DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; MPA Raja Sagheer Ahmed approves 30 Lakh Rps grant for Sehar bridge

موضع سہر تحصیل کہوٹہ کے برساتی نالے پر پل کیلئے 30لاکھ گرانٹ کی منظوری

 رکن پنجاب اسمبلی پی پی 17وپارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد صغیر نے موضع سہر تحصیل کہوٹہ کے برساتی نالے پر پل کی تعمیر کیلئے فوری طور پر تیس لاکھ روپے گرانٹ کی منظوری دے دی۔ اس گرانٹ کیلئے علاقہ کے سیاسی وسماجی رہنما چوہدری محمد جاوید نے پارلیمانی سیکرٹری سے ملاقات کر کے انہیں لوگوں کے مسائل سے آگاہ کیا تھا اور بتایا تھاکہ خستہ حالی کے باعث اس برساتی نالے سے گزرنا انتہائی مشکل ہے بالخصوص خواتین بچوں اور بزرگوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس پر رکن اسمبلی راجہ صغیر نے برساتی نالے کی فوری مرمت کے لئے گرانٹ دینے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ علاقہ کے دیگر مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، گرانٹ کی منظوری پر اہلیانِ سہر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری محمد جاوید اور راجہ محمد صغیر کا شکریہ ادا کیا۔

Kahuta; MPA Raja Sagheer Ahmed has approved 30 Lakh Rps grant to construct bridge in village Sehar after a meeting with Ch Mohammad Javed.


گورنمنٹ پرائمری سکول کھرانگ ڈیر ہ مشتاق شاہ کی سالانہ شاندار کارکر دگی 5ویں کلاس کے پنڈی بورڈ میں امتحان میں 100فیصد رزلٹ

100% exam result for Primary school, Dera Mushtaq Shah

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔گورنمنٹ پرائمری سکول کھرانگ ڈیر ہ مشتاق شاہ کی سالانہ شاندار کارکر دگی 5ویں کلاس کے پنڈی بورڈ میں امتحان میں 100فیصد رزلٹ ۔ علاقے کی ممتاز سماجی شخصیت آغاٖمشتاق نقوی کی طرف سے ہیڈ مسٹریس اور تمام سٹاف کو مبارکباد جبکہ تمام بچوں کو نقد انعام۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے علاقہ کھرانگ ڈیرہ مشتاق شاہ میں واقع گورنمنٹ پرائمری سکول کھرانگ ڈیر ہ مشتاق شاہ میں سالانہ امتحان پنڈی بورڈ میں سکول کے بچوں کی نمائیاں پوزیشن حاصل کی ۔ نمائندے گفتگو کرتے ہوئے سکول ہذا کی فرض شناس ہیڈ مسٹریس مسرت جبیں نے بتایا کہ میرے اس سکول میں سو سے زاہد تعداد ہے حالیہ پانچویں کلاس کے رزلٹ میں میرے سکول کا رزلٹ سو فیصد رہا جبکہ سکول کا مجموعی اپنا رزلٹ بھی بہت اچھا رہا انہوں نے بتایا کہ میرے سکول کے اچھے رزلٹ کی دو وجوہا ت ہیں ایک تو میری اور میرے فرض شناس سٹاف ٹیچرزکی محنتیں ہیں اور دوسری وجہ ہمارے علاقہ ڈیرہ مشتاق شاہ کی معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق نقوی ہیں جو ہر سال ہر کلاس کے بچوں جن میں اول آنے والے کو 500روپے ، دوئم آنے والے200اورسوئم آنے والے100روپیہ انعام دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی طرف سے اپنے سٹاف اور بچوں کے والدین کی طرف سے معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق نقوی کا شکر یہ ادا کر تی ہوں ۔


کامیاب کھلی کچہر ی کے انعقاد پرتحصیل انتظامیہ کو مبارکباد

Open court session hailed as successful

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت نمبردار ملک قمر الزمان نے کہا کہ گذشتہ روز کہوٹہ کلب میں کمشنر روالپنڈی جودت ایاز ، آرپی او احمد اسحاق جہانگیر اور ڈپٹی کمشنر محمد علی رند ھاواکی کامیاب کھلی کچہر ی کے انعقاد پرتحصیل انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ایم پی اے راجہ صغیر احمد ، اے ایس پی ملک سعود خان ،اسسٹنٹ کمشنرگوہز زمان وزیر ،سی اومخدوم احمد بلال ،ایس ایچ اوسردار ذوالفقار احمد ، صدر پی ٹی آئی خورشید ستی تمام افراد کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا ہم تھانہ کہوٹہ میں فرض شناس اے ایس پی ملک سعود خان اورایس ایچ اوسردار ذوالفقار احمد کی کار کر دگی سے مطمن ہیں اور ہم ان کی تعیناتی پر آئی جی پنجاب پو لیس ، آرپی او احمد اسحاق جہانگیراور سی پی او عبا س احسن کا شکر یہ اد ا کرتے ہیں ۔

Show More

Related Articles

Back to top button