DailyNewsGujarKhan

Daultala; Regional union of journalist, Tehsil Gujar Khan to take oath on 7th April

ریجنل یونین آف جرنلسٹس تحصیل گوجرخان کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری 7 اپریل بروز اتوار ہوگی

ریجنل یونین آف جرنلسٹس تحصیل گوجرخان کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری 7 اپریل بروز اتوار ہوگی، گزشتہ روز اہم اجلاس بابت حلف برداری زیر صدارت صدر راجہ صدیق کیانی انعقاد پذیر ہوا، جس میں تمام عہدیداران نے شرکت کی، اجلاس میں طے پایا کہ تقریب حلف برداری 7اپریل کو کرائی جائے گی اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو تمام معاملات کو حتمی شکل دے گی۔

سینئر صحافی و تجزیہ کارحاجی نثار احمد کی طرف سے ریجنل یونین آف جرنلسٹس تحصیل گوجرخان کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ، صحافیوں کی علاقائی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی صحافت معاشرے کا چوتھا ستون ہے علاقائی مسائل جس طرح RUJکے صحافیوں نے اجاگر کیے اس کی اس سے قبل کوئی مثال نہیں ملتی ان خیالاات کا اظہار سینئر صحافی و تجزیہ کار حاجی نثارا حمد نے مقامی ہوٹل میں ظہرانے کے بعد کیا اس تقریب میں صدر راجہ صدیق کیانی، جنرل سیکرٹری عبدالستار نیازی، نائب صدر زرین خان، سیکرٹری اطلاعات ایم ایاز وارثی ، ممبران مجلس عاملہ سید تصور حسین شاہ، عامر مقبول، صغیر چوہدری ، معروف صحافی مرزا رفعت محمود، نجیب جرال نے شرکت کی۔ 


الخدمت فاؤنڈیشن پوٹھوہار کلسٹر راولپنڈی کے زیر اہتمام ، بچوں کے ساتھ یومِ پاکستان

Al Khidmat foundation hold Pakistan day celebrations with children

 الخدمت فاؤنڈیشن پوٹھوہار کلسٹر راولپنڈی کے زیر اہتمام ، بچوں کے ساتھ یومِ پاکستان ، بچوں میں تعمیر کردار پروگرام کی دوسری عادت خودانظباطی (اپنی ذات کا نظم و ضبط(اور صاف پانی کے عالمی دن کے متعلق پروگرام کا انعقاد جامع مسجد الھزال پھمبل چوک دولتالہ میں کیا گیا جس میں بچوں نے پاکستان کے قومی دن کے حوالے سے ملی نغمے اور ترانے پڑھے ۔اس کے علاوہ بچوں میں تعمیر کردار پروگرام کی دوسری عادت خودانظباطی (اپنی ذات کا نظم و ضبط(کے موضوع پر ایف۔ ایس۔ او ۔محمد وسیم مجتبیٰ اور مصور حسین قریشی نے متعلقہ عنوان پر بچوں کے ساتھ تمثیلی انداز میں گفتگو کی اور سرگرمی بھی کروائی گئی جس کا مقصد بچوں میں نظم و ضبط کی اہمیت اجاگر کرنا تھا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نائب قیم جماعت اسلامی پی پی 9اور ایف ۔ایس۔او۔ محمد وسیم مجتبیٰ نے کہاکہ نظم و ضبط کی پابندی زندگی میں کامیابی کی ضامن ہے اور ہمیں ان اوصاف کو اپنانا ہے جن کے ذریعے ہم اپنی روزمرہ کی زندگی کو نظم و ضبط کا پا بند بنائیں اور اللہ کے دئیے ہوئے وقت اور صلاحیتوں کو بہترین استعمال کرتے ہوئے معاشرہ کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں ۔ پروگرام کے بعد صاف پانی کے عالمی دن کے حوالے سے بچوں نے علامتی واک بھی کی جس میں امیر جماعت اسلامی پی پی 9چوہدری عابد حسین ایڈووکیٹ اور مقامی ذمہ داروں نے بھی شرکت کی بچوں سے ساتھ صاف پانی کی اہمیت و ضرورت پر گفتگو کی ۔بعد ازاں الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے بچوں میں تحائف تقسیم کیے گئے ۔


سکھو روڈ تا ڈھو ک بدھال روڈ شد ید ٹو ٹ پھوٹ کا شکار

Sukho road to Badhal road in need of major repairs

 سکھو روڈ تا ڈھو ک بدھال روڈ شد ید ٹو ٹ پھوٹ کا شکارہے،جا بجا گڑھے ٹریفک کی روا نی میں شدید مشکلا ت کا سبب بنتے ہیں ،منٹوں کا سفر گھنٹو ں میں طے ہو تا ہے ،عوام کا محکمہ شا ہرات پنجاب سے جلد مرمت کر نے کا مطا لبہ۔تفصیلا ت کے مطا بق سکھو موٹرتا ڈھوک بدھال جو کہ سا بق وزیر اعلیٰ پنجاب پر ویز الہی کے دور میں تعمیر کی گئی ،مندرہ چکوال روڈ کی تعمیرسے تمام ٹریفک اسی روڈ پر ڈال دینے کی وجہ سے اس روڈ کو تبا ہ کر دیا گیا ہے ،روڈ کی مرمتی کے لیے 03ماہ قبل محکمہ ھا ئی وے نے اور ٹر یکٹر و مکسچرمشین رنجا لی موڑ پر لگا دی گئیں ورکر صبح کام پر آ تے اور بغیر کام کئے گھر واپس چلے جا تے ،عوامی و سماجی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہو ئے روڈ کی مرمتی کا 
پر زور مطا لبہ کیا ہے ۔


رہنما جماعت اسلامی حاجی راجہ محمد الطاف طویل علالت کے بعد وفات پا گئے، ان کی نماز جنازہ گزشتہ روز آبائی گاؤں مستالہ میں ادا کردی گئی

Haji Raja M Iltaf passed away in Mastala

علاقہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ وسیم الطاف کے والد رہنما جماعت اسلامی حاجی راجہ محمد الطاف طویل علالت کے بعد وفات پا گئے، ان کی نماز جنازہ گزشتہ روز آبائی گاؤں مستالہ میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجہ محمد جواد، شمس الرحمان سواتی، امیر جماعت اسلامی پی پی9دولتالہ چوہدری عابد حسین ایڈووکیٹ، چیئرمین یوسی موہڑہ نوری راجہ عرفان عزیز، چئیرمین یوسی نڑالی شیخ طاہر اشفاق، مرزا تجمل حسین جرال، وائس چیئرمین یوسی موہڑہ نوری راجہ کاشف انجم جنجوعہ، وائس طیئرمین یوسی دولتالہ مرزا محمد منیر کے علاوہ کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button