DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Nara second biggest city in tehsil Kahuta deprived of basic facilities

تحصیل کہوٹہ کا دوسرا بڑا شہر نارہ کی عوام جدید دو ر میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔تحصیل کہوٹہ کا دوسرا بڑا شہر نارہ کی عوام جدید دو ر میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے الیکشن میں سبز باغ دیکھا کر وؤٹ لینے والے بعد نظر نہیں آتے کئی کنالوں پر مشتمل بی ایچ یو کی بلڈنگ بھوت بنگلہ کا منظر پیش کر رہی ہے اس بوسیدہ عمارت کو خطرناک قرار دیکر خالی کر دیا گیا جبکہ بی ایچ یو ایک کرائے کے مکان میں شفٹ ہو گیا ہے نارہ ساتھ یو سی بیور، لہڑی، مٹور ، کھلول اور دیگر علاقے بھی ساتھ لگتے ہیں جن کو علاج کے لیے نارہ آنا پڑتا ہے مگر وہ مایوس ہو کر واپس جاتے ہیں یا کہوٹہ جا کر دوائی لینے پر مجبور ہیں ان خیالات کا اظہار سروے کے دوران اہلیان علاقہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ نارہ شہر میں نہ واٹر سپلائی ہے نہ صفائی کے انتظامات اور نہ ہی گرلز کالج موجود ہے جسکی وجہ سے بچیوں کا میٹرک کے بعد تعلیم حاصل کرنا مشکل ہے انہوں نے کہا کہ پہلے مسلم لیگ ن کی حکومت رہی مگر بی ایچ یو کو اپ گریڈ کرنا تو درکنار اسکی ٹوٹی بوسیدہ بلڈنگ بھی تعمیر نہ کی جا سکی آج وہاں علاج کرانے والوں کے بجائے منشیات فروشوں نے ڈیرے جما لیے ہیں انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کے ایم این صداقت علی عباسی اور دیگرنے بہت سے وعدے کیے تھے مگر عمل نہ ہو سکا انھوں نے ایم این اے اور ایم پی اے سے مطالبہ کیا کہ نارہ کے لوگوں کو واٹر سپلائی سکیم ،گیس منصوبہ ، بچوں کے لیے کالج اور بی ایچ یو کو فوری اپ گریڈ کر کے بلڈنگ تعمیرکر کے جدید ہسپتال دیا جائے تا کہ عوام کو سہولیات میسر ہوں۔

Kahuta; The second biggest city in Tehsil Kahuta, Nara has been so far ignored of basic facilities, The Nara region is still not supplied with gas or water supply. The Pml-N led government as well as current PTI administration have so far failed to fulfil their promises in Nara.


راجہ سہیل نوازکیانی رشتہ ازواج میں منسلک

Wedding of Raja Sohail Nawaz Kiyani celebrated in Morra Langariyal

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔ڈاکٹر حاجی محمد نواز کیانی کا صاحبزادہ اورنوجوان سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر وسیم نواز کیانی کا بڑا بھائی راجہ سہیل نوازکیانی رشتہ ازواج میں منسلک ہو گیا ۔دعوت ولیمہ کی تقریب میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت ۔موہڑہ لنگڑیال کے رہائشی ڈاکٹر حاجی محمد نواز کیانی کے صاحبزادے اورنوجوان سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر وسیم نواز کیانی کے بڑھے بھائی راجہ سہیل نوازکیانی کی دعوت ولیمہ کی تقریب ان کی رہائش گاہ موہڑہ لنگڑیال میں منعقدہوئی دعوت ولیمہ میں ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹورصوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات ،چیئرمین یوسی چوآخالصہ پیر سید راحت حسین شاہ ،وائس چیئرمین یوسی سموٹ راجہ عرفان ایڈوکیٹ ،نوجوان سیاسی وسماجی شخصیات راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال،انجینئر راجہ بلال بنگیال ، امیدوار برائے چیئرمین یوسی کنوہا نمبردار اسد عزیز،مسلم لیگ ن کے رہنماء محمد ظریف راجا، راجہ اعجاز ،راجہ الیاس ، راجہ عباس ، راجہ افتخار ، راجہ تاج ، ڈاکٹر چوہدری عثمان ، چوہدری عمران ،شباب مہناس، مرزا عاقب ، راجہ بابو ظفر ، راجہ فرقان ، راجہ ثقلین ، راجہ ظریف ،چوہدری منصور چورا، مرزا ثاقب ،چوہدر ر اسد آف سموٹ ، حاجی محمد فاضل ، عمران فاضل ،راجہ ماجد آف موہڑہ ہیراں ،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت ۔


تمام سیاستدانوں کے لیے راجہ محمد ظفر الحق کی سیاست مشعل راہ ہے ,عبد المجید مغل

Abdul Majeed praises Raja Zaffar Ul Haq for his contributions in polotics

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء معروف سیاسی و سماجی شخصیت عبد المجید مغل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قائد حزب اختلاف سینٹ سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق عالم اسلام کی پہچان اور پاکستانی سیاست میں ایک روشن ستارہ ہیں ۔بے داغ ماضی ،کرپشن سے پاک دامن، مثبت سوچ اور میٹھی زبان راجہ محمد ظفر الحق کی پہچان ہے ۔تمام سیاستدانوں کے لیے راجہ محمد ظفر الحق کی سیاست مشعل راہ ہے ۔ہماری خوش قسمتی ہے کہ ان کا تعلق ہماری دھرتی سے ہے ۔مسلم لیگ ن کے تمام کارکنان چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق کی اعلیٰ سیاسی بصیرت اور جرت مندانہ سیاست کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء معروف سیاسی و سماجی شخصیت عبد المجید مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں ہمیشہ تعمیر و ترقی ہوئی ہے مسلم لیگ نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا موٹر وے کا جال بچھایا میٹروبس اور اورنج ٹرین جیسے منصوبے شروع کیے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور سابق ایم پی اے راجہ محمد علی نے اپنے دور 2013سے 2018تک حلقہ این اے ستاون اور حلقہ پی پی سیون میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے صحت اور تعلیم پرکروڑوں روپے خرچ کیے جبکہ سڑکوں کے جال بچھائے حلقے کی تمام یونین کونسلرزمیں کروڑوں کے ترقیاتی کام مکمل کرائے جو آن دی ریکارڈ ہیں انشاء اللہ آنے والی حکومت مسلم لیگ ن کی ہو گئی ۔

Show More

Related Articles

Back to top button