DailyNewsKallar Syedan

Sakot; Annual prize ceremony function held at boys higher secondary school in Sakot

بوائز ہائیر سیکنڈری سکول سکوٹ کی سالانہ تقریب تقسم انعامات

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے، کیمرہ مین قیصر محمود) گو رنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول سکوٹ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات زیر صدارت ہیڈ ماسٹر راجہ الطاف حسین منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی سابق امیدوار برائے چیرمین راجہ محمد جاوید نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ طلبا اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں ۔ والدین اور اساتزہ کا دل سے احترام کریں۔ انھوں نے کہا کہ سکول کے مسائل کے حل کے لیے بھر پور تعاون کیا جا ئے گا۔راجہ محمد جاوید نے سکول کے نادار طلبا کے لیے مالی معاونت کا اعلان کیا۔سکول میں اول ، دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کر نے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں حاجی محمد فیاض،چوہدری نصرت اقبال آف بھٹھی، ٹھیکیدار راجہ خضر محمود ، حوالدار محمد شفیق سمیت کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی۔ سکول کے ہیڈ ماسٹر راجہ الطاف حسین نے صدارتی خطاب میں معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

 

Show More

Related Articles

Back to top button