DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan to Raja Bazaar coaster bus service remove air condition service for the commuters

کلرسیداں سے راجہ بازارراولپنڈی چلنے والی متعدد اے سی کوسٹر سروس نے ایئر کنڈیشنڈ کے شیشے ختم کر کے دونوں اطراف میں ہوادار شیشے لگوا لیئے

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)کلرسیداں سے راجہ بازارراولپنڈی چلنے والی متعدد اے سی کوسٹر سروس نے ایئر کنڈیشنڈ کے شیشے ختم کر کے دونوں اطراف میں ہوادار شیشے لگوا لیئے ہیں اور مسافروں سے اے سی کا کرایہ وصول کیا جارہا ہے کلرسیداں کی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس بھی اس صورت حال سے لاعلم ہیں تفصیلات کے مطابق چند برس قبل سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے حکم پر کلرسیداں کے لوگوں کو راولپنڈی شہر تک جدید بس سروس کی سہولت مہیا کی گئی تھی مگر مسلم لیگ ن کی حکومت کے خاتمے کے بعد دیگر اداروں اور شعبوں کی طرح اے سی کوسٹر سروس میں بھی بری طرح سے بگاڑ جنم لے چکا ہے اور ایک دو نہیں سات کوسٹروں نے ایئر کنڈیشنڈ ونڈوز ختم کر کے ہوادارشیشے لگوا لیئے ہیں جن میں گاڑی نمبر 711,811,2511,6711,1611,3911شامل ہیں اور ان گاڑیوں میں مسافروں سے کرایہ تو اے سی کا لیا جاتا ہے مگر دونوں اطراف کے شیشے کھول کر اے سی کی بجائے صرف ہوا چلائی جاتی ہے اور ایئر کنڈیشنڈ کے نام پر مسافروں کو دھوکہ دیا جا رہا ہے مقامی شہریوں نے سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی سے اس قانون شکنی کی مرتکب گاڑیوں کے روٹ پرمٹ فوری منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Kallar Syedan; Kallar Syedan to Raja Bazaar coaster bus service have stopped air condition service to commuters by replacing the bus windows for open air. The amazing thing is the commuters are still being charged for the air condition service. The local public using the coaster bus service have asked Secretary RTA Rawalpindi to suspend the coaster bus service route permit for not providing service they were suppose to.


بلدیہ کلرسیداں نے تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں تجاوزات بلدیہ دفتر منتقل کر دیں یہ کاروائی پنڈی روڈ،چوآخالصہ روڈ اور منڈی مویشیاں میں کی گئی

Kallar Syedan local authorities take action against encroachment on Pindi and Choa Khalsa road

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)بلدیہ کلرسیداں نے تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں تجاوزات بلدیہ دفتر منتقل کر دیں یہ کاروائی پنڈی روڈ،چوآخالصہ روڈ اور منڈی مویشیاں میں کی گئی۔آپریشن کا فیصلہ ٹریفک کی روانی میں درپیش مشکلات اور شہریوں کے پیدل چلنے میں دشواری کے پیش نظر کیا گیا۔آپریشن کی نگرانی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محمد خالد رشید کمبوہ نے کی ۔جبکہ ایم او آر کاشف کیانی،انکروچمنٹ انسپکٹر زاہد حیدری،اور سٹی ٹریفک پولیس کلرسیداں کے انچارج عمران نواب خان بھی اس آپریشن میں شامل تھے۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں پنڈی روڈ،چوآخالصہ روڈ اور منڈی مویشیاں میں تجاوزات کے خلاف ایک بڑی کاروائی کی گئی۔اس کاروائی کے دوران تین ٹرالی سامان جو کہ دوکانداروں کی جانب سے فٹ پاتھ اور برلب سڑک رکھا گیا تھا بحق سرکار ضبط کر لیا گیا۔جبکہ بعض دوکانداروں کی جانب سے بنائے گئے غیر قانونی تھڑے،تندور اور پختہ تعمیرات کو بھی گرا دیا گیا۔ اس حوالے سے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محمدخالد رشید نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن کا مقصد روڈ اور فٹ پاتھ کو تجاوزات سے پاک کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف کاروائی روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گی۔


گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول کلرسیداں کی نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کامیابیوں کو ادارہ کی پرنسپل داکٹر رافعہ زریں بخاری کو زبردست خراج تحسین پیش

Principal Dr Rafia Zareen Bukhari praised for her contributions at girls secondary school

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)کلرسیداں کے عوامی سماجی اورعلمی حلقوں نے گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول کلرسیداں کی نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کامیابیوں کو ادارہ کی پرنسپل داکٹر رافعہ زریں بخاری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے جن کے وسیع تدریسی اور انتظامی تجربہ کی بدولت یہ ادارہ نہ صرف ضلع بلکہ صوبائی سطح پر کئی اعزازات حاصل کر چکا ہے تحصیل کلرسیداں میں مرکز یت کا حامل یہ تعلیمی ادارہ اپنے ماحول کارکردگی اور خدمات کے باعث علاقائی سطح پر دیگر سرکاری اداروں کا بھرم ہی نہیں بلکہ ایک خوبصورت تعارف اور مثال ہے یہی وجہ ہے کہ مقامی سطح پر لڑکیوں کی تعلیم کے حصول میں رجحان اور دلچسپی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور تمام طبقات اس ادارہ کے سربراہ پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں ۔


کلرسیداں میں روزنامہ نوائے وقت کے نیو زایجنٹ سہیل اختر کے بھائی محمد عظیم رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Wedding of M Azeem celebrated in Kallar Syedan

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)کلرسیداں میں روزنامہ نوائے وقت کے نیو زایجنٹ سہیل اختر کے بھائی محمد عظیم رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ میں محمد طارق ،ارشد پیرزادہ ،عاطف اعجاز بٹ ،عابد زاہدی ،لطیف بھٹی ،نوید اختر مغل ،منیر چشتی ،قیصر اقبال ادریسی ،کاشف محمود ،ملک صبور ،نصیر اختر بھٹی ،اکرام الحق قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔


گو ر نمنٹ پر ا ئمر ی سکو ل کلر بد ھا ل مو ہڑ ہ پھڈ یا ل ہو نہا ر طا لبہ ا یما ن فا طمہ نے پا نچو یں بو ر ڈ کے ا متحا ن میں 392نمبر حا صل کر کے سکو ل میں ا و ل پو ز یشن حا صل کی

Iman Fatima achieves 1st position at Primary school, Kallar Badhal

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)گو ر نمنٹ پر ا ئمر ی سکو ل کلر بد ھا ل مو ہڑ ہ پھڈ یا ل ہو نہا ر طا لبہ ا یما ن فا طمہ نے پا نچو یں بو ر ڈ کے ا متحا ن میں 392نمبر حا صل کر کے سکو ل میں ا و ل پو ز یشن حا صل کی ہے ا یما ن فا طمہ طا ہر عز یز چشتی کی صا حبز ا دی ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button