DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Son dies of fatal heart attack after his mother passes away in Joch Mamdot

جوچھہ ممدوٹ,ماں کی میت کو اسلام آباد سے کلر سیداں منتقل کرتے ہوئے نوجوان بیٹا بھی انتقال کر گیا

کلر سیدں(اکرام الحق قریشی)ماں کی میت کو اسلام آباد سے کلر سیداں منتقل کرتے ہوئے نوجوان بیٹا بھی انتقال کر گیا ،کلر سیداں کی نواحی بستی جوچھہ ممدوٹ کے راجہ ناصر منہاس کی والدہ محترمہ گزشتہ اڑھائی ماہ سے اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج تھیں کہ پیر کے روزان کا انتقال ہو گیا ان کے بیٹے ناصر منہاس ،قدیر منہاس اور دیگر اپنی والدہ کی میت کو کلر سیداں منتقل کر رہے تھے کہ دوران سفر ساگری کے مقام پر مرحومہ کے بیٹے قدیر منہاس کی حالت غیر ہو گئی اسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کلر سیداں پہنچایا گیا جہاں وہ دل کا شدید دورہ پڑنے کے باعث جاں بحق ہو گیا۔یہ تین کمسن بچوں کا باپ تھا اور کلر سیداں میں اپنا کاروبار کرتا تھا دونوں ماں بیٹے کی ایک ساتھ موت سے گاؤں میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبارتھی۔ 

Kallar Syedan; Qadeer Minhas of village Jocha Mamdot has sadly passed away after suffering fatal heart attack. Qadeer who’s mother passed away at hospital in Islamabad, was taking body of his mother back to the village when he suffered the heart attack. Qadeer was taken to hospital but died. Namaz e janaza of mother and son was held in Jocha Mamdot.


سابق وزیر داخلہ چوہدری نثا ر علی خان نے دورہ واہ کینٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آدھا سچ بولا ہے, انجنئیر قمر الاسلام راجہ

Engineer Qamar Ul Islam accuses Ch Nisar Ali Khan of telling half truth

کلر سیدں(اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے رہنما سابق رکن صوبائی اسمبلی انجنئیر قمر الاسلام راجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثا ر علی خان نے دورہ واہ کینٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آدھا سچ بولا ہے ،انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ چوہدری نثار علی خان نے پریس کانفرنس میں الیکشن 2018 کے نتائج کے بارے میں جن خیالات کا اظہار کیا ہے میں جزوی طور پر ان سے اتفاق کرتے ہوئے صرف اتنا کہنا چاہوں گا جو کچھ انہوں نے فرمایا وہ آدھا سچ ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ انہیں قومی اسمبلی کے الیکشن میں ہروایا گیا ہے کیا ہی اچھا ہوتا کہ وہ یہ بھی بتا دیتے یہ سب کچھ ان کے ساتھ کس نے اور کیوں کیا ہے۔ پورا سچ یہ ہے کہ یہ الزام وہ الیکشن کمیشن اور حلقہ عوام سمیت جس کسی پر بھی لگا رہے ہیں اس نے انھیں قومی اسمبلی میں ہروایا نہیں بلکہ صوبائی اسمبلی میں جتوایا ہے جس پر انھیں بجا طور پر اس کا احسان مند ہونا چاہیے۔ این اے 63 میں بیٹھ کر انھوں نے این اے 59 اور پی پی 10 کی جن یونین کونسلز کے نتائج کو اپنی دلیل کے حق میں بطور ثبوت پیش کیا ہے، وہی غیر معمولی نتائج در اصل میری بات کی تصدیق کرتے ہیں۔حیرت انگیز نتائج این اے 59 کے نہیں بلکہ پی پی 10 کے ہیں یہ کیسے ممکن ہے کہ ہر پولنگ سٹیشن پر قومی اسمبلی میں بری طرح ہارنے والا امیدوار اسی انتخابی نشان پر صوبائی اسمبلی میں اکثریت حاصل کر رہا ہو جبکہ صوبائی اسمبلی کے امیدوار بھی تعداد میں زیادہ اور مقامی ہوں۔ یہی اصل جادو تھا اور بجائے اس کے کہ وہ عامل کے شکرگذار ہوتے، وہ صوبائی اسمبلی کا حلف نہ اٹھا کر کفران نعمت کر رہے ہیں۔ مجھے یہ کہنے میں کوئی خوف اور ہچکچاہٹ نہیں کہ جس وجہ سے وہ صوبائی اسمبلی میں جانا چاہتے تھے وہ پنجاب میں جیپ کے عبرتناک شکست کے بعد اپنی موت آپ مر گئی تھی، یہ بزداروں کی اپنی قسمت تھی کہ پورا ملک جیپوں کا قبرستان بن گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ این اے 59 اور پی پی 10 میں مسلم لیگ نون کے نمائندے کی حیثیت سے اپنے دور حکومت میں لیے گئے بیرونی قرضوں کے بارے میں ان کے بیان کے حصے کو مسترد کرتے ہوئے یہ وضاحت کرنا بھی ضروری سمجھتا ہوں کہ میری اور انکی حکومت نے اپنے دور میں جو قرضے لئے تھے ان سے بنائے گئے کھربوں روپے کے توانائی اور انفرا سٹرکچر منصوبے آج عوام کو ریلیف فراہم کر رہے ہیں اور ملک عزیز کے ان گراں قدر اثاثوں کی قیمت دن بدن بڑھ رہی ہے۔ صرف ایک مثال سے واضح کرتا چلوں کہ حویلی بہادر اور بھیکی گیس پاور پلانٹ جو ہم نے صرف سو ارب روپے سے بنائے تھے آج سعودی عرب کو ساڑھے پانچ سو ارب روپے میں بیچنے کی بات چل رہی ہے۔ اسی طرح میٹرو بس، اورنج ٹرین، موٹرویز، ہائی ویز اور پاور پراجیکٹس سمیت درجنوں منصوبوں کی قیمت اپنی لاگت سے کئی گنا بڑھ چکی ہے جو ریاست کا قیمتی اثاثہ بننے کے ساتھ ساتھ عوام کو سہولت بھی فراہم کر رہے ہیں۔ ہاں موجودہ حکومت کے آٹھ ماہ میں ایک اینٹ لگائے بغیر بیرونی قرضوں میں ڈھائی ہزار ارب روپے کا جو اضافہ ہوا ہے اس بابت ان کے بیان کی میں پرزور تائید کرتا ہوں۔


دل اور پھیپھڑوں کا ٹرانسپلانٹ ،جس کا علاج پاکستان میں دستیاب نہیں

M Zia Ul Haq Nawaz of village Kingar diagnosed with Heart lung transplant

کلر سیدں(اکرام الحق قریشی)29سالہ تین بچوں کے باپ کی مستقل بیماری اور اس کی معذور بچی نے ہنستے بستے گھرانے کی خوشیاں چھین لیں ،درماندگی مایوسی اور تناؤ نے وہاں مستقل ڈیرے ڈال لیے ۔ڈھوک راجگان موضع کنگر کے رہائشی راجہ ربنواز اپنا کاروبار کرتے تھے کہ اچانک ان کے 29سالہ بیٹے محمد ضیا الحق نواز کو دل کی تکلیف ہوئی اسے ملک کے نامور معالجین جنر ل اظہر کیانی ،میجر جنرل بادشاہ حسین زاہدی، بریگیڈئیر عامر خان ، بریگیڈئیر معد اللہ،میجر جنرل عاشور خان ،میجر جنرل سہیل عزیز اور دیگر نے اس کی بیماری کا واحد علاج دل اور پھیپھڑوں کا ٹرانسپلانٹ تجویز کیا ہے ،جس کا علاج پاکستان میں دستیاب نہیں نہ ہی اہل خانہ اس کی استطاعت رکھتے ہیں بلکہ اس کا اعلاج بھارت اور چین میں ممکن ہے جس کے لیے 70سے 80لاکھ روپے درکار ہیں اس کے بنیادی علاج پر گھر کی تما م جمع پونجی اور اثاثے پانی کی طرح بہہ گئے اس بیمار کی ایک آٹھ سالہ معذور بچی بھی ہے جو چل پھر سکتی ہے نہ بیٹھ سکتی ہے نہ بات کر سکتی ہے وہ صرف آنکھ جبکتی ہے مریض ضیا الحق کے بوڑھے والدین نے وزیر اعظم عمران خان ،بحریہ کے ملک ریاض احمد سمیت صاحب ثروت افراد سے ان کے معذور بچے کے بیرون ملک علاج میں مدد کی درخواست کی ہے ۔


پا نچو یں سا لا نہ محفل نعت نو ر کی بر سا ت 5ا پر یل بر و ز جمعہ بعد ا ز نما ز مغر ب جا مع مسجد نو ر کلر سید ا ں میں منعقد ہو ر ہی ہے

5th Annual Mehfil e naat to be held at Masjid Noor on 5th April

کلر سیدں(اکرام الحق قریشی)پا نچو یں سا لا نہ محفل نعت نو ر کی بر سا ت 5ا پر یل بر و ز جمعہ بعد ا ز نما ز مغر ب جا مع مسجد نو ر کلر سید ا ں میں منعقد ہو ر ہی ہے جس میں چےئر مین یو سی نلہ مسلما ن چو ہد ر ی شفقت محمو د،حا جی محمد حسین،مفتی نو ید عا لم و د یگر مہما ن خصو صی ہو ں گے تقر یب سے پیر سید حسنین محبو ب قا د ر ی،سجا د ہ نشین کلیا م شر یف سا ئیں شعبا ن فر ید،ا لحا ج غلا م مصطفی قا د ر ی،پیر سید حا مد علی شا ہ،خا لد حسنین خا لد،ا لحا ج افتخا ر ا حمد ر ضو ی،قا ر ی ا جمل علی ا و ر د یگر خطا ب کر یں گے۔ جبکہ مقا می نعت خو ا ن نذ ر ا نہ عقید پیش کر یں گے۔محفل کا ا نعقا د مر کز ی میلا د کمیٹی بز م ر ضا ئے مصطفی ا و ر ا نتظا میہ جا معہ مسجد نو ر،تحر یک غلا ما ن ر سو ل کلر سید اں نے کیا ہے ۔


محمد طالب چوہان رشتہ ازواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کلر سیداں میں ہوئی

Wedding of M Talib Chohan held in Kallar Syedan

کلر سیدں(اکرام الحق قریشی)یو نین کو نسل سو ئی چیمئیا ں کے کو نسلر حا جی عبد ا لقیوم کے بھا نجھے ا و ر حا جی ر اشد محمو د کے فرزند محمد طالب چوہان رشتہ ازواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کلر سیداں میں ہوئی جس میں سابق ارکان اسمبلی چو ہد ر ی محمد ریاض ،محتر مہ نثا ر تنو یر شیر ا زی، قا سم جا و ید ا خلا ص،چیئر مین ملک شیر ا فگن،ر ا جہ ظفر محمو د،کا مر ا ن چیمہ،محمد لطیف،مرزا عتیق الرحمان،لا لہ ا کر ا م،طا ر ق عبا سی،چو ہد ر ی تو قیر ا سلم،ملک محمد ند یم،مسعود بھٹی سمیت معز ز ین علا قہ نے شر کت کی۔ 


نوید الحسن سکنہ موہڑہ لنگڑیال چوآخالصہ کے قبضہ سے پانچ کپی دیسی شراب برآمد

Alcohol found in possession of Naveed Ul Hassan of Morra Langaryal, Choa Khalsa

کلر سیدں(اکرام الحق قریشی) کلر سیداں پولیس نے دوران گشت نوید الحسن سکنہ موہڑہ لنگڑیال چوآخالصہ کے قبضہ سے پانچ کپی دیسی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button