DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Inauguration ceremony of Savayra women centre in Bewal held with Baroness Sayeeda Warsi

سعیدہ وارثی نے بیول میں سویرا وومن سنٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

 ہم لوگ گزشتہ سترہ سال سے پوٹھوار کی خواتین کی بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں ۔ اب تک دس ہزار خواتین کو ہنر مند بنا چکے ہیں جبکہ تیس ہزار خاندانوں کی زندگیوں میں بہتری لائی جا چکی ہے۔میں نے عزت و شہرت اپنے ملک برطانیہ اور دنیا بھر سے بہت کمائی ہے لیکن مجھے سکون پاکستان میں ملتا ہے۔ اپنے والدین کے اس آبائی علاقے کی بہتری کے لئے ہم دن رات کوشش کر رہے ہیں
ان خیالات کا اظہار برطانوی ممبر پارلیمنٹ بیرونس سعیدہ وارثی نے بیول میں سویرا وومن سنٹر کا سنگ بنیاد رکھنے اور بعد میں تقریب س کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سعیدہ وارثی کا کہنا تھا کہ میں جب تک زندہ ہوں انشا اللہ خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرتی رہوں گی۔ اس سے قبل اپنی تنظیم کی کاوشوں سے آگاہ کرتے ہوئے سویرا فاؤنڈیشن کی کنٹری منیجر مسز نصرت مبشر کا کہنا تھا کہ علاقے میںچا رمقامات پر ہمارے سکل سنٹر کام کر رہے ہیں جہاں لڑکیوں کو سلائی کڑھائی اور دیگر ہنر سکھائے جاتے ہیں تاکہ وہ اپنے پاوں پر کھری ہوسکیں۔ اس کے علاوہ ہم طالبات کو وظائف دیتے ہیں اور ہر سال بے سہارہ خواتین کی مالی معاونت بھی کرتے ہیں۔سعیدہ وارثی کی قیادت میں ہماری تنظیم مظفر آباد میں زلزلہ زدگان کے اڑھائی سو خاندانوں کی چھ ماہ تک کفالت کرتی رہی ہے۔ بیول کے علاقے میں ہماری ایمبولنس سروس کئی سالوں سے خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ تقریب سے معروف انٹرنیشنل ہسپتال کے سی ای او چوہدری نصیر اور پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ کے سردار تنویر الیاس کے علاوہ تحریک انصاف کے رہنما ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر نے بھی خطاب کیا ۔ ان مقررین نے سعیدہ وارثی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ چوہدری نصیر نے کہا کہ یہاں چا رمنزلہ عمارت تعمیر ہوگی جس کا ڈیزائن تیار ہو چکا ہے ۔ یہ عمارت انشا اللہ ایک سال میں تیا رہوجائے گی ۔ سعیدہ وارثی نے وومن سنٹر کے لئے زمین عطیہ کرنے پر چوہدری ابرار وارثی اور ان کے بھائی سابق ایم پی اے چوہدری افتخار احمد وارثی کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی بدولت اس سنٹر کی تعمیر کا آغاز ہو رہا ہے۔

Gujar Khan; Inauguration ceremony of Savayra  women centre, Bewal,  was held with Baroness Sayeeda Warsi along with social and political personalities. Baroness Sayeeda Warsi told guest at the occasion that Savayra foundation UK has been working hard for past 17 years to help local women in the region.

Baroness Sayeeda Warsi also thanked Ch Ibrar Warsi and Ex MPA Ch Iftikhar Warsi for donating their own land for the future building of women centre, which will be completed by next Year according to Ch Naseer.


Savayra Foundation also provided Ambulance Service which is in operation in Gujar Khan and Bewal area.

Show More

Related Articles

Back to top button