DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Annual prize ceremony held at Allied school, Kallar Syedan with Haroon Kamal Hashmi

الائیڈ سکول کلر سیداں کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی راولپنڈی ڈویژن کے صدر ہارون کمال ہاشمی نے کہا ہے کہ الائیڈ سکول تحصیل کلر سیداں کی ایسی معیاری درسگاہ ہے جہاں تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبا و طالبات کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز الائیڈ سکول کلر سیداں کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب کی صدارت ادارے کے ایم ڈی محمد ظہیر نے کی ،تقریب میں قمر ایاز، محسن نوید سیٹھی، شیخ حسن ریاض، پرویز اختر قادری،زین العابدین عباس اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔ہارون کمال ہاشمی نے کہا کہ طلبا ملک کا مستقبل ہیں سیاست میں بھی پڑھے لکھے لوگوں کی ضرورت ہے وراثت میں ملنے والے سیاسی نظام میں پیسے کو بڑی اہمیت حاصل ہے مگر اقوام عالم سے مقابلے کے لیے ہمیں با مقصد اور جدید تعلیم کو عام کرنا ہو گا۔ٹویشن سینٹر تعلیمی اداروں کا کبھی بھی نعم البدل نہیں ہو سکتے ۔پرنسپل محترمہ ساجدہ سید نے کہا کہ ہونہار طلبا و طالبات چمکتے ستارے ہیں ان کی کردار سازی ہم پر فرض ہے ادارہ سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو سکالر شپ دے گا ہم علاقہ بھر کے نادار اور ہونہار طلبا کی تعلیمی سہولیات کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں والدین طلبا کی سالانہ کارکردگی کو معاشرے کے لیے ایک پیغام سمجھیں اس موقع پر نمایاں کارکردگی کے حامل طلبا و طالبات اور اساتذہ کو خصوصی انعامات دئیے گئے ۔


طیب بشیر قریشی کی ہمشیرہ کی شادی یاسر زاہد قریشی سے سر انجام پائی دعوت ولیمہ کی تقریب ڈھوک قریشیاں میں ہوئی

Wedding of Yasir Zahid Qureshi celebrated in Dhok Qureshian

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص کے معاون خصوصی طیب بشیر قریشی کی ہمشیرہ کی شادی یاسر زاہد قریشی سے سر انجام پائی دعوت ولیمہ کی تقریب ڈھوک قریشیاں میں ہوئی جس میں سابق ارکان اسمبلی راجہ جاوید اخلاص، چوہدری محمد ریاض،انجنئیر قمر الاسلام راجہ ،راجہ شوکت عزیز بھٹی،راجہ عبدالحمید ایڈووکیٹ،قاضی شوکت محمود،چیئر مین راجہ ذوالفقار،چیئر مین ملک شیر افگن ،چیئر مین راجہ ارشد، چیئر مین چوہدری محمد اشفاق،چوہدری توقیر اسلم،مسعوداحمد بھٹی،سید ندیم عباس بخاری، تنویر شیرازی، ملک فیاض سندھو، راجہ جاوید کیانی اور دیگر نے شرکت کی۔


چیئر مین یو سی بشند و ٹ محمد ز بیر کیا نی،ر ا جہ ا لیا س کیا نی،ر ا جہ فر حت عباس کیا نی کی و ا لد ہ محترمہ انتقال کر گئیں

Mother of Chairman M Zubair Kiyani passed away in Bishondote

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی)چیئر مین یو سی بشند و ٹ محمد ز بیر کیا نی،ر ا جہ ا لیا س کیا نی،ر ا جہ فر حت عباس کیا نی کی و ا لد ہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ گاؤں بشند و ٹ میں ا د ا کی گئی جس میں سا بق ارکان اسمبلی راجہ جا و ید ا خلا ص،چو ہد ر ی ر یا ض ا حمد،محمود شوکت بھٹی،ا نجنیئر قمر ا لا سلا م ر ا جہ،چیئر مین بلد یہ شیخ عبد ا لقد و س،و ا ئس چیئر مین بلد یہ چو ہد ر ی ضیا ر ب منہا س،چیئر مین یو سیز چو ہد ر ی شفقت محمو د،چو ہد ر ی صد ا قت حسین،طارق یاسین کیانی،راجہ عبدالحمید ایڈووکیٹ،ما سٹر پر و یز قا د ر ی،سید ر ا حت علی شا ہ،راجہ شہزاد یونس، راجہ محمد یونس، ملک نور احمد نوری،راجہ محمد فیاض ،مسعود احمد بھٹی،چوہدری توقیر اسلم، قاضی وقار، شیخ حسن ر یا ض،عا طف ا عجا ز بٹ،ر ا جہ ظفر محمو د،حا جی ا خلا ق حسین،پر ویز ا ختر منہا س،شیخ سا جد ا لر حما ن،ر ا جہ عبدا لطیف،شیخ محمد ا سلم،ر ا جا ظر یف ا حمد،محمد ا عجا ز بٹ،شیخ خو ر شید ا حمد،شیخ حسن سر ا ئیکی،چو ہد ر ی نعیم بنا ر س،صو بید ا ر غلا م ر با نی،نمبر د ا ر اسد عز یز،شیخ ندیم احمد،ر ا جہ ہما یو ں کیا نی سمیت دیگر افراد نے شر کت کی۔


کلر سیداں کے قریب مسافر گاڑی دوران سفر جل کر تباہ ہو گئی

Vehicle loaded with passengers catches fire near Saroha

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کے قریب مسافر گاڑی دوران سفر جل کر تباہ ہو گئی تفصیلات کے مطابق محمد ارسلان اپنی مسافر گاڑی ٹویوٹا ہائی ایس 9122پر صبح گاؤں دودھلی سے روات کے لیے نکلا تھا کہ سروہا چوہدریاں میں گاڑ ی کا پٹرول ختم ہو گیا اس نے گاڑی سڑک کنارے پارک کر کے بوتل میں موجود پٹرول ٹینکی میں ڈالا جس سے پٹرول پائپ پھٹ گیا اور گاڑی آگ کی لپیٹ میں آ گئی چند ہی منٹوں میں گاڑی جل کر تباہ ہو گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوا ۔


حنیف عباسی کی رہائی پر مبارکباد

Hanif Abbassi congratulated on his release

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے حنیف عباسی کی رہائی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ الیکشن کے وقت ہی مسلم لیگ ن کا کڑا وقت شروع ہوچکا تھا۔الیکشن سے پہلے اور دوران الیکشن عدلیہ نے ن لیگ کی کھنچائی کی اور مختلف کیسز کے فیصلے نمٹاتے ہوئے کئی وزراء کو جیل کی راہ دکھائی اور کچھ کو نااہل کردیا۔جبکہ الیکشن ہوجانے اور پی ٹی آئی کے اقتدار میں آجانے کے بعد وہی کام اب نیب کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ سے ہوا کسی اور طرف کی اور فضا بھی بدلی بدلی لگ رہی ہے۔میاں محمد نواز شریف کو ضمانت مل جانا،حمزہ شہباز کو نیب کی گرفتاری سے قبل ضمانت مل جانا اور ایفی ڈرین کیس میں حنیف عباسی کو معافی مل جانا یہ باتیں کچھ اور ہی عندیہ دے رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اب مسلم لیگ ن کے اچھے دن آنے والے ہیں اور حکومت کے برے دن شروع ہو چکے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button