DailyNewsKallar Syedan

Mahli Rajgaan; Daughter of Raja Mohammad Rafiq of UAE passed away

راجہ محمد رفیق یو اے ای کی ایف اے میں زیر تعلیم صاحبزادی کو سپر د خاک کر دیا گیا

چوہدری الفت حسین،ماہلی راجگان ،حاجی راجہ رب نواز کی پوتی،روز گار کے سلسلے میں یو اے ای میں مقیم راجہ محمد رفیق کی سترہ سالہ بیٹی جو کہ ایف اے میں زیر تعلیم تھیں اور ان دنوں اس کے امتحانات بھی جاری تھے اللہ کو پیاری ہو گئی ہیں،راجہ محمد رفیق اسپیشل پرسن ہونے کے باجود زندہ دل اور سماجی و فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں،چوہدری سجاد حسین یو اے ای،راجہ عاشق حسین یو اے ای،چوہدری عامر حسین یو کے،چوہدری محمد عدنان یو کے نے راجہ محمد رفیق سے ان کی صاحبزادی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے بلند درجات کے لئے دعا کرتے ہوئے پسماندگان کے صبر کے لئے بھی دعا کی،نماز جنازہ دن ایک بجے آبائی قبرستان میں ادا کی گئی نماز جناز ہ میں سابق ناظم حاجی غلام ظہیر،چےئرمین پرویز اختر قادری،سابق کونسلر چوہدری وحید امجد،حاجی غلام رسول مغل،ماسٹر عبد الرشید وینس،محمد جاوید چشتی،حاجی صغیر احمد یو کے،راجہ خالد یو کے،حاجی چوہدری صغیر احمد،چوہدری طارق ہانگ کانگ سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button