DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Over Two Lakh families will be given health cards in District Rawalpindi, Dr Yasmin Rashid Provincial Minister of Punjab

ضلع راولپنڈی میں بھی آئندہ ماہ سے دو لاکھ اٹھاسی ہزار خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ جاری کریں گے,صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ تعلیم اور صحت موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہیں سرکاری ہسپتالوں پر لوگوں کا اعتماد بحال کرنا ضروری ہے راولپنڈی ضلع میں اگلے ماہ دو لاکھ اٹھاسی ہزار خاندانوں میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کریں گے ہر قسم کے معذور افراد کو بھی ہیلتھ کارڈ دئیے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کلر سیداں میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ارکان اسمبلی صداقت علی عباسی، راجہ صغیر احمد، چوہدری جاوید کوثر، پارٹی کے ڈویژنل صدر ہارون کمال ہاشمی ،راجہ ساجد جاوید، حافظ سہیل اشرف ملک،سی او راشد محمود،ایم ایس ڈاکٹر ہمایوں میر انور اور دیگر بھی موجود تھے ۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ٹی ایچ کیو کلر سیداں میں کوئی بھی آسامی خالی نہیں تمام بی ایچ یو ز میں بھی میڈیکل آفیسر موجود ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ محکمہ صحت کا سٹاف سرکاری ہسپتالوں پر لوگوں کے اعتماد کو بحال کرے اور یہ صرف اسی صورت میں ممکن ہے کہ ہسپتال میں آنے والے ہر مریض سے نہ صرف خندہ پیشانی سے پیش آیا جائے بلکہ اسے تمام دستیاب طبعی سہولیات فراہم کی جائیں ۔عوام کو بھی سرکاری ہسپتالوں میں موجود سہولیات سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہئیے انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب میں گریڈ 1سے 15تک 15ہزار افراد کو برتی کر رہے ہیں پورے پنجاب میں کوئی بھی آسامی خالی نہیں رہنے دی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان روز اول سے صحت اور تعلیم کی جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں صوبہ بھر میں نادار افراد کو سات لاکھ تیس ہزار مالیت کے ہیلتھ کارڈ جاری کئیے جا رہے ہیں ضلع راولپنڈی میں بھی آئندہ ماہ سے دو لاکھ اٹھاسی ہزار خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ جاری کریں گے لوگوں کو تمام بنیادی سہولیات تعلیم اور صحت کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے یہ کسی پر کوئی احسان نہیں ۔ہم نے ہر معذور کو بھی ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ہم انہیں معاشرے پر بوجھ نہیں بننے دیں گے ۔جو لوگ اپنا علاج نہیں کرا سکتے ان کا علاج ریاست کی ذمہ داری ہے عوام کا پیسہ عوام پر لگائیں گے اور ایسا کرنا کسی پر کوئی احسان نہیں ۔انہوں نے زور دیا کہ ہسپتالوں میں زچہ بچہ پر زیادہ توجہ دی جائے سرکاری ہسپتالوں میں زچگی کے لیے زیادہ بہتر سہولیات اور ماحول کا ہونا ضروری ہے انہوں نے کلر سیداں کے سول ہسپتال کو سو بستروں کا ہسپتال بنانے کے مطالبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کلر سیداں ہسپتال میں ساٹھ بیڈز ہیں جو خالی پڑے ہیں ایسی صورت میں مزید بستروں کی گنجائش نہیں بنتی ۔انہوں نے مقامی لوگوں کی جانب سے ایم آر آئی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال موزوں نہیں ہیں کلر سیداں ہسپتال میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے اسے ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہسپتال سے دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کیے جانے والے مریضوں کو 1122کی سہولت فراہم کریں گے یا پھر مریض کو کرایہ فراہم کریں گے ۔رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہا کہ آئندہ ماہ سے کلر سیداں میں غریبوں میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کیے جائیں گے کلر سیداں ہسپتال کو دن دگنی رات چگنی ترقی دیں گے تقریب سے راجہ صغیر احمد ،ہارون کمال ہاشمی، راجہ ساجد جاوید نے بھی خطاب کیا۔

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے دورہ کلر سیداں میں دلچسپ پیرائے میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ میں خود پروفیسر ڈاکٹر ہوں میں جس ادارے میں جاتی ہوں ایک ہی نظر میں صورتحال کو سمجھ لیتی ہوں ۔انہوں نے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے میری عمر ستر برس بتائی ہے جبکہ میں ستر کی نہیں 69برس کی ہوں میں نے تین بار الیکشن لڑا اور آئندہ بھی جب بھی مجھے عمران خان حکم کریں گے میں الیکشن میں حصہ ضرور لوں گی۔انہوں نے کہا کہ میرا تعلق ضلع چکوال سے ہے اس لیے تھوڑی سخت مزاج بھی ہوں تقریب میں چیئر مین یوسی بھلاکھر راجہ صفدر کیانی، ارکان بلدیہ عابد حسین زاہدی، ٹھیکیدار لطیف بھٹی کے علاوہ راجہ اظہر اقبال،قمر ایاز، عاقب علی، عاصم مختار مغل، آصف کیانی،راجہ آفتاب جنجوعہ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔

Kallar Syedan; Dr Yasmin Rashid Provincial Minister of Punjab for Primary and Secondary Healthcare visited tehsil headquarter hospital in Kallar Syedan, where in her speech she said that over Two Lakh families will be given health cards in District Rawalpindi and promised to fill all vacant positions at thq hospital.  Dr Yasmin Rashid was accompanied by MNA Sadaqat Ali Abbassi and MPA Raja Sagheer Ahmed along with other PTI officials on her tour of the hospital.


پاکستان کا تاجر طبقہ باعزت زندگی بسر کر رہا ہے تو ملک کو درپیش معاشی بحران سے نکالنا بھی تاجر برادری کی ذمہ داری ہے,راجہ جہانگیر اختر

Business community are asset for the nation and they should help the nation in tax, Raja Jhangir Akhtar

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی)معروف کاروباری راجہ جہانگیر اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کا تاجر طبقہ باعزت زندگی بسر کر رہا ہے تو ملک کو درپیش معاشی بحران سے نکالنا بھی تاجر برادری کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اگر ملک دوالیہ ہو گیا تو ڈاکٹر انجنیر اور مزدور دیگر ممالک میں ہجرت کر جائیں گے اور تاجر تباہ و برباد ہو جائیں گے ۔تاجر سونے کا انڈہ دینے والی مرغیاں ہیں انہیں ذبح نہ کیا جائے بلکہ انہیں اپنے نمائندہ خود منتخب کرنے کا اختیار دیا جائے تاکہ منتخب افراد حکومتی اداروں سے مل کر اتنا ٹیکس دلائیں کہ جس سے ملک مشکل صورتحال سے باہر نکل آئے ۔


صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد سے مطالبہ کیا کہ وہ کلر سیداں گرلز اور بوائز کالجزکو پوسٹ گریجویٹ کرائیں

Sadaqat Ali Abbassi and Raja Sagheer Ahmed asked to turn girls and boys colleges in to post graduate

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی ٹریڈنگ ونگ تحصیل کلر سیداں کے جنرل سیکرٹر ی عاصم مختار مغل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سیاسی لیڈران نے گزشتہ دو دھاہیوں سے نظام تعلیم کی بہتری کے لیے کچھ نہ کیا جس کا نتیجہ ہے کہ آج درمیانہ اور غریب طبقہ اپنے بچوں کو گریجویشن سے آگے تعلیم دے ھی نہیں سکتا۔ایک تو مہنگاہی اور دوسرا ایک غریب آدمی اپنے بچوں کوحصول تعلیم کے لیے راولپنڈی بھیجنے کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتا۔انہوں نے ارکان اسمبلی صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد سے مطالبہ کیا کہ وہ کلر سیداں گرلز اور بوائز کالجزکو پوسٹ گریجویٹ کرائیں۔اور جتنا جلدی ممکن ھو سکے کلر سیداں کالجز میں سائنس ٹیچر زکی خالی آسامیوں پر تعیناتی عمل میں لائی جائے اور کوہسار یونیورسٹی کے ساتھ کلر سیداں کے معیار تعلیم پر بھی توجہ دی جائے ۔


تعزیت

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی)چوہدری محمد خالد ،چوہدری محمد اشفاق ،چوہدری جمیل وارثی ،چوہدری توقیر اسلم نے دولتالہ جا کر رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ساجد محمود سے ملاقات کی اور ان کے تایا کی وفات پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button