DailyNews

Rawalpindi; Two shot dead in various incidents in Pindi

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ایک خاتون سمیت دوافرادکوقتل اور دو کو فائرنگ کر کے زخمی کردیاگیا

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ایک خاتون سمیت دوافرادکوقتل اور دو کو فائرنگ کر کے زخمی کردیاگیا۔ فائرنگ کے واقعات تھانہ نصیرآباد اورصدر بیرونی کے علاقوں میں پیش آئے۔ تھانہ نصیرآبادکے علاقہ برٹش ہومزمیں 45 سالہ شخص کوچھریوں کے وارکرکے قتل کردیا گیا۔ ایس ایچ اوتھانہ نصیرآبادندیم ظفرنے بتایاکہ برٹش ہومزمیں ایک فلیٹ سے سردارگلفام کی لاش ملی جسے سینے میں چھری سے وارکرکے موت کے گھاٹ اتاراگیا۔ تھانہ مری کو توقیر سکنہ چوہڑہ سینوہ نے بتایا کہ سائل کو فون پر اطلاع موصول ہوئی کہ اس کی19سالہ بہن کائنات بی بی زوجہ مبین بے ہوش ہو گئی ہے وہ موقع پر گیا تو معلوم ہوا کہ وہ مر چکی تھی مدعی کوقوی یقین ہے کہ اس کی بہن کو اسکے خاوند مبین نے گلا دبا کر قتل کیا ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button