DailyNews

Rawalpindi; Concern over Faisal Masjid being turned in to tourist place instead of religious place of worshiping

فیصل مسجد تفریح گاہ میں تبدیل، بطور عبادتگاہ تقدس مجروح ہونے لگا

فیصل مسجد اسلام آباد کے انتظام کی واضح پوزیشن نہ ہونے کی وجہ سے یہ عظیم مسجد مسائل کا شکار ہے145 اسے عملی طور پر ایک تفر یح گاہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے بطور عبادتگاہ اس کا تقدس مجروح ہو رہا ہے۔ بعض فیملیز بچوں کا نکاح فیصل مسجد میں کرتے ہیں اور باقاعدہ شوٹ کرتے ہیں۔ وزیٹرز بھی ایسا کرتے ہیں۔ حال ہی میں ایک جوڑے کی تصویر اور فیملی گروپ فوٹوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جس میں جوڑے نے ماڈلنگ کا انداز اختیار کیا ہوا ہے۔ یہ تصویر فیصل مسجد کے اندر بنی ہے اسلئے اس سے مسجد کا تقدس واضح طور پر مجروح ہو رہا ہے۔ فیصل مسجد کی مینٹی نینس کا کام سی ڈی اے کے ذمہ ہے لیکن اس کا انتظام اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کے پاس ہے۔ نکاح کی اجازت بھی فیس لیکر یونیورسٹی کی انتظامیہ دیتی ہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button