروں روپے بٹورے جانے لگے بارہا مرتبہ عوامی شکایات پر تبدیل ہونے والے لائن سپرٹنڈنٹ محکمانہ ملی بھگت سے پھر تعینات ،چیف ایگزیکٹو ایسکو کی خاموشی ،تفصیلات کے مطابق تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ واپڈا سب ڈویزن وڈالہ اور سب ڈویزن روات میں حکام بالا کی مبینہ چشم پوشی کے باعث متعدد لائن سپرٹنڈنٹ بار بار کئی سالوں سے تعینات ہیں جنھوں نے صارفین کے جائز ناجائز کام کے عوض بھاری رشوت بٹورنا روزمرہ کا معمول بنا رکھا ہے کرپٹ اہلکاروں نے علاقوں میں بیشتر مارکیٹوں اوردیگر کمرشل مقامات پر گھریلو میٹر نصب کر رکھے ہیں جن کے عوض لاکھوں روپے رشوت بٹوری جا رہی ہے جبکہ غیر قانونی بجلی پول کی تنصیب بھی لائن سپرٹنڈنٹ اور انکے کار خاص کرپٹ لائن مینوں کیلئے کمائی کا ذریعہ بن چکی ہے چیک اینڈ بیلنس کا موثر نظام نہ ہونے کے باعث بار ہا مرتبہ تعینات لائن سپرٹنڈوں کیلئے مذکورہ دفاتر سونے کی چڑیا بن چکے ہیں معززین علاقہ نے چیف ایگزیکٹو ایسکو سے مطالبہ کیا ہے کہ سالہا سال سے بار بار تعینات عملہ کو فوری تبدیل کیا جائے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button